Breaking News

پیپسی کو نے 2012ء اسٹاک ہوم انڈسٹری واٹر ایوارڈ جیت لیا

اسٹاک ہوم، 13 جون 2012ء/پی آر نیوزوائر/ایشانیٹ پاکستان–

عالمی غذائی  و مشروبات کمپنی پیپسی کو 2012ء اسٹاک ہوم انڈسٹری واٹر ایوارڈ کا وصول کنندہ قرار دیا گیا ہے۔ پیپسی نے اپنی پیداوار میں پانی کے خرچ کو کامیابی سے کم کر لیا ہے، اور ادارے کے اپنے آپریشنز سے کہیں آگے بڑھ کر وسیع پیمانے پر آبی چیلنجز کے حل میں مدد دینے کے لیے وابستگی کو بڑھایا ہے۔

مزید معلومات: http://www.siwi.org/SIWA2012

اسٹاک ہوم انڈسٹری واٹر ایوارڈ کی جیوری نے آبی موثریت بڑھانے کے لیے پیپسی کو کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

ادارے پانی بچانے والے آلات اور ٹیکنالوجیز کے استعمال، تخلیقی ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال، اور اپنی ساخت گری تنصیبات میں واٹر مینجمنٹ سسٹم نصب کر کے، 2006ء بیس لائن پر، 2011ء میں تقریباً 16 ارب لیٹرز پانی بچایا ۔

– جیوری نے کہا کہ پیپسی کو نے اپنے آپریشنز کے لیے ایک اعلیٰ معیار مرتب کیا اور اسے حاصل کیا اور ظاہر کیا کہ پانی کا ذمہ دارانہ استعمال کاروباری نقطہ نظر سے اچھا ہے۔

پیپسی کو کی آبی وابستگی صرف کارخانوں کی دیواروں کے اندر تک محدود نہیں۔ کاشت کاروں کو آبی لحاظ سے زیادہ موثر فصلیں کاشت کرنے، بہتر زرعی مشقوں اور زرعی تکنیکوں کے نفاذ، اور آبی طاس کے انتظامی منصوبوں کے لیے مدد فراہم کر کے پیپسی کو نے اپنی پوری زرعی رسدی زنجیر پر پانی بچایا ہے۔ 2009ء میں پیپسی کو دنیا میں اولین بڑے اداروں میں سے ایک تھا جنہوں نے پانی کے انسانی حق کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا۔ ادارے نے متعدد سرکاری-نجی شراکت داریاں اور تعاون کیے، جنہوں نے دنیا بھر میں صاف پانی تک رسائی میں اضافہ کیا اور نکاسی آب کی خدمات کو بہتر بنایا۔

– سینئر نائب صدر برائے آپریشنز پیپسی کو، رچ ڈیلانی نے کہا کہ پیپسی کو اس مشہور اعزاز کو حاصل کرنے پر بہت فخر ہے۔ ایک عالمی غذائی و مشروب ساز ادارے کی حیثیت سے ہم نے اپنی رسدی زنجیر اور آپریشن بھر میں آبی تحفظ کی ایک جامع حکمت عملی اپنائی۔ ہمیں مختلف غیر معمولی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے جنہوں نے ہمیں آبی تحفظ کے زبردست اہداف حاصل کرنے میں مدد دی۔

پیپسی کو 28 اگست کو اسٹاک ہوم میں عالمی ہفتہ آب کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اسٹاک ہوم انڈسٹری واٹر ایوارڈ حاصل کرے گا۔

اسٹاک ہوم انڈسٹری واٹر ایوارڈ کے بارے میں

اسٹاک ہوم انڈسٹری واٹر ایوارڈ ماحول دوست آبی انتظام کے لیے کاروباری شعبے کی حصہ داری کی عزت افزائی کرتا ہے۔ یہ پیداواری عمل، نئی مصنوعات اور مینجمنٹ میں بہتر کارکردگی، اور ساتھ ساتھ آبی  و نکاسی آب کے عمل میں جدید حکمت عملیوں کو تسلیم کرتا ہے جو مجموعی طور پر عالمی آبی صورتحال کو بہتر بنانے میں مددکریں۔ ایوارڈ 2000ء میں اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹیٹیوٹ نے رائل سوئیڈش اکیڈمی آف انجینئرنگ سائنسز اور ورلڈ بزنس کونسل فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے تعاون سے قائم کیا تھا۔ اگلے سال کے ایوارڈ کے لیے نامزدگان کی درخواستیں یکم نومبر 2012ء تک وصول کی جا رہی ہیں۔ http://www.siwi.org/siwa

ذریعہ: اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹیٹیوٹ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *