Breaking News

چانگ ننگ، چین میں دوسری گوجی بیری انڈسٹری ایکسپو کا انعقاد

چانگ ننگ، چین، 28 جون، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/–  شمالی مغربی چین کے خود مختار علاقے ننگ ژیا ہوئی میں پیلے دریا کے ساتھ ساتھ واقع کاؤنٹی چانگ ننگ میں دوسری گوجی بیری انڈسٹری ایکسپو 26 جون سے 28 جون تک منعقد ہوئی۔

“چین کے گوجی بیری کے گھر” کے نام سے موسوم چانگ ننگ، گوجی بیری کی کاشتکاری کی 600 سالہ تاریخ کا حامل ہے اور یہ دنیابھرمیں گوجی بیری کا اصل مقام بھی ہے۔ گوجی بیری کو وولف بیری کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ چینی روایتی ادویات میں یہ “میڈیسن فوڈ ہومولوجی” ہے جس سے جگر اور گردے کے نظام کو بہتر کرنے، جسمانی مدافعت، انسداد عمررسیدگی، وغیرہ کے معاملات کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چین کے لوگ انہیں خام صورت میں، چائے یا سوپ کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن حالیہ ایک سال میں، مزید اور زیادہ غیر ملکی شائقین سرخ بیری کی اس قسم کو پسند کر رہے ہیں اور سموتھیس، سلاد اور کیک بنانے کے لئے اس کا استعمال کر رہے ہیں۔ لہٰذ گوجی بیری نے مغربی ممالک کے بازار میں ایک دوسرا نام “سپرفوڈ” حاصل کرلیا ہے۔

اب چانگ ننگ کی  گوجی بیری13,333 ہیکٹر سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی جارہی ہے اور اس کے خشک پھل کی سالانہ پیداوار50,000 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ خطے نے کیڑے مار ادویات کے استعمال کو محدود کرنے اور بیریز کے معیار کو بڑھانے اور نئی اقسام کے فروغ کے لیے معیاری کاشتکاری تکنیک وضع کی ہیں جس سے چانگ ننگ  سے گوجی بیری کی بیرون ملک طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، 40 سے زائد ممالک اور خطوں بشمول ریاست ہائے متحدہ امریکہ، یورپین یونین، جاپان اور آسٹریلیا کو چانگ ننگ  سے گوجی مصنوعات جن میں خشک بیریز، جوس، تیل اور منجمد خشک پاؤڈر شامل ہیں برآمد کی جاتی ہیں جو چین کی برآمدات کے مجموعی حجم کا 40 فیصد  بنتا ہے۔

ذریعہ: دوسری گوجی بیری انڈسٹری ایکسپو کی انتظامی کمیٹی

:تصویری منسلک لنکس
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=339367

Check Also

Zenas BioPharma Announces Upsized $200 Million Series C Financing to Advance Mid- and Late-Stage Immunology-Focused Clinical Development Programs

Financing led by SR One, NEA, Norwest Venture Partners, and Delos Capital with significant participation from Enavate Sciences, Longitude Capital, and other new and existing investors Proceeds to support ongoing mid- to late-stage clinical development programs for Company’s lead I&I product candidate, obexelimab WALTHAM, Mass., May 07, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Zenas BioPharma, a global […]