Breaking News

چونگکنگ لیانگجیانگ نیو ایریا: اندرون ملک پابندیاں کُھلنے کے بڑے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے

چونگکنگ، چین، 17 اپریل، 2020 / سنہوا۔ ایشیاء نیٹ / –  چونگکنگ لیانگجیانگ نیو ایریا انتظامی کمیٹی کے مطابق، 25 مارچ کو چونگکنگ لیانگجیانگ نیو ایریا میں چینگڈو- چونگکنگ اکنامک سرکل انڈسٹری سروس سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی حکومتوں، کاروباری اداروں اور صنعتی تنظیموں نے آن لائن تبادلے کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کی نئی کاروباری اشکال پر مشتمل موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ بیجنگ- تیانجن- ہیبی کوآرڈینیٹڈ ڈویلپمنٹ ریجن، یانگسی ریور ڈیلٹا انٹیگریشن، اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے بعد، چینگڈو-چونگکنگ اکنامک سرکل چین کی ایک اور علاقائی ترقیاتی حکمت عملی بن گیا ہے۔ قومی وسطی شہروں چونگکنگ اور چینگڈو کی بنیادی علاقہ کی حیثیت سے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ پر مشتمل اپنے مغربی خطے میں چین ایک اہم شرح نموکا مرکز بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

چین کی پہلی قومی ترقیات اور اندرون چین پابندیاں کُھلنے کے نئے علاقے کی حیثیت سے، چونگکنگ لِیانگجیانگ نیو ایریا، 2020 میں اپنے قیام کی دسویں سالگرہ منا رہا ہے اور چینگڈو چونگکنگ اکنامک سرکل انیشی ایٹو بھی نئے علاقے کے لئے ایک نیا موقع ہے۔ اس سال، یہ COVID-19 کی روک تھام اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ معاشی اور معاشرتی ترقی کو بھی مربوط کرے گا تاکہ اس وبا کے اثرات کو کُھلے پن کے ایک اعلی معیار کے ساتھ کم کیا جاسکے۔ لیانگجیانگ نیو ایریا میں اب متعین حجم سے اوپر کے کاروباری اداروں اور غیر ملکی کمپنیوں میں پیداوار کا دوبارہ آغاز دیکھا گیا ہے۔ کچھ کاروباری اداروں نے صنعتکاری اور مجموعی ترقیاتی عمل  کے ذریعے تنزلی کے رجحان کی مزاحمت کی، جس سے معاونتی نظام اور رسد کی لاگت کم ہوئی، اور صنعتی چَین اور سپلائی چَین میں لچک برقرار رہی۔

لیانگجیانگ نیو ایریا میں واقع بیجنگ ہنڈئی چونگکنگ پلانٹ، بیجنگ ہنڈئی کے بیرون ملک سی بی یو (مکمل بلٹ اپ) برآمد کی ذمہ داری اُٹھاتا ہے۔ لیانگجیانگ نیو ایریا کے تعاون سے، کمپنی نے ایک نیا پروڈکشن اور آپریشن ماڈل اپنایا، اور اپنی سر کردہ ذہین پیداواری لائن کے ساتھ فوری طور پر پیداوار کو دوبارہ شروع کیا۔ ان کے ساتھ، آٹوموبائل صنعت کو ٹائر مہیا کرنے والی چونگکنگ ہانکوک ٹائر اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ہے جو ہانکوک ٹائر اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی آٹھ عالمی فیکٹریوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے ساتھ آٹومیشن اور ٹکنالوجی میں سب سے ترقی یافتہ ہے۔

اس وقت، لیانگجیانگ نیو ایریا میں  گاڑیاں تیار کرنے والے آٹھ اور بنیادی اجزاء کے سینکڑوں کاروباری ادارے ہیں، جو ایک وسیع اور پیچیدہ صنعتی سلسلہ تشکیل دے رہے ہیں۔ بڑے کاروباری اداروں کی جانب سے صنعتی اور سپلائی چَین کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے سے لیانگجیانگ نیو ایریا میں آٹوموبائل پیداواری استعداد کو تیز کرنے میں مدد ملی ہے۔ اسی دوران، مرکزی حکومت کی جانب سے فروغ دیے گئے چینگڈو-چونگکنگ اکنامک سرکل انیشی ایٹو سے بہت سارے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ چونگکنگ اور مغربی چین کے لئے کھولی جانے والی کھڑکی کے طور پر، لیانگجیانگ نیو ایریا بین الاقوامی کاروباری ماحول میں مستقل طور پر بہتری لایا ہے اور یہ مغربی چین میں بیرون ملک سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم منزل بن گیا ہے۔

چائنا ڈیمانسٹریشن بیس فار انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن کے بارے میں حال ہی میں جاری کردہ تھرڈ پارٹی تشخیص کے مطابق، چونگکنگ لیانگجیانگ نیو ایریا چین کے تمام 14 علاقائی نئے خطوں میں پہلا مقام رکھتا ہے۔ لیانگجیانگ نیو ایریا مستقل کاروباری اداروں کے لئے ترجیحی صنعتی پالیسیاں مہیا کرتا ہے، جن میں ٹیکس میں چھوٹ، پراپرٹی کوآرڈینیشن اور باصلاحیت افراد کی بھرتیاں اور اس کے ساتھ ہی اسٹارٹ اپ سے لسٹنگ تک پورے عمل کو کور کرنے والی متعدد جدید پالیسیاں شامل ہیں۔ مستقبل میں، لیانگجیانگ نیو ایریا بہتر کاروباری ماحول، اعلی معیار اور موثر خدمات کے ذریعے اندرون ملک چین کا اوپن پورٹل تعمیر کرنے پر توجہ دے گا تاکہ عالمی سرمایہ کاری کی ایک اہم منزل بن سکے۔

مزید معلومات کے لئے، براہ کرم متعلقہ ویب سائٹ پر جائیں:
http://www.liangjiang.gov.cn

ذریعہ : چونگکنگ لیانگجیانگ نیو ایریا انتظامی کمیٹی

Check Also

The 26th Cross-Straits Fair for Economy and Trade opens in Fuzhou, Fujian Province

Organizing Committee Office of the Cross-Straits Fair for Economy and Trade FUZHOU, China, May 17, 2024 /Xinhua-AsiaNet/– Hosted by the Taiwan Affairs Office of the State Council and the People’s Government of Fujian Province, and organized by the Fuzhou Municipal People’s Government, the Taiwan Affairs Office of the Fujian Provincial People’s Government, and the Department […]