Breaking News

ڈروکپاز کی جانب سے چین میں مقدس تاریخی بدھ مقام کی بحالی

نئی دہلی، بھارت، 24 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر–

– دنیا کا 20 واں اشوک کا اسٹوپا تلاش کر کے اپنی ماضی کی شان کے مطابق بحال کر دیا گیا

– عزت مآب گیالوانگ ڈروکپا نے دنیا کا سب سے بڑا بدھ کا مجسمہ نصب کیا

روحانی رہنما عزت مآب گیالوانگ ڈروکپا (HHGD) کی قیادت میں ڈروکپا بدھوں نے نانگ چین، چین میں مقدس تاریخی بدھ مقام کی بحالی کے عظیم کام کو مکمل کر لیا۔ بحالی اور تزئین و آرائش کا عمل سخت مشکل موسمی حالات میں گزشتہ 5 سال جاری رہا۔ عزت مآب نے بحالی کے اس شاندار کام کی نگرانی کی، جو مکمل طور پر معلموں، شاگردوں اور ڈروکپا سلسلے کی تعاون سے مکمل ہوا۔ بحال کیے گئے مقام کا افتتاح عزت مآب گیالوانگ ڈروکپا نے کیا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120723/543830)

گومڈے یا “مراقبہ کرنے والوں کا مسکن”، نانگ چین دھرم بادشاہوں ، قابل تحسین مفکرین اور حیران کن حد تک قابل راہبوں، یوگیوں اور روحانی معالجوں کے سلسلے کو پیدا کیا ہے ، جن میں سے بیشتر ڈروکپا بدھ سلسلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

HHGD نے نانگ چین کے اپنے غیر سیاسی اور مکمل تعلیمی دورے کے دوران تاریخی مقام پر بدھ امیتبھ کے مجسمے کو نصب کیا تھا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ ہے اور مکمل طور پر سونے و تانبے کی آمیزش سے بنایا گیا ہے۔ چین کا دورہ بھارت اور چین کی دو دنیاؤں کو منسلک کرنے اور قریب لانے میں مدد دے گا۔ اعلیٰ بدھ شخصیات اور بھارت اور دیگر ممالک کے تعلیمی ماہرین، بشمول ڈاکٹر بی کے موڈی، جناب ارجن پانڈے اور مچل یوہ پر مشتمل ایک بڑا وفد اس موقع پر اُن کے ساتھ تھا۔

دورہ محبت کے لیے جینے (Live to Love) کے جذبے کا حامل تھا: ایک بہتر دنیا کے قیام کے لیے خلیج کو کم کرنے اور مل کر کام کرنے کے لیے،اور ساتھ ساتھ “عالمی امن، ہم آہنگی اور ترقی” کے پیغام بھی تھا۔

بحال کردہ مقام اشوک اسٹوپا کا بھی حامل ہے، 2 ہزار سال سے بھی پہلے اوک اعظم کی جانب سے بنائے گئے 84 ہزار میں سے ایک۔ اشوک اسٹوپے زبردست تاریخی اہمیت کے حامل ہیں – بھارت کا قومی نشان سرناتھ (بھارت) میں اشوک اسٹوپا کے شیر سے ماخوذ ہے، اور بھارتی پرچم کا چکر بھی اشوک اسٹوپا سے حاصل کیا گیا ہے۔ تاریخی طور پر اسٹوپے ایشیا بھر میں بدھ مت کے فروغ کے علمبردار اشوک کی سلطنت کے پھیلاؤ اور دبدبے کی علامت ہیں۔

عزت مآب نے اپریل 2010ء میں زلزلے سے متاثرہ خطے کے مہاجرین سے بھی ملاقات کی اور انہیں امداد اور حوصلہ افزائی دی۔

ڈروکپا بدھوں کے بارے میں

ڈروکپا بدھ فلسفے میں مہاین بدھ روایت کی پیروی کرتے ہیں، بالفاظ دیگر “دوسرے کے مفاد کے لیے حق شناسی کرنا”۔تپبی زبان میں “ڈروک” کا مطلب “ڈریگن” ہوتا ہے اور یہ بجلی کی کڑک کی آواز کو بھی کہتے ہیں۔

ملاحظہ کیجیے: http://www.drukpa.org

ذرائع ابلاغ مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: شریا رائے، Live to Love، communications@drukpa.com، موبائل: +91-9350335761

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120724/543830 ذریعہ: ڈروکپا

Check Also

Bank Alfalah Limited Receives SBP Approval for Due Diligence on Samba Bank Limited

Karachi, Bank Alfalah Limited has been granted approval by the State Bank of Pakistan to commence due diligence on Samba Bank Limited, according to information available from the Pakistan Stock Exchange (PSX). This follows BAFL's public announcement o...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *