ڈیلوائٹ نے نیا عالمی چیف ایگزیکٹو آفیسر منتخب کر لیا

AsiaNet 44143

نیویارک، 7 اپریل 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

باری سالزبرگ کا بطور عالمی تنظیم کےاگلے رہنما اعلان یکم جون 2011ء سے موثر ہوگا

ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ (ڈی ٹی ٹی ایل) نے آج اعلان کیا ہے کہ باری سالزبرگ کو عالمی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈی ٹی ٹی ایل کے عہدے پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ سالزبرگ اپنا نیا عہدہ اور ذمہ داریاں نئے مالیاتی سال کے آغاز یکم جون 2011ء سے سنبھالیں گے۔

سالزبرگ جم کوئیگلے کے جانشین ہیں جو اپنی مدت مکمل کررہے ہیں اور جو یکم جون 2011ء کو ڈیلوائٹ یو ایس ادارے میں سینئرشراکت دار کے طور پر ایک اعلیٰ صارف خدمت فرض منصبی میں منتقل ہو جائیں گے۔ سالزبرگ کی قائدانہ تقرری درست و قابل فہم نامزدگی اور ادارے کے رکن شراکت دار کی توثیقی عمل کا حصہ ہے جو ہر چار سال بعد پیش کیا جاتا ہے اور جس میں ڈی ٹی ٹی ایل کے عالمی نیٹ ورک کے تمام رکن ادارے شامل ہوتے ہیں۔

نئے ڈی ٹی ٹی ایل چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے سالزبرگ کی ذمہ داریاں دنیا بھر میں 170,000 سے زائد افراد کے ساتھ 150 ممالک میں کام کرنے والے 53 رکن اداروں کے نیٹ ورک میں کاروائیوں کا احاطہ کریں گی۔ سالزبرگ نے کہا کہ “میں اس اعتماد پر بہت احسان مند ہوں کہ جو اس تاریخی وقت کے دوران نیٹ ورک نے میری قیادت پر کیا۔ کئی سالوں سے میں نے جم کوئیگلے کے قریب رہ کر کام کیا اور ہماری عالمی ثقافت اور مشترکہ اقدار، جو آج ہمیں حلقہ تجارت میں ایک نمایاں مقام تک لے کر آئیں، کے لیے ان کی ذمہ داری کا معرکف رہا۔ میں مستقبل میں ڈی ٹی ٹی ایل کی قیادت، ڈیلوائٹ نیٹ ورک کے کاروباروں کی ترقی میں مدد اور معیار و صارف خدمات پر مسلسل توجہ برقرار رکھنے کی جانب دیکھ رہا ہوں جو ہمارے رکن ادارے دنیا بھر میں مسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔”

ڈیلوائٹ یو ایس ادارے میں اپنے 30 – سال سے زائد عرصے کے دوران 57 سالہ سالزبرگ نے مختلف قائدانہ کرداروں کے ذریعے کامیابی کا ایک متاثر کن ریکارڈ بنایا ہے۔ 2007ء میں وہ اپنے موجودہ عہدے ریاستہائے متحدہ امریکا میں ڈیلوائٹ ایل ایل پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لیے منتخب ہوئے جہاں انہوں نے کامیاب کاروباری معاملات کے ذریعے بڑھتی ہوئی مہارت ، مثلاً ٹیکنالوجی مشاورت کے ادارے بیئرنگ پوائنٹ کی سرکاری کارروائیوں کے حصول اور ریاستہائے متحدہ امریکا میں رواں سال کے آخر سے شروع ہونے والی 300 ملین ڈالر کی جدید ترین تعلیم و ترقی کی سہولت ڈیلوائٹ یونیورسٹی جیسے اقدامات کے ذریعے مہارت میں مسلسل سرمایہ کاری کے ساتھ متوازن کاروباری ڈھانچہ رکھتے ہیں۔

پہلے سالزبرگ نے یو ایس انتظامی شراکت دار کے ساتھ ساتھ ڈیلوائٹ ایل ایل پی کی ٹیکس مشق کے انتظامی شراکت دار کے فرائض انجام دئیے جہاں انہوں نے اپنے بازار ِحصص میں نمایاں اضافہ کیا اور متعدد اعزازات اور ستائشی خطوط حاصل کیے۔ سالزبرگ 1977ء میں ڈیلوائٹ یو ایس میں شامل ہوئے اور 1985ء میں شراکت داری کے لیے داخل ہوئے۔

سالزبرگ ڈیلوائٹ کے یو ایس مجلس منتظمین، ڈی ٹی ٹی ایل انتظامی کمیٹی اور ڈی ٹی ٹی ایل کی مجلس منتظمین کے رکن ہیں۔ انہوں نے بروکلن کالج سے اکاؤنٹنگ میں گریجویشن کی ڈگری،بروکلن لاء اسکول سے قانون میں ڈاکٹریٹ اور نیویارک یونیورسٹی اسکول آف لاء سے تشخیص محصولات میں ماسٹر آف لاء کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

ڈیلوائٹ کے بارے میں
ڈیلوائٹ حوالہ دیتا ہے ایک برطانوی نجی ادارے لمیٹڈ از گارنٹی ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ کے ایک یا زائد اور اس کے رکن اداروں کے نیٹ ورک جن میں سے ہر ایک قانونی طور پر الگ اور آزاد وجود ہے۔ ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ اور اس کے رکن اداروں کے قانونی ڈھانچہ کے تفصیلی کوائف دیکھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں www.deloitte.com/about۔

ڈیلوائٹ مختلف صنعتوں کے عوامی اور نجی صارفین کو حساب، ٹیکس، آراء اور اقتصادی مشاورت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ 150 سے زائد رکن اداروں کے منسلک عالمی نیٹ ورک کے ساتھ ڈیلوائٹ صارفین کی کامیابی میں مدد کے لیے بہترین قابلیت اور عمیق مقامی مہارت پیش کرتا ہے چاہے وہ جہاں بھی کام کررہے ہوں۔ڈیلوائٹ کے تقریباً 170,000 پیشہ ور عمدگی کا معیار بننے کے لیے کام کررہے ہیں۔

رابطہ: جیوتی چوپڑا
گلوبل کمیونی کیشنز، ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ
+1-212-492-4086
jychopra@deloitte.com
یا لورین مٹر9یٹا،
گلوبل کمیونی کیشنز، ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ
+1-312-486-4259
lmistretta@deloitte.com

ذریعہ: ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ

Check Also

PM, UAE President reaffirm resolve to enhance bilateral ties

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephonic conversation with President of the United Arab Emirates Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, this evening. The Prime Minister conveyed heartfelt condolences to the UAE President on the sad demi...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *