Breaking News

کاؤنٹرگلوبل کے ٹوگو میں 100 میگاواٹ کے منصوبے کے لیے افریقن پرائیوٹ پاور ڈیل آف دی ایئر کا اعزاز

لوم، 12 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ٹوگو کے ساتھ تعاون سے ملک کی تاریخ میں بنیادی ڈھانچے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کی تخلیق

کاؤنٹرگلوبل ٹوگو ایس اے نے آج اعلان کیا ہے کہ  یورومنی کے پروجیکٹ فنانس میگزین کی جانب سے اس کے 100 میگاواٹ کے ٹرائی-فیول پاور پروجیکٹ کو افریقن پرائیوٹ پاور ڈیل آف دی ایئر 2009ء کا اعزاز دیا گیا ہے۔ ٹوگو کے وزیر کان کنی و توانائی دامیپی نوپوکو اور کاؤنٹرگلوبل کے نمائندگان 11 فروری 2010ء کو لندن میں سالانہ یورومنی پروجیکٹ فنانس ایوارڈز عشائیہ کے موقع پر اس منصوبے کو ملنے والا اعزاز حاصل کریں گے۔

کاؤنٹرگلوبل کا ٹوگو میں جدید 100 میگاواٹ کا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے اور اپریل 2010ء تک شیڈول سے 4 ماہ قبل مکمل کمرشل آپریشنز کا آغاز کر دے گا، یہ شروعات دارالحکومت لوم میں ساز وسامان کے فراہم کنندہ اور پاور پلانٹ کے معمار وارٹسیلا کے سنگ بنیاد پڑنے کے گیارہ ماہ بعد ہو رہی ہے۔ کاؤنٹرگلوبل کا منصوبہ اک ایسے خطے کو سستی اور قابل بھروسہ بجلی مہیا کرے گا جہاں کی 15 فیصد سے بھی کم آبادی بجلی تک رسائی رکھتی ہے۔ عالمی بینک کے کڑےماحولیاتی معیارات پر پورا اترنے کی اجازت یافتہ یہ بجلی پیدا کرنے والی تنصیب مغربی افریقی گیس پائپ لائن کے آغاز کے بعد خطے میں تیار کردہ خطے کا پہلا کامیاب منصوبہ ہے۔

یورومنی کے پروجیکٹ فنانس میگزین کے شمارہ مارچ 2010ء میں شایع ہونے والے ایوارڈ کے ساتھ دیے گئے حوالے نے منصوبے کے “تہرے اول” کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی: ملکی تاریخ میں بنیادی ڈھانچے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری، ملک میں بجلی کی پیداوار کا  پہلا آزاد منصوبہ اور ملک کی پہلی منصوبہ جاتی سرمایہ کاری۔ کاؤنٹرگلوبل کی بجلی پیدا کرنے والی تنصیب “تہرے ایندھن” کی بھی حامل ہے، جو قدرتی گیس، بھاری ایندھن کے تیل اور ڈیزل کے درمیان فوری طور پر منتقل ہو سکتا ہے، اسی وجہ سے منصوبہ چلانے میں لچک کے باعث خطے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ منصوبے کی ایندھن منتقلی کی لچک یقینی بناتی ہے کہ یہ تنصیب ٹوگو کے لیے قدرتی گیس کی عدم موجودگی میں بھی بجلی پیدا کر سکتی ہے، جو اس ملک میں ایندھن کا بنیادی ذریعہ ہے۔

منصوبے کی سرمایہ کاری کا انتظام اور رقوم کی فراہمی امریکہ اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (“OPIC”) نے کی ہے اور او پی آئی سی نے منصوبے کے لیے سیاسی خطرے کے بیمے کی ضمانت بھی دی ہے۔

کاؤنٹرگلوبل کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزف برانڈ کا کہنا ہے کہ “آج کاؤنٹرگلوبل کے ٹوگو منصوبے کو تسلیم کیے گئے جانے پر ہم بہت مسرور ہیں۔ صرف دو ماہ میں ہم خطے کو سستی اور قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کا آغاز کریں گے اور جو ٹوگو میں اس وقت پیدا ہونے والی بجلی سے دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی صدر فارے گناسنگ بے اور ٹوگو کی حکومت کے دلیرانہ اور سنجیدہ اقدامات کو خراج تحسین ہے جو انہوں نے ٹوگو کے بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کی مدد و حوصلہ افزائی کے ذریعے کیے ہیں۔ ہمیں ٹوگو کی معیشت کی تعمیر میں ان کا شراکت دار ہونے پر فخر ہے۔”

جمہوریہ ٹوگو کے وزیر برائے کان کنی اور توانائی جناب دامیپی نوپوکو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “کاؤنٹرگلوبل ٹوگو کی پیدا کردہ قابل بھروسہ توانائی ٹوگو میں معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ کرے گی اور ہمیں اپنے عوام اور مقامی کاروباروں و صنعتوں کے لیے بجلی کی رسائی میں کافی حد تک اضافے کی سہولت دے گی۔ یہ ٹوگو میں حجم کے اعتبار سے بجلی کے شعبے میں نجی سرمایہ کاروں کے تعاون کی پہلی مثال ہے۔ یہ منصوبہ ہمارے لیے اور مغربی افریقہ کے ذیلی خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔”

کاؤنٹرگلوبل بجلی و توانائی پیدا کرنے اور چلانے والا ادارہ ہے جس کا صدر دفتر نیو یارک میں واقع ہے اور دنیا بھر میں اس کے تقریباً 900 ملازمین ہیں اور وہ 1300 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کرتا ہے، ادارہ امریکہ، یورپی اتحاد، برازیل، کولمبیا، ٹوگو، روانڈا، نائیجیریا اور یوکرین سمیت مختلف مارکیٹوں میں زیر تعمیر منصوبے یا متحرک ترقیاتی منصوبوں کا حامل ہے۔ ادارہ حکومتوں یا کثیر القیومی اداروں کے لیے دنیا بھر میں برقی یا کمبائنڈ ہیٹ اینڈ پاور تنصیبات تیار کرتا اور چلاتا ہے۔ ادارے کی بنیادی توجہ ترقی پذیر ممالک میں تیزی سے ترقی پاتی لیکن کم خدمات کی حامل مارکیٹوں اور تخلیق کے لیے خالی میدانوں پر مرکوز ہے جیسا کہ قابل تجدید توانائی اور کمبائنڈ ہیٹ اینڈ پاور (CHP)۔

کاؤنٹرگلوبل اس وقت افریقہ کے چار ممالک: ٹوگو، نائیجیریا، روانڈا اور کینیا میں بجلی کے پیداواری منصوبےتعمیر، آپریٹ یا تیار کر رہا ہے۔ ادارہ نیم صحراوی افریقہ میں اضافی منصوبوں میں بھی متحرک ہے۔

کاؤنٹرگلوبل، حکومت ٹوگو اور اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن کے علاوہ  منصوبے کے شرکاء اور مشیران میں شامل ہیں: وارٹسیلا، گائیڈ لوریٹ نویل، شیئرمین اینڈ اسٹرلنگ، اکوئیریبورو اینڈ پارٹنرز، ایلن اینڈ اووری، ایس سی پی مارشل اکاکپو، سارجنٹ اینڈ لنڈی، افریق انجنری ای ٹی ایکسپرٹس کنسلٹنٹس، ایس کے ایم، مارش اینڈ میک لینن، پوروِن اینڈ گرٹز، مور-میک نیل، سٹی بینک ٹرسٹ سروسز، ایکوبینک-ٹوگو اور فنانشل بینک-ٹوگو۔

ویب پر کاؤنٹرگلوبل کو دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.contourglobal.com

ذریعہ: کاؤنٹرگلوبل

رابطہ:

کیتھلین والڈیز از کاؤنٹرگلوبل،

+1-212-610-9148،

Kathleen.Valadez@ContourGlobal.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *