Breaking News

کائینیٹک سسٹمز نے پیٹر ایم میرس کو صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا

ڈرہم ، شمالی کیرولائنا، 21 ستمبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

برقیاتی، بایوفارماسیوٹیکل اور عام صنعتی صارفین کے معروف عملیاتی و میکانیکی حل فراہم کنندہ کائینیٹک سسٹمز نے آج پیٹر ایم میرس کی بطور صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر تقرری اور بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ وہ بین الاقوامی آپریشنز کے شعبے کی نگرانی بھی جاری رکھیں گے۔

جناب میرس پچھلے دس سال سے کائی نیٹکس کے ساتھ منسلک ہیں جہاں انہوں نے بین الاقوامی امور کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور پچھلے پانچ سالوں میں ادارے کی ترقی اور بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ کائی نیٹکس میں اپنے دور میں جناب میرس ڈیولپمنٹ، آپریشنز، سیلز اور فنانشل شعبوں میں قائدانہ عہدوں پر فائز رہے۔  ادارے میں شامل ہونے سے قبل جناب میرس واکوویا بینک میں بطور بیمہ  دار اور بینکار کام کرتے رہے۔

جناب میرس نے کہا کہ “میں دنیا بھر میں کائی نیٹکس کی ٹیم کی قیادت  کا موقع ملنے پر بہت مسرور  ہوں۔  میری نظریں اپنے بین الاقوامی اور مقامی کاروباری یونٹوں کی تکمیل پر اور زیادہ گہرائی سے مرکوز ہیں، جس سے ہمیں صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق ادارے کی صلاحیت کو بڑھانے کا موقع مل سکے گا۔ کائی نیٹکس کی ٹیموں کے درمیان موجود لگن، دیانت، ہم آہنگی اور اعتماد ہمارے روشن مستقبل  بنانے کی صلاحیتوں کویقینی بنائے گا۔”

صدر اور چیف ایگزیکٹو  آفیسر  کی حیثیت سے چار سال تک کائی نیٹکس میں خدمات سر انجام دینے کے بعد میچل ڈی اپولونیا ادارہ چھوڑ جائیں گے۔

کائینیٹک سسٹمز کے بارے میں

کائی نیٹکس برقیاتی، بایوفارماسیوٹیکل اور عام صنعتی صارفین کو عملیاتی و میکانیکی حل فراہم کرتا ہے۔ کائنٹکس آلات کے ڈیزائن بنانے اور انہیں مجتمع کرنے، تخلیق کرنے، عالمگیر تنصیب کی قابلیت اور دنیا بھر میں تنصیب کے مکمل عمل کے لیے سروس اینڈ سپورٹ فراہم کرتا ہے ۔ادارے کے کئی دفاتر ہائی-ٹیک صنعتی  علاقوں میں موجود ہیں جہاں سیمی کنڈکٹر فیبس، طبی ادویات بنانے والے کارخانہ اور شمسی توانائی  بنانے والے کارخانہ قائم ہیں۔ کائی نیٹکس صحت عامہ، مہمان داری، توانائی، طرز حکومت، تجارتی ، حساس کاموں اور اعلیٰ تعلیمی مارکیٹوں  کے لیے  بھی خدمات فراہم کرتا ہے۔

رابطہ کی معلومات:

شخص: الیکزا کونٹز، وی پی  ہیومن ریسورس

ادارہ: کائینیٹک سسٹمز انکارپوریٹڈ

فون: (919) 474-4654

ای میل: alexa.knootz@kinetics.net

ذریعہ: کائینیٹک سسٹمز انکارپوریٹڈ

رابطہ: الیکزا کونٹز، وی پی  ہیومین ریسورس، کائینیٹک سسٹمز انکارپوریٹڈ، +1-919-474-4654، alexa.knootz@kinetics.net

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *