Breaking News

کلیئریویٹ اینالٹکس نے اینڈنوٹ ایکس8 کے اجراء کے ساتھ سائنسی تحقیق کے عمل کو جدید بنا دیا

یا اجرا عالمی تعاون، آزاد سائنس کو سہارا دیتا اور جرائد کے ارسال سے مفروضوں کو نکال باہر کرتا ہے

فلاڈیلفیا، 14 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– کلیئریویٹ اینالٹکس، سابق انٹیلکچوئل پراپرٹی اینڈ سائنس کاروبار از تھامسن رائٹرز نے آج اینڈنوٹ ٹ م ایکس8 کی دستیابی کا اعلان کردیا ہے جو محققین، لائبریریئنز اور طلبہ کے لیے تحقیق کو بہتر بنانے کے لیے فہرست نگاری، حوالہ جات اور مراجعات تلاش کرنے، سنبھالنے اور تخلیق کرنے کے لیے معروف سافٹویئر کا اگلا مجموعہ ہے۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160929/413983LOGO

تحقیقی تعاون ڈجیٹل عہد میں مکمل طور پر ایک نئے معنی اختیار کرچکا ہے۔ 1998ء سے 2011ء تک 50 یا اس سے زیادہ مصنفین کے مقالہ جات مقدار میں دوگنے ہو چکے ہیں جن کی تعداد لگ بھگ 500 سے 1,000 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ تحقیق کے عروج پاتے ہوئے اینڈنوٹ کا جدید ترین نسخہ اس رحجان سے نمٹتا ہے اور تحقیق کرنے والوں کے لیے جدید ترین تحقیق پر کام کرنا بہتر بناتا ہے چاہے وہ کہیں بھی مقیم ہوں۔ اینڈ نوٹ ایکس8 میں اب پوری اینڈ نوٹ تحقیقی لائبریری 100 افراد تک کو پیش کرنے کی مدد شامل ہے، حوالہ جات، پی ڈی ایف اور شرح نویسی شامل ہیں۔ تعاون کرنے والے اسی وقت مشترکہ لائبریری میں سے شامل، شرح یا حوالہ دے سکتے ہیں، لامحدود کلاؤڈ اسٹوریج کے ساتھ جس کی کوئی اضافی لاگت نہیں۔ پہلے سے شامل سرگرمی فیڈ صارفین کو نئے اراکین پہچاننے اور اپنے تعاون کرنے والوں کی جانب سے لائبریری میں کی گئی تازہ ترین تبدیلیوں کا پتہ چلانے کی سہولت دیتی ہے۔

کلیئریویٹ اینالٹکس میں تحقیقی حلوں کے سربراہ جارج کوول نے کہا کہ “ہمارا ہدف مارکیٹ کی اور بالخصوص اختتامی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ایکس8 ان کی تحقیق کو زیادہ موثر انداز میں اور بہتر تعاون کے ساتھ آگے لےجانے میں مدد کے ذریعے بالکل یہی کام کرتا ہے۔”

اشاعت کا مقابلہ اپنے عروج پر ہونے کے ساتھ خراب حوالہ جات کی وجہ سے تاخیر کوئی وجود نہیں رکھتی جبکہ درست حوالہ جات صرف ایک کلک دور ہیں۔ اینڈنوٹ حوالہ جاتی مواد کی تلاش، انتظام اور پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خودکار طور پر فہرست نگاریوں کو ترتیب دینے، تحقیق جمع کرنے پر لگنے والے وقت کو کم کرکے اور مسودے، پیٹنٹ درخواستیں اور تجاویز پیش کرکے اپنے صارفین کو عالمانہ تحقیق اور اشاعت کی ہمہ وقت بدلتی ہوئی دنیا کے ہم قدم رکھتا ہے۔ مزید برآں، اینڈ نوٹ کے مسودہ مطابقت ڈھونڈنے والے کے ساتھ صارفین ان جرائد کو پہچان کر اشاعت سے انکار کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں کہ جہاں ان کی تحقیق ممکنہ طور پر سینکڑوں عالمی اشاعت کاروں کے ہزاروں جرائد بہت عرق ریزی سے نشان زد کیے گئے ڈیٹا کے مجموعے ویب آف سائنس ٹ م میں حوالہ جات کے کروڑوں رابطوں کے تجزیے کی بنیاد پر قبول کی جائے گی۔

کلیئریویٹ اینالٹکس میں حکومت و علمی دنیا کی عالمی سربراہ جیسیکا ٹرنر نے کہا کہ “صنعت کے اعلیٰ ترین حوالہ جاتی انتظام کے ذریعے کی حیثیت سے اینڈنوٹ آج کے بہت زیادہ مطالبہ کرنے والے تحقیقاتی منظرنامے اور کثیر الشعبہ جاتی اور عالمی تحقیق تعاون میں بدلتے ہوئے رحجانات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دنیا بھر میں 100,000 سے زیادہ اداروں اور تعلیمی اداروں کے 4 ملین صارفین کے ساتھ ہم تحقیقی عمل میں اینڈنوٹ کے ادا کردہ اہم کردار کو سمجھتے ہیں اور اپنے صارفین کو مستقبل کے لیے بہترین حوالہ جاتی انتظام حل فراہم کرنے سے بدستور مکمل طور پر وابستہ ہیں۔”

اینڈنوٹ ایکس8 میک اور ونڈوز کے لیے دستیاب ہے اور اینڈنوٹ آن لائن اور اینڈنوٹ آئی پیڈ ایپلی کیشن کے ساتھ ہموار انداز میں ہم آہنگ رہتا ہے۔

اینڈنوٹ پر مزید معلومات، یا 30 روزہ مفت ٹرائل کی درخواست کے لیے، ملاحظہ کیجیے: endnote.com/downloads/30-day-trial۔

جدت طرازی کی حالت پر نمو مل جل کر: تحقیقی تعاون اور ٹیکنالوجی کے بارے میں مزید جانیں اور رپورٹ کا مطالعہ کریں جو ان عوامل کا جائزہ لیتا ہے جو تعاون کے آگے بڑھنے پر اثر انداز ہوئے، مع حوالہ جات جو دنیا بھر میں تحقیقی شراکت داریوں کا پتہ چلا سکتے اور راہ دکھا سکتے ہیں۔

کلیئریویٹ اینالٹکس

کلیئریویٹ ٹ م اینالٹکس دنیا بھر میں صارفین کو بھروسہ مند بصیرت اور بیان و تشریح فراہم کرکے جدت طرازی کی رفتار کو آگے بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ تیزی سے نئے خیالات کی دریافت، حفاظت اور اسے تجارتی بنانے کا موقع دے رہا ہے۔ تھامسن رائٹرز کے سابقہ انٹلیکچوئل پراپرٹی اینڈ سائنس کاروبار کے طور پر ہم اپنے صارفین کو 60 سے زیادہ سالوں سے مدد دے رہے ہیں۔ اب 4,000 ملازمین کے ساتھ، دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ممالک میں کام کرتے ہوئے ایک آزاد ادارے کی حیثیت سے ہم بدستور ماہر، بامقصد اور پھرتیلے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے Clarivate.com۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]