Breaking News

کورنٹ (ر) ڈیجیٹل نے کورنٹ الیگرو کا اجراء کر دیا – ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ میں ایک انقلاب

روش-ہائین، اسرائیل، یکم جون 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

– کورنٹ الیگرو یک-مرحلہ ٹیکسٹائل پرنٹنگ عمل اور ٹیکسٹائل کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل پگمنٹ پرنٹنگ سلوشن ہے۔

کورنٹ ڈیجیٹل [http://www.kornit-digital.com] نے آج ٹیکسٹائل صنعت میں ڈیجیٹل پگمنٹ پرنٹنگ کے واحد مکمل ترین حل کورنٹ الیگرو [http://www.kornit-digital.com/Technology/?page=18&pageType=1] کے اجراء کا اعلان کر دیا، جو پرنٹنگ کے عمل میں اضافی وقت اور اخراجات کو کم کرتے ہوئے پرنٹنگ کے آپشنز میں اضافہ کرے گا۔

کورنٹ الیگرو یک-مرحلہ پروڈکشن لائن ہے، جو فائل کی تیاری سے لے کر مکمل پرنٹ شدہ کپڑے تک مختصر ترین پرنٹنگ سائیکل ممکن بنا رہا ہے۔ یہ بے مثال اور جدید طریقہ کورنٹ کے پیٹنٹ کا انتظار کرنے والے کیمیکل محلول کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے جو کسی بھی بیرونی عمل کے مراحل کی ضرورت کا خاتمہ کرتا ہے۔ یہ محلول ایک مختلف پرنٹنگ تجربہ تخلیق کرے گا، بہتر معیار کو حاصل کرنے میں مدد دے گا اور تیز تر نتائج اور کم اخراجات پر زیادہ آمدنی کا سبب بنے گا۔

کورنٹ ڈیجیٹل کے بے مثال پگمنٹ انک کے استعمال سے ٹیکسٹائل پرنٹنگ کے کاروبار اب کسی بھی قسم کے کپڑے پر پرنٹ کر سکتے ہیں اور وہ بھی اسی کورنٹ الیگرو پرنٹر اور کورنٹ انک سیٹ کے استعمال کے ذریعے جس کے نتائج زیادہ شوخ رنگوں اور بہتر احساس کی صورت میں ہوتے ہیں۔

 ڈیجیٹل انک [http://www.kornit-digital.com/OurProducts/?page=15&pageType=2]  ڈیولپمنٹ کے لیے معروف بین الاقوامی ادارے کی حیثیت سے کورنٹ ڈیجیٹل انسانی صحت اور ماحول دونوں  کے تحفظ کے لیے سخت ترین معیارات کو اختیار کیے ہوئے ہے۔ کورنٹ کی 100 فیصد بایوڈیگریڈیبل انک کے استعمال اور توانائی اور پانی کی کھپت کے خاتمے کے ذریعے کورنٹ الیگرو ٹیکسٹائل پرنٹنگ کی صنعت میں سب سے زیادہ ماحول دوست حل ہے۔

کورنٹ ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اوفر بین-زر نے کہا کہ “ہم اس نئے حل کے بارے میں بہت پرجوش ہیں، کیونکہ کورنٹ الیگرو خصوصی کپڑے کی تیاری کی ضرورت اور بعد از چھپائی گیلا کرنے کے عمل کا خاتمہ کرتا ہے، ہمارا بھرپور یقین ہے کہ یہ حل ٹیکسٹائل پرنٹنگ کی صنعت کو انقلابی حیثیت دے گا۔ کورنٹ مارکیٹ کی واحد ڈیجیٹل پگمنٹ انک بھی فراہم کرتا ہے۔ کیمیکل محلول [http://www.kornit-digital.com/Technology/?page=18&pageType=1] تیار کرنے میں اپنے وسیع تجربے کے ساتھ جدید ڈیجیٹل سلوشنز پورٹ فولیو کے ذریعے ہم صنعت کی محدودیت کو آگے بڑھانے اور پگمنٹ انکس کی تجدید کی صلاحیت کے حامل ہیں۔”

کورنٹ ڈیجیٹل کے تمام حلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.kornit-digital.com/OurProducts/

– ادارے کی ویب سائٹ ملاحظہ کر کے کورنٹ کی خبروں کے بارے میں باخبر رہیں۔ http://www.kornit-digital.com

– ٹوئٹر [http://twitter.com/kornitdigital]، فیس بک [http://www.facebook.com/kornit]، یوٹیوب [http://www.youtube.com/KornitDigitalLtd] اور لنکڈ اِن [http://www.linkedin.com/groups?gid=3275951&mostPopular=] پر ہمیں فالو کریں۔

کورنٹ ڈیجیٹل کے بارے میں

کورنٹ ڈیجیٹل گارمنٹ، ایپرل اور ٹیکسٹائل صنعت کے لیے صنعتی و کمرشل پرنٹنگ حل تیار، ساخت اور مارکیٹ کرتا ہے۔ مکمل ترین پری ٹریٹمنٹ حل اور اپنی بے مثال پگمنٹ انکس کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ صنعت کی رہنمائی کرنے والا یہ ادارہ ڈیزائنرز اور ساخت گروں دونوں کی ضروریات کو براہ راست پورا کرتا ہے۔ گارمنٹ مارکیٹ میں برہ راست وسیع ترین تجربے کے ساتھ اس نے تمام اقسام کے کپڑوں پر واحد انک کے ذریعے پرنٹنگ کو ممکن بنا کر رول فیبرک صنعت کو انقلابی جہت عطا کی۔

2003ء میں قائم ہونے والا کورنٹ ڈیجیٹل ایک عالمی ادارہ ہے جس کے دفاتر ریاستہائے متحدہ امریکہ، ایشیا بحر الکاہل اور یورپ میں واقع ہیں اور یہ دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک کے صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

کورنٹ ڈیجیٹل: کامیابی کے نقش قدم پر

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.kornit-digital.com

رابطہ:

اوریت شیرون

مارکیٹنگ کمیونی کیشنز مینیجر

کورنٹ ڈیجیٹل

فون: +972-3-9085800

ای میل: orits@kornit.co.il

http://www.kornit-digital.com

ذریعہ: کورنٹ ڈیجیٹل لمیٹڈ

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *