Breaking News

کوٹی انکارپوریٹڈ اور ہیڈی کلوم نے عطریات میں شراکت داری کا اعلان کردیا

AsiaNet 42946

نیو یارک، 21 جنوری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

زیبائش  و آرائش کے رہنما اور ہمہ گیر سپر ماڈل نے عالمی خواتین کے لیے عطریات متعارف کروادیے

زیبائش و آرائش کے نمایاں عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ نے آج بین الاقوامی شخصیت اور ہمہ گیر سپر ماڈل ہیڈی کلوم کے ساتھ ان کے دستخط کردہ نئے عطریات ہیڈی کلوم شائن تخلیق کرنے اور فروخت کرنے کے معاہدہ پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

( تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110121/NY31827 )

بطور ماڈل اورکور گرل اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی ہیڈی کلوم ایک وسیع پورٹ فولیو بنانے جارہی ہیں جس میں شامل ہیں ایک متحرک لباس کے مجموعہ کی ڈیزائننگ بنام ہیڈی کلوم  فار نیو بیلنس جو خصوصی طور پر ایمیزون پر فروخت کی جائے گی، تین ٹیلی ویژن پروگرام کی ایگزیکٹو پروڈیوسر اور میزبان: پروجیکٹ رن اوے اور سیریزلی فنی کڈز آن لائف ٹائم اور جرمنی’ز نیکسٹ ٹاپ ماڈل از ہیڈی کلوم اور دیگر منصوبوں کے ساتھ یورپ کی نمایاں زیبائشی ادارے آسٹر کی شناخت اور فنکارانہ مشیر ہوں گی۔ہیڈی نے زندگی کے لیے ابھرتے ہوئے جوش اور شوق کو برقرار رکھتے ہوئے

خود کو ایک زیبائش و انداز کی ایک مثال کے طور پر پیش کیا ہے۔

ہیڈی کلوم نے کہا کہ “میں اپنے نئے عطریات میں کوٹی کے ساتھ شراکت داری پر بہت پرجوش ہیں۔ دستخط کردہ عطریات کی تخلیق پر طویل عرصے سے جاری کام اور بالآخر اس کا حقیقت کے روپ میں دیکھنا بہت پرجوش ہے۔ میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ میری ناک متعدد خوشبوؤں کے ملاپ کو سونگھنے سے بحال ہوجائے گی تاہم  یہ سب اسی قابل ہے۔ میں اپنے عطریات کو سر گھما دینے والا اور بالکل خاص بنانا چاہتی ہوں تاکہ لوگ خاتون سے پوچھیں کہ یہ کس نے لگائی ہوئی ہے ‘ آپ نے کیا لگایا ہوا ہے ؟ آپ کی مہک خوشگوار ہے!’۔”

کوٹی انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرنڈ بیٹز نے کہا کہ “ہم ہیڈی کے ساتھ کام کرنے اور ان کے نئے دستخط کردہ عطریات میں ان کی توانائی اور نسوانیت کو محفوظ رکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہیڈی ایک بین الاقوامی توانا شخصیت اور رول ماڈل ہیں اور ان کے عطریات دنیا بھر میں ان پر فریفتہ پرستاروں کو ان کے مزید قریب لے آئیں گے۔ ہیڈی کی قدرتی خوبصورتی پوری طرح  درخشاں کرتی  ہے اور کوٹی کی فیملی میں بہترین اضافہ ہے۔”

ہیڈی کلوم شائن  کا آغاز خزاں 2011ء میں متوقع ہے۔ دنیا بھر میں تقسیم کیے جانے والے عطریات کا انتظام ادارے کے کوٹی بیوٹی  شعبے کے ذریعے کیا جائے گا۔

عطریات کے لیے خرید و فروخت کے منصوبے ابھی زیر تکمیل ہیں۔ اضافی معلومات آغاز کے قریب بیان کی جائیں گی۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی پیرس میں جدید عطریات کی صنعت کے بانی مانے جانے والے فرینکوئس کوٹی نے 1904ء میں قائم کیا۔

آج کوٹی انکارپوریٹڈ سالانہ 4 کھرب ڈالر کی خالص فروخت کے ساتھ عالمی زیبائش وآرائش کی صنعت میں رہنما  تسلیم کیا جاتا ہے ۔ مہم جوئی کی جرات، جذبہ، جدت اور تخلیقی صلاحیت سے تحریک حاصل کرنے والے کوٹی انکارپوریٹڈ نے نمایاں برانڈز کے بے مثال پورٹ فولیو بنائے ہیں اور دنیا بھر کی 90 مارکیٹوں کے صارفین کو اپنی جدید مصنوعات پیش کی ہیں۔

کوٹی  پریسٹج برانڈ پورٹ فولیو مشہور اور انتہائی -شہرت یافتہ اسٹورز میں تقسیم کی جاتی ہے  جن میں بالین شیاگا، بوٹوگا ونیتا، کیلون کلائن، کیروٹی، کلوئی، کوپارڈ، ڈیوڈ آف، جنیفر لوپیز، جل سندر، جوپ!، کارل لیگرفیلڈ، کنیتھ کول، ایل اے ایم بی عطریات منجانب گوین اسٹیفنی ، لا ووس منجانب رینی فلیمنگ، لانکسٹر، مارک جیکبز، نیکوس، سارا جیسیکا پارکر، ویرا وینگ، ویوائن ویسٹ ووڈ اور وولف گینگ جوپ شامل ہیں۔

کوٹی بیوٹی برانڈ پورٹ فولیو کی مزید وسیع تقسیم کی گئی جن میں ایڈیڈاس، آسٹر، بیبی فاٹ، بیونس کنولز، کیلائن ڈیون، چوپا چوپس، ڈیوڈ اینڈ وکٹوریا بیکہم، اسپرٹ، ایکس کلیم ایشن، فیتھ ہل، گیس، ہل بیری، جووان، کیٹ موز، کائل مینوگ، لا کروس، لیڈی  گاگا، مین ہیٹن، مین ہیٹن کلیئر فیس، مس اسپورٹی، ناؤٹیکا، این وائے سی نیو یارک کلر، نکول منجانب او  پی آئی، او پی آئی، پیرے کارڈن (1)، پلے بوائے، ریمل، سالی ہانسن، سٹیٹسن، ٹم میک گرا ، ٹی جوائے اور ٹونینو لیمبوروگھینی شامل ہیں۔

کوٹی اور پیوگ فیشن اینڈ بیوٹی ایس اے نینا رکی، کارولائنا ہریرا، پراڈا، پاکو رابان اور انتونیو باندریس کے عطریات کی امریکی ریاستوں اور کینیڈا میں تقسیم کرنے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری رکھتے ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.coty.com

1.     شمالی امریکا میں دستیاب نہیں

ذریعہ: کوٹی انکارپوریٹڈ

رابطہ: کائسیٹ برسیٹ

کوٹی انکارپوریٹڈ

+1-212-479-4549

cysette_burset@cotyinc.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *