کوٹی انکارپوریٹڈ نے او پی آئی بانی اور سی ای او جارج شیفر کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

– آرائش حسن کی صنعت کی عظیم شخصیت او پی آئی کے اسٹریٹجک بورڈ مشیر کی حیثیت سے برقرار رہے گی، اور طویل المیعاد آرٹسٹنگ ڈائریکٹر سوزی وائز-فشمان اور نو منتخب شدہ جی ایم میری وان پراگ کی مدد کریں گے

نیو یارک، 21 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

آرائش حسن کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: COTY)نے آج او پی آئی بانی اور سی ای او جاری شیفر کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔شیفر او پی آئی کے اسٹریٹجک بورڈ مشیر کے نو تخلیق شدہ عہدے پر بدستور او پی آئی کی انتظامی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

1981ء میں او پی آئی کے قیام سے شیفر نے آرائش حسن کی صنعت کے شادار اور کامیاب ترین نیل کیئر یعنی ناخن کے برانڈز بنائے۔ 400 سے زیادہ تخلیقی طور پر بنائے کے بے مثال شیڈز کے پورٹ فولیو کے ساتھ او پی آئی نے گزشتہ تین دہائیوں میں فیشن اور تفریح کی صنعت کے ساتھ رنگوں کی کاسمیٹکس کو منسلک کیا۔ شیفر کی قیادت کی بدولت آج او پی آئی دنیا کے مشہور ترین ناخنوں کے برانڈز میں سے ایک ہے۔

30 سے زیادہ سالوں کی بے مثال کامیابی کے بعدشیفر، جو اپنی انسان دوستی کے لیے مشہور ہیں اب اپنی توجہ شیفر فیملی فاؤنڈیشن اور مختلف خیراتی اداروں پر مرکوز رکھیں گے  جو بچوں کی تعلیم اور ان کے مقاصد کی مدد کرتے ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ای او مچیل اسکیناوینی نے کہا کہ “جارج نے اپنا ہر کام دل کے ساتھ کیا: یعنی او پی آئی کاروبار، پیشہ ورانہ نیل کیئر انڈسٹری اور انسان دوستی۔ میں آنے والے سالوں اور مستقبل میں بھی کامیابی کے لیے جارج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

کوٹی بیوٹی کے صدر ریناتو سیمیراری نے کہا کہ “جارج ایک تخلیقی سوچ کے حامل رہنما اور کاروباری فرد ہیں۔ میں او پی آئی کو ایک عظیم برانڈ بنانے میں اپنے قائدانہ کردار اور او پی آئی کو کوٹی خاندان کا جزو لازم بنانے میں مدد پر ان کا شکر گزار ہوں۔ میں وبہت زیادہ خوش ہوں کہ وہ او پی آئی کے مستقبل میں بدستور شامل رہیں گے۔”

شیفر نے کہا کہ “او پی آئی برانڈ میرے بچوں کی طرح ہے، جسے میں نے محبت کی اور کئی سالوں تک پالا پوسا اور آئندہ بھی ایسا کروں گا۔ میری نظریں میری اور سوزی کے ساتھ مل  کر کام کرنے اور دنیا بھر میں او پی آئی کی موجودگی کو پھیلانے پر پر مرکوز ہیں۔”

مزید آگے بڑھنے اور اپنی بین الاقوامی توسیع کی قیادت کرنے کے لیے کوٹی نے ماری وان پراگ کو او پی آئی کی جنرل مینیجر مقرر کیا ہے۔ وان پراگ یکم جنوری 2014ء سے جان ہیفنر کی جگہ اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے، جو کیریئر میں اگلے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے ادارہ چھوڑ چکے ہیں۔

وان پراگ تین سالوں میں امریکہ میں کوٹی کے ماس چینلز سیلز ادارے کی کامیابی سے قیادت کی ہے، جس کے بعد انہیں کینیڈا میں کوٹی کے کاروبار کو سنبھالنے کے موجودہ عہدے پر ترقی دی گئی۔ وہ کوٹی کینیڈا کے ماس چینل کاروبار کو بدلنے اور ساتھ ساتھ ادارے کی مستحکم تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے میں مرکزی کردار کی حامل رہیں۔

سیمیراری نے کہا کہ “میری کی مضبوط کاروباری فراست، زمرے کی معلومات اور متنوع کاروباری تجربہ او پی آئی کے برانڈ کاروبار کو بین الاقوامی سطح پر بڑھانے میں کلیدی اثاثوں کی حیثیت رکھے گا۔ وہ کئی سالوں تک ادارے میں بہترین کارکردگی کے حامل افراد میں شامل رہیں اور مجھے یقین ہے کہ اس اہم عہدے کے لیے میری سے زیادہ اہلیت کا حامل کوئی نہیں۔”

وان پراگ نے کہا کہ “مجھے فخر ہے کہ کوٹی کی قیادت نے او پی آئی برانڈ کی نگرانی کے لیے خصوصاً برانڈ کی تاریخ کے اس اہم ترین دور میں مجھے منتخب کیا۔ میں نئے کردار کو نبھانے اور جارج اور سوزی کے ساتھ مل کر او پی آئی برانڈ کو ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچانے کی خواہاں ہوں۔”

وان پراگ میامی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں جہاں انہوں نے بزنس میں بیچلر آف سائنس کی سند حاصل ہے جس میں ان کا شعبہ مارکیٹنگ تھا۔ انہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول میں جنرل مینجمنٹ میں ایگزیکٹو مینجمنٹ پروگرام بھی مکمل کیا۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کا ایک معروف عالمی ادارہ ہے جو 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے مطابق 4.6 ارب ڈالرز کی خالص آمدنی رکھتا ہے۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک خالص پلے بیوٹی کمپنی ہے جس کے پورٹ فولیو میں معروف خوشبویات، کلر کاسمیٹکس اور اسکن اور باڈی کیئر مصنوعات شامل ہیں جو 130 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی  مصنوعاتی پیشکشوں میں ایڈیڈاس، کیلون کلائن، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

Check Also

Punjab Government Announces Restructuring in Higher Education Department

Lahore, The Punjab Higher Education Department has initiated a restructuring plan by creating seven new technical and IT-related positions, in a move to replace eight abolished posts. This strategic adjustment aims to enhance the department’s efficien...