Breaking News

کوٹی نے ماریو ریس کو ایگزیکٹو نائب صدر، سپلائی چین مقرر کردیا

– سینئر ایگزیکٹو مئی میں آرائش حسن کے عالمی ادارے کی ایگزیکٹو کمیٹی میں شمولیت اختیار کریں گے

نیو یارک، 25 مارچ 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ — آرائش حسن کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ (این وائی ایس: COTY) نے آج ماریو ریس کی ایگزیکٹو نائب صدر، سپلائی چین کی حیثیت سے تقرری کا اعلان کیا جو یکم مئی 2014ء سے نافذ العمل ہوگا۔ جناب ریس ایگزیکٹو کمیٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اور سی ای او مچیل اسکیناوینی کو جوابدہ ہوں گے۔ وہ جنیوا میں مقیم ہوں گے۔ جناب ریس ڈیرل میک کال کی جگہ سنبھالیں گے جو 31 دسمبر 2014ء کو ریٹائرمنٹ سے قبل عبوری عہد میں دیگر منصوبوں پر کام کریں گے تاکہ رسدی زنجیر کی کارکردگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

جناب ریس ایک مستحکم کاروباری رہنما اور رسدی زنجیر کے ماہر کی حیثیت سے 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ بے مثال علم و ہنر لائیں گے، تازہ خوراک میں پیچیدہ ترین رسدی زنجیر کے آپریشنز کو چلانے سے لے کر ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں کاروباری یونٹ چلانے تک۔ جناب ریس نے ڈینون میں اپنے عہد کے دوران کیریئر کو مستحکم کیا، جہاں وہ 1996ء سے 2014ء تک عالمی آپریشنز کے متعدد سینئر ایگزیکٹو عہدوں پر فائز رہے۔ ڈینون میں رسدی زنجیر کے مختلف عہدوں میں جناب ریس نے متعدد شعبوں میں بہترین مشقوں کے نفاذ اور مشترکہ جدوجہد کو کامیابی سے نافذ کیا تھا۔ حال ہی میں جناب ریس نے ڈینون جنوبی افریقہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جہاں ان کی قیادت منافع بخشی میں تیزی اور 5 سال کے عرصے میں زبردست ترقی کا سبب بنی۔ اس سے قبل جناب ریس 1986ء سے 1996ء تک مارس انکارپوریٹڈ اور بین اینڈ کو میں مختلف کاروباری عہدوں پر رہ چکے ہیں۔

سی ای او کوٹی انکارپوریٹڈ مچیل اسکیناوینی نے کہا کہ “میں کوٹی سپلائی چین کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ماریو کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ ان کی کامیابیاں اور رسدی زنجیر اور کمرشل شعبوں میں متنوع تجربہ کوٹی کو اینڈ-ٹو-اینڈ رسدی زنجیر میں ایک بے مثال نقطہ نگاہ اور صلاحیتوں کا مستحکم مجموعہ فراہم کرے گا۔”

جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ ڈیرلمیک کال ایگزیکٹو نائب صدر، گلوبل آپریشنز اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ انتہائی مسابقت رکھنے والوی آرائش حسن کی صنعت میں ایک کامیاب کیریئر گزارنے کے بعد جناب میک کال اپنی توانائیوں کو ریاضی، سائنس، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں کم سن طلباء کی کامیابی کو بڑھانے کی جانب صرف کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی قیادت کی وجہ سے ادارے کی رسدی زنجیر تبدیل ہوئی، جس نے اسے کارگزاری میں بلندیوں  کو حاصل کرنا ممکن بنایا۔ جناب میک کال نے رضاکارانہ بنیاد پر ملازمین کی شمولیت کے پروگرام لیڈنگ بولڈ چینج منصوبے کی قیادت میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا، جو کام کے مقام پر تخلیقی و جدت طرازی کے حل کے لیے استعمال کیا گیا۔

“کوٹی کی ایگزیکٹو ٹیم کے ساتھ ساتھ میں بھی ڈیرل کی کئی صلاحیتوں کا اقرار اور ہماری کامیابیوں میں ان کی شاندار حصہ داری پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ہم ایک مستحکم اور قابل بھروسہ رسدی زنجیر کی تیاری میں ان کی قیادت کو بہت اہمیت  دیتے ہیں۔ انہیں بہت یاد کیا جائے گا اور ہم ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں” اسکیناوینی نے کہا۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کا معروف عالمی ادارہ ہے جو 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے مطابق 4.6 ارب ڈالرز کی خالص آمدنی رکھتا ہے۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی خالص پلے بیوٹی کمپنی ہے جس کے پورٹ فولیو میں مشہور خوشبویات، کلر کاسمیٹکس اور اسکن اور باڈی کیئر مصنوعات ہیں جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی مصنوعاتی پیشکش میں ایڈیڈاس، کیلون کلائن، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

 

Check Also

Pakistan, Azerbaijan agree to launch joint climate change adaptation initiatives

Prime Minister's Coordinator on Climate Change and Environmental Coordination Romina Khurshid Alam says Azerbaijan and Pakistan have agreed to launch joint climate change adaptation initiatives for building climate resilience. She was addressing a j...