کینٹن میلہ: چین کا عظیم تجارتی میلہ اپریل میں شروع ہو رہا ہے

AsiaNet 44207

گوانگچو، چین، 13 اپریل 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا – ایشیا نیٹ /

کینٹن میلے کے 109 ویں اجتماع کا باضابطہ آغاز 15 اپریل کو ہو گا۔ اجتماع 3 مراحل میں ہوگا اور 5 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔

کینٹن میلے میں حاضر ہونے والے خریدار خدمات اور مصنوعات کے بہتر معیار کی توقع کر سکتے ہیں۔
چین اپنی پیدواری صنعت کو اپ گریڈ کررہا ہے جو بڑے کارخانہ کے ساتھ تجارت کرنے والوں کو فائدہ پہنچائے گی۔ کینٹن میلے میں چینی نمائش کنندہ نے آر اینڈ ڈی اور اپنی ذاتی مصنوعات و برانڈز کی تیاری میں نمایاں سرمایہ کاری کی ۔جدت اور ماحولیاتی استحکام ایک اہم مرکزی مقام بنے جس سے بہتر معیار کی مصنوعات اور خدمات – خریدار کی ضروریات کے موافق کا نتیجہ سامنے آیا۔ 109 ویں اجتماع میں ایک نئے پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ٹریڈ پروموشن سینٹر (پی ڈی سی) کا آغاز کیا جائے گا جو چینی مصنوعات کے لیے صنعتی ڈیزائن عوامل کو بہتر بنانے پر نمایاں توجہ مرکوز رکھے گا۔

بڑے تجارتی میلے بڑی خدمات مہیا کرتے ہیں۔ کینٹن میلے میں منتظمین ایسی خدمات فراہم کر رہے ہیں جو آپ کی برآمدات کو آسان اور موثر بناتی ہیں۔ مثال کے طور پر تجارتی موافق خدمات خریدار اور تقسیم کار کے درمیان بہتر ربط کے لیے وسیع کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ میلے نے خدمات کے عین مطابق جیسے کینٹن بی تیز فہم خدمت کا نظام، کثیرالقومی برآمدات کی خدمت، ایک صارف شناسائی مرکز، ایوان تجارت اور کاروباری انجمنوں کے لیے وقف کاؤنٹرز اور وی آئی پی لاؤنج کا ایک سلسلہ بھی قائم کیا ہوا ہے۔

کینٹن فیئر کال سینٹر کو 24 گھنٹے خدمات کے ساتھ ساتھ چینی، انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی اور روسی زبانوں میں 30 لائنز تک مزید وسعت دی جائے گی۔
کینٹن میلہ چین اور باقی دنیا کے درمیان سب سے اہم اور کامیاب تجارتی پلیٹ فارم ہے۔ میلہ ہر سال اربوں ڈالرز مالیت کے معاملات پر دستخط دیکھتا ہے۔ میلہ 1,160,000 مربع میٹرز سے زائد کا احاطہ کرے گا اور 58,706 نمائشی اسٹینڈز کا انتظام کرے گا۔20,000 سے زائد چینی اور غیر ملکی ادارے میلے میں شرکت کریں گے۔ یہ ان غیر ملکی اداروں کے لیے بہت ضروری ہے جو چین کے ساتھ تجارتی فوائد حاصل کرنے اور اپنے کاروبار کی ترقی چاہتے ہیں۔
کینٹن میلے کا 110 واں اجتماع اکتوبر 2011ء میں منعقد کیا جائے گا۔

کینٹن میلے کے 109 ویں اجتماع پر ایک طائرانہ نظر:
مرحلہ 1: 15 تا 19 اپریل 2011ء
— برقیات اور بجلی کے گھریلو ساز و سامان؛ دھاتی اشیاء اور آلات؛ مشینری؛ گاڑیاں اور اضافی پرزے؛ تعمیراتی مواد؛ روشنی اور سازوسامان؛ کیمیائی
مصنوعات؛ اور بین الاقوامی خیمے۔

مرحلہ 2: 23 تا 27 اپریل 2011ء
— صارف کی مصنوعات؛ تحائف؛ گھریلو سجاوٹ کا سامان۔
مرحلہ 3: یکم تا 5 مئی 2011ء
— بنا ہوا کپڑا اور لباس؛ جوتے؛ دفتری سامان؛ ڈبے اور تھیلے؛ تفریحی مصنوعات؛ ادویات؛ طبی آلات؛ صحت کی مصنوعات؛غذا؛ اور بین الاقوامی خیمے۔
کہاں: کینٹن فیئر کامپلیکس (گوانگچو، چین)

مزیر معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp۔

ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے:

جناب وو زیویانگ
فون: +86-20-8913-8628
ای-میل: xiaoying.wu@cantonfair.org.cn
ذریعہ: چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (سی ایف ٹی سی)

Check Also

FPCCI Appoints Shaikh Rashid Alam as Convener of Central Standing Committee for Youth Empowerment and Recognition

Karachi, The Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (FPCCI) has appointed Shaikh Rashid Alam, CEO of Brand Foundation, as the convener of its Central Standing Committee for "Youth Empowerment and Recognition" for the term 2024-25.

...

The post FPCCI Appoints Shaikh Rashid Alam as Convener of Central Standing Committee for Youth Empowerment and Recognition appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *