Breaking News

گوگن ہایم فاؤنڈیشن اور بی ایم ڈبلیو گروپ نے ایک نئے اہم بین الاقوامی منصوبے کا اعلان کردیا

نیویارک، 2 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری شہری تجربے اور پبلک پروگرامنگ کے لیے سفری لیبارٹری کا چھ سالہ منصوبہ

پہلی لیبارٹری کا آغاز 2011ء میں شمالی امریکا میں ہوگا اور دنیا بھر کے شہر وں کی طرف دو سالہ سفرکا آغاز کرے گی

پہلی بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کے لیے اٹیلائر باؤ-واؤ (ٹوکیو)اور سلکی اینڈ من (سیول) کا نام ماہر تعمیرات اور گرافک ڈیزائنر کے طور پر نامزد

سولومن آر گوگن ہایم فاؤنڈیشن اینڈ میوزیم کے ڈائریکٹر رچرڈ آرمسٹرانگ اور بی ایم ڈبلیو اے جی کی مجلس منتظمین کے رکن فرینک -پیٹر آرنڈٹ نے آج چھ سال پر محیط پروگرام سرگرمیوں کے ایک طویل المیعاد اشتراک کا اعلان کیا ہے، جس میں دنیا بھر کے بڑے شہروں میں لوگوں سے رابطہ کرنا اور شہری زندگی کے مستقبل کی تخلیقات اور منصوبوں کو تحریک دینا ہے۔ یہ فن تعمیر، سائنس، ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور تعلیمی میدان میں ایک نئی نسل کو اپنی طرف کھینچے گی جو آج کے شہروں کے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کل کے شہری چیلنجز کی نشاندہی کریں گے۔

بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری ایک شہر سے دوسرے شہر تک سفر کرنے والا جدید چلتا پھرتا اسٹرکچر ہوگی جو دنیا بھر سے حوصلہ مند صاحب فکر افراد کو یکجا کرے گی اور شہری زندگی پر اثر انداز ہونے والے اہم مسائل پر خیالات اور ان کے عملی حل کے تبادلے کے لیے عوامی مقام ہوگی ۔ یہ تین مختلف بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹریز ہوں گی ہر ایک اپنے مخصوص فن تعمیر ، گرافک ڈیزائنر و موضوع کے ساتھ دنیا بھر کے تین اہم شہروں میں سفر کرے گی۔ یہ بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹریز کل چھ سال کے مکمل منصوبہ تک کے لیے علیحدہ علیحدہ مستقل دو سال کے عرصہ سفر کریں گی۔

بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کی ٹیم ہر شہر میں چار ہمہ جہت اراکین پر مشتمل ہوگی ابتدائی سے درمیانے عرصے میں موجود پیشہ ور افراد اپنے شعبے میں ابھرتے ہوئے رہنما کے طور پر پہچانے جائیں گے، جو  ایک خاص موضوع کے حوالے سے نئے تصورات اور خاکے بنائیں گے ۔ گوگن ہایم کے عملے کے اشتراک سے وہ بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کے لیے پروگرامز اور ایونٹ بھی بنائیں گے ۔ بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کی ٹیم کے اراکین مشاورتی مجلس کے ذریعے نامزد کیے جائیں گے جو کہ تخلیقی، تعلیمی اور سائنسی میدان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین پر مشتمل ہوگی ۔

پانچ ہزار مربع فٹ کی پہلی بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کی تنصیب موسم گرما 2011ء کے اواخر میں شمالی امریکا میں کی جائے گی جہاں وہ خزاں 2011ء  کے آخر میں یورپ اور ایشیا کے شہروں میں منتقل ہونے سے قبل اپنی پروگرامنگ دکھائیں گے ۔ سائٹ کا مخصوص کارخانہ، عوامی تبادلہ خیال، کارکردگیاں اور دیگر رسمی و غیر رسمی ملاقاتیں بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کو شہر کے روزمرہ کے معاملات سے منسلک کر دے گی ۔لیبارٹری پہلے موضوع:آرام کا سامنا:شہر اور آپ، پر بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کے ٹیم اراکین کے جواب پیش کرے گی۔

ہر تین شہروں کا دورہ مکمل ہونے کے بعد سولومن آر گوگن ہایم میوزیم ، نیویارک میں ایک نمائش دکھائی جائے گی جس میں بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کی مختلف سائٹس کے متوجہ کردہ مسائل معاملات پر تحقیق کی جائے گی۔

ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے تعمیراتی ادارے اٹیلائر باؤ-واؤ کو پہلی بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کے ڈیزائن کے لیے اور سیول سے تعلق رکھنے والے ادارے سلکی اور من کو گرافک شناخت کے ڈیزائنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

رچرڈ آرمسٹرانگ نے کہا کہ “بی ایم ڈبلیو کے ساتھ ہماری شراکت داری تحقیق اور منصوبوں  کے ارتقاء کے لیے تین اقسام کی مہارت کے ساتھ تقریباَ لامحدود  امکانی لائے گی ، ان تین مہارتوں میں  ایک بین الاقوامی میوزیم، بین الاقوامی ڈیزائن ادارے اور کئی مختلف شعبوں سے قابل ابھرتے ہوئے افراد شامل ہیں۔  ہم اس منصوبے میں شراکت داری کے لیے بی ایم ڈبلیو کے ممنون ہیں اور ڈیزائن، تعمیرات اور فنون سے ادارے کی طویل المیعاد وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ”

فرینک پیٹر آرنڈٹ نے کہا کہ ” تقریباَ 40 سالوں بی ایم ڈبلیو گروپ کئی بین الاقوامی ثقافتی شراکت داریوں کا آغاز اور ان میں مصروف رہ چکا ہے۔ ہمارے لیے ثقافتی حلقے سے طویل المیعاد وابستگی ہماری سماجی ذمہ داریوں  سے آگہی کا نتیجہ ہے اور ساتھ ساتھ ہمارے شراکت داروں کی مکمل تخلیقی آزادی کا تحفظ کر رہی ہے۔”

بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کا اہتمام تعمیرات اور ڈیزائن کے نائب مہتمم ڈیوڈ وان ڈیر لیر اور سولومون آر گوگن ہایم میوزیم کی نائب گار مہتمم ماریہ نیکانور کو مقرر کیا گیا ہے۔ سفرکے لیے منتخب کردہ شہر، مشارتی کمیٹی اور بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کے ٹیم کے اراکین،منصوبے کی معلومات اور بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم کی پہلی لیبارٹری کے ڈیزائن کی رونمائی اگلے چند ماہ میں کردی جائے گی۔

ذریعہ: سولومن آر گوگن ہایم فاؤنڈیشن

رابطہ: بیٹسی اینس / لارن وین نیٹن

گوگن ہایم میوزیم

+1-212-423-3840

pressoffice@guggenheim.org

میلیسا پارسوف

روڈر فن

+1-212-593-5889

parsoffm@ruderfinn.com

تھومس گرسٹ

بی ایم ڈبلیو گروپ

+49-160-905-22122

thomas.girst@bmw.de

ہدایت برائے مدیران: یکم اکتوبر 2010ء کو سولومون آر گوگن ہایم میوزیم، نیویارک میں ہونے والی بی ایم ڈبلیو گوگن ہایم لیبارٹری کی پریس کانفرنس دیکھنے لیے اس صفحہ پر جائیں: guggenheim.org/livepressconference ۔ مکمل پریس کٹ کے لیے اس صفحہ پر جائیں: guggenheim.org/new-york/press-room/releases/press-kits ۔

تشہیری تصاویر کے لیے اس صفحہ پر جائیں: guggenheim.org/new-york/press-room/press-images۔ شناخت صارف: photoservice پاسورڈ: presspass

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *