Breaking News

ہانگ چو، چین میں 14 ویں ویسٹ لیک بین الاقوامی نمائش شروع

ہانگ چو، چین، 16 اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–

14 ویں ویسٹ لیک انٹرنیشنل نمائش ہانگ چو، چین 13 اکتوبر کو باضابطہ طور پر شروع ہو گئی۔ “معیاری ویسٹ لیک نمائش، خوشحال ہانگ چو” کے موضوع پر اس 22 روزہ تقریب میں 40 سے زائد ممالک کے نمائش کنندگان کے لیے 132 پروگرامات اور 14 عارضی مقامات شامل ہوں گے۔امکان ہے کہ نمائش 10 ملین مہمان دیکھیں گے اور تجارت میں 10 ارب یوان (تقریباً 1.6 ارب امریکی ڈالرز)، بامعاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک ارب امریکی ڈالرز اور مقامی سرمایہ کاری میں 10 ارب یوان (تقریباً 1.6 ارب امریکی ڈالرز)  کا اضافہ کرے گی۔

رواں سال نمائش 38 نئے پروگرامات لائی ہے، جو اس کردار کی اہمیت کو اجاگر کریں گے جو ہانگ چو کی اقتصادی ترقی میں نمائش ادا کرے گی۔ دو تہائی سے زائد پروگرامات صنعتی تبدیلی سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، جن میں بین الاقوامی سرمایہ کاری تعاون کانفرنس، چین-لاطینی امریکہ کاروباری منتظمین کا اجلاس، ہانگ چو ثقافتی و تخلیقی صنعت نمائش، چین 100-سی ای او کمیونی کیشن کانفرنس، ہانگ چو الیکٹرانک انڈسٹری ایکسپو، نیو انرجی وہیکل انڈسٹری ایکسپو اور گلوبل لائٹننگ کانفرنس شامل ہیں۔ ایک لاکھ مربع میٹر پر پھیلا نمائش کا مقام، جس میں سے 20 فیصد بین الاقوامی بوتھز پر مبنی ہے، 50 ہزار پیشہ ور مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہا ہےجس میں چین سےباہر کے 5 ہزار مہمان بھی شامل ہیں۔ تعداد کے حساب سے غیر ملکی کمپنیوں کی نمائشیں کل تعداد کے 55 فیصد سے زائد پر مبنی ہیں۔ ممکنہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ برانڈ کی تقریبات ہو رہی ہیں، جو مختلف النوع وسائل کو یکجا اور اقتصادی ترقی کو سہل بنائیں گی۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://en.xh-expo.com/index.html۔

ذریعہ: ہانگ چو ویسٹ لیک ایکسپو آرگنائزنگ کمیٹی

 

Check Also

Joint exercise of Pak-US Navies held in Karachi

The joint bilateral exercise of Pakistan Navy and US Navy "Inspired Union 2024" was held in Karachi. The aim of the exercise was to enhance relations and interoperability between Navies of Pakistan and the United States through mutual exchange of pro...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *