Breaking News

ہرجگہ کے کاروباری اداروں کی تمام ڈیوائسز پر ذہین اور محفوظ تجربات فراہم کرنے کے لئے ایوانتی نے موبائل آئرن اور پلس سیکیور پر اختیار حاصل کرلیا

یہ مجموعہ یونیفائیڈ اینڈ پوائنٹ مینجمنٹ، زیرو ٹرسٹ سیکیورٹی، اور آئی ٹی سروس مینجمنٹ میں عالمی مارکیٹ کے رہنما کی حیثیت سے ایوانتی کے مقام کو مستحکم کرتا ہے۔

سالٹ لیک سٹی، ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا اور سان جوز، کیلیفورنیا، 2 دسمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر / — ایوانتی انکارپوریٹڈ جو کلاؤڈ سے ایج تک، دریافت، انتظام، حفاظت اور خدمت کو تلاش کرنے کے لئے آئی ٹی اور سیکیورٹی آپریشنوں کو خود کار بناتی ہے، نے اعلان کیا کہ اس نے موبائل سنٹرک یونیفائیڈ اینڈ پوائنٹ منیجمنٹ سولوشن کے ایک صف اول کے فراہم کنندہ، اور پلس سیکیور ایل ایل سی، محفوظ رسائی اور موبائل سیکیورٹی سولوشن کے ایک صف اول کے فراہم کنندہ، موبائل آئرن کے حصول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس کاروباری امتزاج سے ایوانتی کو مزید استحکام ملا ہےجسے یونیفائیڈ اینڈ پوائنٹ مینجمنٹ (یو ای ایم)، زیرو ٹرسٹ سیکیورٹی، اور آئی ٹی سروس مینجمنٹ (آئی ٹی ایس ایم) میں عالمی مارکیٹ کے رہنما کی حیثیت سے کلئر لیک کیپیٹل گروپ، ایل پی اور ٹی اے ایسوسی ایٹ کا تعاون حاصل ہے۔

ایوانتی کے چیئرمین اور سی ای او جم شیپر نے کہا، “ہم ایوانتی فیملی میں موبائل آئرن اور پلس سیکیورٹیموں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پرجوش ہیں۔ ہمارا ذہین تجربہ پلیٹ فارم ہائپر آٹومیشن کے ذریعے کاروبار کو مستحکم بنائے گا، ہرکسی صارف کے لئے، جہاں کہیں بھی اور جس طرح سے بھی وہ کام کرتے ہوں ۔ ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کے خطرے کو کم اور اجرتی تجربات میں اضافہ کرتے ہوئے ،یہ ہمارے صارفین کو زیادہ آزادی کے ساتھ مربوط رہنے اور جدت طرازی کے قابل بناتا ہے ۔ ہمارے سامنے زبردست موقع ہے، اور میں مستقبل کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ ”

ایوانتی پورٹ فولیو میں موبائل آئرن اور پلس سیکیور لانے  سے، آرگنائیزیشنز جن میں ہر جگہ ملازمین، آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے اور گاہک موجود ہیں، ہر جگہ کے کاروباری اداروں میں مستعدی اور خودمختاری سے ڈیوائسز کو ازخود درستگی، ازخود حفاظت، اور از خود خدمات ،اور بہتر صارف تجربات اور نتائج،  فراہم کرسکیں گی۔  زیرو ٹرسٹ سیکیورٹی اور متعلقہ آٹومیشن کے ذریعہ، ایوانتی  سولوشنز دور دراز کے انفراسٹرکچر، ڈیوائسز اور لوگوں میں آئی ٹی کنیکشنز کو زیادہ مستعد اور زیادہ محفوظ بنائیں گے۔ منفرد طور پر ایوانتی اس پوزیشن میں ہے کہ وہ ہر ڈیوائس پر ایک سرے سے دوسرے تک ایک جامع سطح کی کوریج فراہم کرے۔

صارفین کلاؤڈسے لے کر ایج تک تمام ڈیوائسز کی درستگی، سلامتی اور کارکردگی کے بارے میں بروقت ذہانت سے فائدہ اٹھائیں گے، جو انہیں کاروبار پر اثر انداز ہونے سے پہلے فعال طور پر خطرات کا پتہ لگانے اور ان کے خاتمے کے قابل بنائیں گے۔ صارفین ڈیوائسزکا پتہ لگانے اور ان کو منظم کرنے، متعلقہ آٹومیشن کے ساتھ سیکیور زیرو ٹرسٹ ایکسس پر عمل درآمد کرنے اور شخصی اجرتی تجربات،بہتر آپریشنل رفتار، لاگت اور خدمات کے معیار کے ساتھ پیداوریت کو بہتر بناتے ہوئے ، فراہم کرنے کے اہل ہوں گے۔

ٹرانزیکشن کی نمایاں خصوصیات:

  • موبائل آئرن کے ساتھ معاہدے کی شرائط کے تحت، ایوانتی نے موبائل آئرن کے کامن اسٹاک کے تمام بقایا حصص کو تقریبا 872 ملین ڈالر کی قیمت میں حاصل کیا۔ موبائل آئرن حصص یافتگان کو فی شیئر نقد 7.05 ڈالر ملے، جو 24 ستمبر 2020 تک غیر متاثرشدہ اسٹاک کی آخری قیمت پر 27 فیصد پریمیم کو ظاہر کرتا ہے۔
  • موبائل آئرن کے حصص یافتگان نے 24 نومبر، 2020 کو اسٹاک ہولڈر کی ایک خصوصی میٹنگ میں حصول کی منظوری دی۔ ووٹ کیے گئے شیئر کے 91 فیصد سے زیادہ حصول کے حق میں تھے۔
  • پلس سیکیور کو سیرس کیپیٹل گروپ، ایل ایل سی وابستگان سے حاصل کیا گیا تھا۔ پلس سیکیور ٹرانزیکشن کی شرائط کو ظاہر نہیں کیا گیا۔

ایوانتی کے بارے میں:

ایوانتی صنعت کے پہلے ذہین تجربہ پلیٹ فارم کے ساتھ انٹرپرائز سیکیورٹی کی نئی تعریف بیان کررہی ہے جو آٹومیشن کے ذریعے دور دراز کے انفراسٹرکچر، ڈیوائسز اور لوگوں میں ہر آئی ٹی کنکشن کو مستعد تر اور زیادہ محفوظ بناتی ہے۔ پی سی اور موبائل ڈیوائسز سے لے کر ورچوئل ڈیسک ٹاپ انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سینٹر تک، ایوانتی ہر جگہ کے کاروباری اداروں میں، شخصی اجرتی تجربات فراہم کرتے ہوئے، کلاؤڈ سے لے کر ایج تک، آئی ٹی اثاثوں کی دریافت، انتظام، حفاظت اور خدمات فراہم کرتی ہے۔ ہر جگہ کے کاروباری اداروں میں، کارپوریٹ اعداد و شمار آزادانہ طور پر ڈیوائسز اور سرورز پر چلتے ہیں، کارکنوں کو بااختیار بناتے ہوئے تاکہ وہ کارآمد بنیں جہاں بھی ہوں اور جیسے بھی کام کرتے ہوں۔ ایوانتی کا صدر دفتر سالٹ لیک سٹی، یوٹاہ میں واقع ہے اور اس کے دفاتر پوری دنیا میں ہیں۔ مزید معلومات کے لئے، www.ivanti.com پر جائیں اور @GoIvanti کو فالو کریں۔

میڈیا روابط:
ایرن جونز
ایوسٹا تعلقات عامہ
ایوانتی کی نمائندگی کرتے ہیں
704-664-2170 1+
ejones@avistapr.com

Check Also

EAACI Congress 2024: Innovation and Advances in Allergy Treatment

EAACI Congress 2024 Over 150 scientific sessions will be presented during the congress, focusing on advancements in environmental science, food allergies, innovations in immunotherapy, and pediatric allergies, among others. Precision medicine, AI, immunotherapy, and immune modulators will converge at the largest allergy and immunology congress. The congress will occur from 31 May to 3 June […]