Breaking News

ہلٹ نے وژنری اسپیکر سیریز پیش کردی

بوسٹن، 19 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

ہلٹ انٹرنیشنل بزنس اسکول (ہلٹ) فخریہ اعلان کرتا ہے کہ وہ اگلے ماہ پہلی وژنری اسپیکر سیریز جاری کرے گا۔ نیا سلسلہ دسمبر 2013ء سے اپریل 2014ء تک دنیا کے جدید ترین سوچ رکھنے والے رہنماؤں میں سے چند کو پیش کرے گا۔

ہلٹ انٹرنیشنل بزنس اسکول کے صدر ڈاکٹر اسٹیفن ہوجز نے کہا کہ “دنیا کے بڑے بزنس اسکولوں میں سے ایک کی حیثیت سے ہم مستقلاً طلبہ کو بااختیار بنانے اور متاثر کرنے کے نئے طریقے ڈھونڈتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ صاحبان نظر، جو آج کی کاروباری دنیا میں فرق پیدا کرتے ہیں، یہ کام کر سکتے ہیں۔”

شنگھائی، سان فرانسسکو، لندن، دبئی اور بوسٹن میں ہلٹ کے تمام پانچ کیمپسز میں داخل، متوقع اور فارغ التحصیل طلباء سے خطاب کرنے والے پانچ مقررین میں شامل ہوں گے:

پیگی لیو

شنگھائی، 4 دسمبر 2013ء

پیگی لیو توانائی پر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ماہر ہیں ۔ آپ جوائنٹ یو ایس-چائنا کولابوریشن آن کلین انرجی (جے یو سی سی سی ای) کی چیئر اور شریک بانی ہیں، جو چین میں صاف اور موثر توانائی کے استعمال کی رفتار بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تجربے اور ٹیکنالوجی کو لاتی ہیں۔ لیو کو 2008ء میں ٹائم میگزین کی جانب سے ہیرو آف دی انوائرمنٹ، 2009ء میں عالمی اقتصادی فروم کی ینگ گلوبل لیڈر، 2010ء میں ہلیری انعام یافتہ اور 2010ء میں فوربس کی “ویمن ٹو واچ ان ایشیا” قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کلنٹن گلوبل انیشی ایٹو کی توانائی مشیر اور عالمی اقتصادی فورم کے گلوبل ایجنڈا کونسل آن نیو انرجی آرکی ٹیکچر کی رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

رابن چیز

سان فرانسسکو، 15 جنوری 2014ء

رابن چیز سب سے بڑی کار-شیئرنگ کمپنی زپ کار ، کار مالکان اور ڈرائیوروں کو کار-شیئرنگ مارکیٹ میں لانے والی سروس بز کار، اور آن لائن گاڑی-شیئرنگ برادری گولوکو کی بانی سی ای او ہیں۔ چیز ورلڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ، امریکی محکمہ معیشت کی قومی مشاورتی کونسل برائے جدت طرازی و کاروباری منتظمی، اور او ای سی ڈی کے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ فورم مشاورتی بورڈ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے جدت طرازی، ڈیزائن اور ماحول کے شعبے میں کئی اعزازات حاصل کیے ہيں جن میں ٹائم 100 بااثر ترین شخصیات، فاسٹ کمپنی فاسٹ 50 انوویٹرز اور بزنس ویک سرفہرست 10 ڈیزائنرز شامل ہیں۔

پال پولمین

لندن، 29 جنوری 2014ء

پال پولمین یونی لیور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ورلڈ بزنس کونسل فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے نائب چیئرمین ہیں۔ پولمین نے اپنے کیریئر کا آغاز 1979ء میں پراکٹر اینڈ گیمبل سے کیا، اور وہ کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے جن میں یورپ کے گروپ صدر کا عہدہ بھی شامل ہے۔ یونی لیور کے سی ای او کی حیثیت سے انہوں نے ادارے کے حجم کو دوگنا کرنے اور ساتھ ساتھ مجموعی ماحولیاتی اثرات کو گھٹانے اور مثبت سماجی اثر کو بڑھانے کا بلند حوصلہ ہدف مقرر کیا۔ اپنی خدمات کے صلے میں پولمین نے نمایاں کاروباری قیادت کے لیے اٹلانٹک کونسل ایوارڈ اور عالمی ماحول دوست قیادت کے لیے سی کے پراہلاد ایوارڈ حاصل کیے۔

کرن مزومدار-شا

دبئی، 19 فروری 2014ء

کرن مزومدار-شا اپنے بل بوتے پر بننے والی بھارت کی امیر ترین خاتون  اور بایوکون لمیٹڈ کی بانی اور چیئر ہیں۔ مزومدار-شا نے اس وقت بایوکون کی بنیاد رکھی جب وہ صرف 25 سال کی تھیں۔ ان کی توجہ اب بایوفارما-سیوٹیکلز اور دنیا کے لیے سستی ادویات بنانے پر ہے۔ مزومدار-شا متعدد اعزازات کی حامل ہیں جن میں سب سے نمایاں پدماشری ایوارڈ ہے جو بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک ہے، جو انہیں صدر بھارت نے عطا کیا۔ انہیں 2002ء میں صحت عامہ اور حیاتی سائنس کے زمرے میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی سال کی بہترین کاروباری منتظم کا اعزاز اور 2003ء میں بایواسپیکٹرم کی سال کی بہترین شخصیت کا اعزاز بھی ملا۔

اریانا ہفنگٹن

بوسٹن، 9 اپریل 2014ء

اریانا ہفنگٹن ہفنگٹن پوسٹ میڈیا گروپ کی چیئر، صدر اور ایڈیٹر-ان-چیف، ایک مشہور کالم نگار اور تیرہ کتب کی مصنفہ ہیں۔ مئی 2005ء میں انہوں نے ہفنگٹن پوسٹ کا اجراء کیا جو ایک خبروں اور بلاگ کی سآئٹ ہے جو جلد ہی دنیا کے بڑے میڈیا برانڈز میں سے ایک بن گئی اور 2012ء میں قومی رپورٹنگ پر پولٹزر انعام بھی حاصل کیا۔ 2013ء میں آپ کو فوربس کی طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ 2006ء میں، اور 2011ء میں ایک مرتبہ پھر، آپ کو ٹائم میگزین کی دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

وژنری اسپیکر سیریز، جسے پہلے ہلٹ ایگزیکٹو اسپیکر سیریز کہا جاتا تھا، 90 غیر معمولی رہنماؤں کو پیش کر چکی ہے جن میں اسٹیو فوربس (چیئرمین اور ایڈیٹر-ان-چیف فوربس میڈیا)، صدر بل کلنٹن (امریکہ کے 42 ویں صدر)، جمی ویلز (بانی وکیپیڈیا)، بز اسٹون (شریک-بانی ٹوئٹر)، سر باب گیلڈوف (معروف آئرش پاپ موسیقار، انسان دوست شخصیات، نشرکار) اور جیسیکا جیکلے (شریک بانی کیوا) شامل ہیں۔

ہلٹ کی وژنری اسپیکر سیریز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

جینی ہارلر، ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز

ہلٹ انٹرنیشنل بزنس اسکول

ای میل: jenny.harler@hult.edu

ٹیلی فون: +44 (0)790 848 01 66

ہلٹ انٹرنیشنل بزنس اسکول کے بارے میں

ہلٹ دنیا کا بین الاقوامی ترین بزنس اسکول ہے جس کے کیمپس بوسٹن، سان فرانسسکو، لندن، دبئی اور شنگھائی میں ہیں، اور ساؤ پاؤلو اور نیو یارک میں نئے روٹیشن مراکز ہیں۔ اسکول ایم بی اے، ایگزیکٹو ایم بی اے، ماسٹر اور بیچلر ڈگری پروگرامز پیش کرتا ہے۔ ہلٹ کا ایک سالہ ایم بی اے پروگرام 2013ء میں فنانشل ٹائمز کی جانب سے 10 بین الاقوامی کاروباری و بین الاقوامی تجربات میں سرفہرست 10 میں شمار کیا گیا تھا۔ مزید معلومات کے لیے www.hult.edu پر جائیے۔

ذریعہ: ہلٹ انٹرنیشنل بزنس اسکول

Check Also

Meezan Bank Achieves Milestone as Pakistan’s First PCI 3DS Certified Bank

Karachi, Meezan Bank has been certified by Risk Associates as the first bank in Pakistan to meet the PCI 3DS (Payment Card Industry Three Domain Secure) standard. This certification marks a significant step in enhancing secure online transactions and d...

The post Meezan Bank Achieves Milestone as Pakistan’s First PCI 3DS Certified Bank appeared first on Pakistan Business News.