Breaking News

ہولوگرامز جعل سازی کی عالمگیر وبا کو روک سکتا ہے اور حکومتوں کو مالیاتی بحران سے بچا سکتا ہے

کیف، 16 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

EDAPS محفوظ سگریٹ ٹیکس اسٹمپس حل پیش کرتا ہے

اس وقت جبکہ دنیا عالمی معاشی چیلنجوں سے نمٹ رہی ہے، سگریٹ ٹیکس اسٹمپس کو جعل سازی اور نقل سے محفوظ بنانے کا نیا طریقہ سالانہ 50 ارب امریکی ڈالرز سے بھی زائد کی آمدنی کے نقصانات سے بچا سکتا ہے۔ ای ڈی اے پی ایس کنسورشیم کی جانب سے نئے مکمل اختیاری حل میں نئے خصوصی ہولوگرامز کو بنیاد کے طور پر استعمال کیا گیا، جو منظم جرائم اور دہشت گردی کو مدد دینے والے فنڈز کا خاتمہ کر سکتا ہے، جو دنیا بھر میں جعل سازی اور قزاقی کی تقریباً تین کھرب ڈالر کی صنعت کے دو یکساں فائدہ اٹھانے والے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول نے معلوم کیا ہے کہ ہر سال تقریباً 600 ارب جعلی و اسمگل شدہ سگریٹ ملکی سرحدوں کو پار کرتے ہیں جن کی مالیت 50 ارب (امریکی) ڈالرز ہوتی ہے یوں وہ دنیا بھر کے ممالک کی آمدنی کو متاثر کرتے ہیں۔

ہولوگرافک سیکورٹی ایلی منٹس (HSE) کے معروف عالمی تیار کنندگان میں سے ایک ای ڈی اے پی ایس کنسورشیم کے تیار کردہ ہولوگرافک ایلی منٹس 400 سے زائد تنظیمیں اور ادارے استعمال کر رہے ہیں۔

ای ڈی اے پی ایس کے چیئرمین الیگزینڈر ویزیلیف کا کہنا ہے کہ “جدید ہولوگرامز کو عملدرآمد کے طریقہ کار اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ساتھ ملانے کے ذریعے ہم حکومتی اداروں کو قابل محصول مصنوعات کی فروخت پر آمدنی دوگنی کرنے کی سہولت دے رہے ہیں، ساتھ ساتھ غیر قانونی استعمال کو بھی بند کر رہے ہیں جو بسا اوقات بین الاقوامی مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہوتا ہے۔”

ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل نے ای ڈی اے پی ایس کے تیار کردہ ہولوگرافک سیکورٹی ایلی منٹس کے ساتھ ٹیکس اسٹمپس کی حامل مصنوعات کے یوکرینی نظام کو سراہا ہے۔ جعل سازی اور قزاقی کے خلاف عالمی کانگریس میں مائیکل ڈینٹ نے کہا کہ “یہ نظام دیگر ریاستوں کے لیے ایک اچھی مثال ہے،”۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ “ہمارے ادارے کا کلیدی کردار حکومتی اداروں کو مصنوعات کی جعل سازی سے بچنے کے طریقے اور حوالہ جاتی معلومات فراہم کرنا ہے۔ یہ طریقے زیادہ پیچیدہ ہو گئے ہیں کیونکہ جعلی مارکیٹ ڈیلر نہ صرف مصنوعات بلکہ سیکورٹی ایلی منٹس کی جعل سازی کے نئے طریقے بھی ڈھونڈ نکالتے ہیں۔”

محفوظ ترین ٹیکس اسٹمپس اور ان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ای ڈی اے پی ایس کنسورشیم دنیا بھر کے ممالک کو نفاذ کے طریقوں، ایکسائز اسٹمپس اور تمباکو کی مصنوعات کے پھیلاؤ اور تصدیق پر مشاورتی مدد بھی فراہم کرتا ہے تاکہ عالمی کسٹمز آرگنائزیشن کے پیش کردہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حل تیار کی جا سکیں۔

عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ دونوں نے انسداد جعل سازی کے اقدامات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جیسا کہ جعل سازی سے محفوظ ٹیکس اسٹمپس جو تمباکو کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ضروری ہیں۔

http://edaps.ua/en/

ذریعہ: ای ڈی اے پی ایس کنسورشیم

رابطہ: اولگا لوبیمووا از ای ڈی اے پی ایس کنسورشیم

+38044-5612570/11

فیکس: +38044-5612545

Check Also

Interior Minister inaugurates Islamabad Traffic Police Mobile Facilitation and Education Service

Interior Minister Mohsin Naqvi inaugurated Islamabad Traffic Police Mobile Facilitation and Education Service in Islamabad today. The facility comprising three mobile traffic vans will help citizens renew their licenses, get learner permit and other...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *