Breaking News

ہیرایس 2011ء میں بھی ریکارڈز کے سفر پر گامزن

ہناؤ، جرمنی، 11 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

– مصنوعاتی آمدنی 2011ء میں 19 فیصد اضافے کے ساتھ 4.8 ارب یورو

– 2011ء میں EBIT 23 فیصد اضافے کے ساتھ 489 ملین یورو

– خالص آمدنی 315 ملین یورو تک

– نقد اور نقد مساوی اور سیکورٹیز 834 ملین یورو تک پہنچ گئیں

– 2012ء کی پہلی سہ ماہی میں اچھا آغاز

ہناؤ میں قائم ہیرایس قیمتی دھاتوں اور ٹیکنالوجی کے گروپ نے 2011ء میں ایک مرتبہ پھر گزشتہ سال کے ریکارڈ نتائج کو عبور کر ڈالا، اور ادارے کی تاریخ میں کامیاب ترین سال قرار پایا۔ اس کا اعلان ہیرایس ہولڈنگ جی ایم بی ایچ کے بورڈ آف مینجمنٹ نے 10 مئی کو فرینکفرٹ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں سالانہ نتائج پیش کرتے ہوئے کیا۔ 4.8 ارب یورو کی مصنوعاتی آمدنی کے ساتھ ہیرایس نے گزشتہ سال کی سطح میں 19 فیصد اضافہ کیا۔ آپریٹنگ نتائج (EBIT) میں بھی 23 فیصد اضافہ ہوا جو کل 489 ملین یورو تک پہنچ گئی۔

قیمتی دھاتوں کی تجارت سے آمدنی 21.3 ارب یوروز تک پہنچی، جس نے پہلی بار 20 ارب یورو کی دہلیز کو عبور کیا ہے۔ یہ گزشتہ سال کی سطح میں 19 فیصد اضافے کو ظاہر کر رہی ہے۔

جدید مالیاتی ڈھانچہ اور اعلیٰ لیکوئیڈٹی ادارے کی کامیابی کو سہارا دیتی ہے

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ہیرایس نے اپنی بعد از محصول آمدنی (خالص آمدنی) میں 21 فیصد اضافہ کیا ہے، جو 315  ملین یورو تک پہنچ گئی ہے (2010ء: 260 ملین یورو)۔ آپریٹنگ سرگرمیوں کے کیش فلو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑی حد تک اضافہ ہوا جو 311 ملین یورو تک جا پہنچا۔ ایک کلیدی سبب خالص آمدنی کے اہداف کا حصول تھا۔ 2010ء کے مقابلے میں حصص یافتگان کی ایکوئٹی 14 فیصد اضافے کے ساتھ 2.2 ارب یورو رہی۔ گروپ کا ایکوئٹی-و-اثاثہ جات تناسب اب 55 فیصد پر کھڑا ہے۔

منظرنامہ: 2012ء میں پہلی ساہی سے اچھا آغاز

ڈاکٹر فرینک ہنریخت نے کہا کہ “دو مسلسل سالوں میں ریکارڈ کے بعد ہماری توجہ اس مالی سال میں اپنی پیداوار اور آمدنی کو اعلیٰ سطح پر برقرار رکھنے پر مرکوز رہے گی۔ پہلی سہ ماہی ایک اچھا آغاز تھا۔”

خصوصاً آٹوموٹو الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونی کیشنز، میڈیسن، اسٹیل، سیمی کنڈکٹر اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں ہیرایس نے اپنے کاروبار کو طویل میعاد پر مزید آگے بڑھانا کا منصوبہ بنایا ہے۔ علاقائی سطح پر ہماری نظریں ایشیا خصوصاً چین پر مرکوز ہیں۔

قیمتی دھاتوں اور ٹیکنالوجی کا گروپ ہیرایس، جس کا صدر دفتر ہناؤ، جرمنی میں واقع ہے، ایک عالمی نجی ادارہ ہے جو 160 سے زائد سالوں کی روایت رکھتا ہے۔ ہمارے قابلیت کے شعبوں میں قیمتی دھاتیں، مواد اور ٹیکنالوجیز؛ سینسرز؛ بایومیٹریلز اور طبی مصنوعات؛ اور ساتھ ساتھ دانتوں کی مصنوعات، کوارٹز گلاس اور روشنی کے خصوصی مصادر شامل ہیں۔ 4.8 ارب یورو کی مصنوعاتی آمدنی اور 21.3 ارب یورو سے زائد کی قیمتی دھاتوں کی تجارت اور دنیا بھر میں 120 سے زائد ماتحت اداروں میں 13 ہزار 300 ملازمین کے ساتھ ہیرایس عالمی مارکیٹوں میں قائدانہ پوزیشن کا حامل ہے۔

مزید اضافی معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

کرسٹوف رنگ والڈ

کارپوریٹ کمیونی کیشنز

سربراہ بزنس میڈیا اینڈ کارپوریٹ رسپانسبلٹی

ہیرایس ہولڈنگ جی ایم بی ایچ

ہیرایسٹراس 12-14

63450 ہناؤ، جرمنی

ٹیلی فون: +49(0)6181-35-3832

فیکس: +49(0)6181-35-4242

christoph.ringwald@heraeus.com

http://www.heraeus.com

سروس:

موجودہ سالانہ رپورٹ http://ots.de/r8wvx پر  ملاحظہ کی جا سکتی ہے

موجودہ تصویری مواد http://www.heraeus-media.com پر دیکھا جا سکتا ہے

ذریعہ: ہیرایس ہولڈنگ جی ایم بی ایچ

Check Also

FPCCI Appoints Kashif Munir and Masood Ahmed Siddiqui to Lead Media Committee

Karachi, In a move aimed at bolstering its media presence, the Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (FPCCI) has appointed Kashif Munir as the convener and Masood Ahmed Siddiqui as the deputy convener of its Central Standing Committe...

The post FPCCI Appoints Kashif Munir and Masood Ahmed Siddiqui to Lead Media Committee appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *