یوریل گروپ کے 2011ء کے مثبت نتائج

یوتریخت، نیدرلینڈز، 9 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

یوریل مصنوعات کی رینج کی مارکیٹنگ اور انتظام سے وابستہ انجمن یوریل گروپ جی آئی اے نے یوریل مسافروں کی تعداد میں مثبت اضافے کی رپورٹ پیش کی ہے۔ سالانہ فروخت نتائج نے ظاہر کیا کہ 2011ء میں یوریل پاس کے ساتھ 451,227 غیر یورپیوں نے سفر کیا، جو 2010ء کے اعداد و شمار میں 5.6 فیصد کا مستحکم اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

پوری مصنوعاتی رینج کی فروخت نے 2011ء میں مستقل اضافہ ظاہر کیا ہے، جن میں عالمی سطح پر ہر خطے میں اچھی فروخت ہوئی ہے۔ 2010ء کے مقابلے میں جنوبی افریقہ سے ہونے والی مجموعی فروخت میں 16.6 فیصد، ایشیا سے 16.9 فیصد اور وسطی امریکہ سے 10.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واحد استثنا شمالی امریکی اور کینیڈین مارکیٹ کو حاصل ہے جہاں فروخت میں معمولی کمی آئی ہے جس کی وجہ معیشت کو اب بھی درپیش مسائل ہیں۔

مارچ اور مئی ریکارڈ مہینے تھے جنہوں نے ظاہر کیا کہ یوریل سلیکٹ پاس “فری ڈے پروموشن” ایک زبردست کامیابی تھا۔ سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پاس بدستور یوریل سلیکٹ پاس رہا جو کل مارکیٹ شیئر کے 36.4 فیصد پر مشتمل رہا اور کم ملکوں کا دورہ کرنے والے مسافروں کے حالیہ رحجان کو ظاہر کرتا ہے (2011ء میں اس پاس کی فروخت میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا)۔

یوریل گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب رینے دے گروت کے مطابق موسم گرما کا مستحکم عرصہ اور سال بھر میں پیش کردہ مختلف پروموشنز نے یوریل پاسز کی مجموعی فروخت کو سہارا دیا۔ “2011ء عالمی کساد بازاری کے باوجود ایک مثبت سال تھا اور حقیقت یہ ہے کہ شمالی امریکہ کی مارکیٹ اب بھی جدوجہد کر رہی ہے۔ خوش قسمتی سے، ہماری دیگر تمام مارکیٹوں نے بہترین کارکردگی دکھائی جس کا نتیجہ 2010ء کے مقابلے میں آمدنی میں 8.6 فیصد اضافے کی صورت میں نکلا۔ اس نتیجے کی بنیاد پر ہم آنے والے سال کے بارے میں پرامید ہیں، خصوصاً غیر یورپی مارکیٹ کے بارے میں جو اقتصادی خدشات کے حوالے سے کم دباؤ میں نظر آتی ہے۔”

یوریل پاسز مندرجہ ذیل مستند سیلز چینلز کے ذریعے دستیاب ہیں: اے سی پی ریل انٹرنیشنل (http://www.acprail.com)، یوریل بی وی(http://www.eurail.com)، فلائٹ سینٹر (http://www.flightcentre.com)؛ ریل یورپ نارتھ امریکہ (http://www.raileurope.com)، ریل یورپ (باقی دنیا کے لیے: http://www.raileurope.fr) اور ایس ٹی اے ٹریول (http://www.statravel.com)۔
یوریل گروپ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس روم: http://www.eurailgroup.org

ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *