ٹی اے ایسوسیٹس اور کلیئر کیپٹل کی مدد کے ساتھ ایوانتی نے اینڈ پوائنٹ کو مزید محفوظ کرنے اور خودکار بنانے کے لیے موبائل آئرن اور پلس سیکیور کے حصول کی حکمت عمل کا اعلان کردیا۔

موبائل منیجمنٹ اور بدلتے ہوئے زیرو ٹرسٹ سکیورٹی سوفٹ ویئر کی کمپنیوں کے حصول نے ایوانتی کو ایک یونیفائیڈ اینڈ پوائنٹ منیجمنٹ، زیرو ٹرسٹ سکیورٹی اور انٹر پرائز سروس منیجمنٹ سوفٹ ویئر کے خامیوں کو دور کرنے میں  مارکیٹ کے ایک سرکردہ پلیٹ فارم کی حیثیت دے دی۔ 

سنگاپور، 05اکتوبر، 2020 /پی آر نیوزوائر/ –ایوانتی انکارپوریشن)ایوانتی( جو ایج سے کلاوٗڈ  کے نظام میں سراغ رسانی، سمبھالنے، محفوظ بنانے میں آئی ٹی اور سکیورٹی کے نظام کو خودکار بناتا ہے، جسے کلیئر لیک کیپٹل گروپ، ایل۔پی(اپنی ملحقہ کمپنی “کلیئر لیک”کے ساتھ)اور ٹی اے ایسوسیٹس کی ملحقہ کمپنی کا اشتراک حاصل ہے، نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے موبائل آئرن انکارپوریشن (موبائل آئرن)، جو موبائل سے متعلقہ یونیفائیڈ اینڈ پوائنٹ منیجمنٹ نظام فراہم کرنے والی ایک کمپنی ہے، اور پلس سکیور ایل ایل سی(پلس سکیور)، جو ایک محفوظ رسائی اور موبائل سکیورٹی نظام ہے، کے حصول کے لیے ایک حتمی معاہدہ پر دستخط کردیے ہیں۔

موبائل آئرن کے ساتھ معاہدے کے تحت، موبائل آئرن کے اسٹاک کے تمام شیئرز جس کی ملکیت تقریبا 872ملین ڈالرز ہیں یہ سارے شیئرز ایوانتی حاصل کرلے گا۔موبائل آئرن کے مالکان ہر شیئر پر 7.05ڈالرز نقد حاصل کریں گے، جو24ستمبر 2020 تک بند ہونے والی سٹاک مالیت کا 27%ہے۔موبائل آئرن کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے اتفاق کے ساتھ اس معاہدے پر رضامندی ظاہر کی اور حصہ داران کو اس منتقلی میں اپنے شیئرز دینے  تجویز دی۔

پلس سکیور سیریز کیپٹل گروپ، ایل ایل سی )باہم “سیریز”) کی ملحقہ کمپنی  سے حاصل کی جائے گی۔پلس سکیور کی منتقلی کی شرائط کو ظاہر نہیں کیاگیا۔

موبائل آئرن اور پلس سکیور کے حصول کے ساتھ، ایوانتی اپنے وژن کے مطابق ریموٹ کارکنان کو محفوظ اور مرکوز، بدلاوٗ کے تجربے کے ساتھ خودکار اور خود مختار ایج کا تجربہ فراہم کرے گا۔ایوانتی، موبائل آئرن اور پلس سکیورٹی کا ملاپ ایوانتی کی متحدہ اینڈ پوائنٹ منیجمنٹ، زیرو ٹرسٹ سکیورٹی، اور کمپنیوں کی سہولیات کے نظام میں اس کی قیادت کو مزید مضبوط بنادے گی، یہ نطام آج کے ریموٹ کام کرنے کے ماحول میں بہت اہم ہیں۔آج کے اعلان کردہ منتقلی کے بعد، ایوانتی صارفین کو ایوانتی نیورونز ہائپر آٹومیشن پلیٹ فارم کے ذریعے تمام اقسام کے آلات کو دریافت، انتظام، محفوظ سہولت اور خودکار کرنے میں مدد دے گا۔اس کے ساتھ، صارفین ایوانتی کی جانب سے فراہم کردہ کاروباری وسائل سہولتوں کی قابلیت  اور مالی آسانی سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔اس  منتقلی کے مکمل ہونے کے ساتھ اس مشترکہ کمپنی کی قیادت ایوانتی کے چیئرمین اور سی ای اور جم شیپر کریں گے۔

جناب شیپر کا کہنا تھا”موبائل آئرن اور پلس سکیورٹی کو ایوانتی سے جوڑنے کے ساتھ، ہم ایک بڑے اور بڑھتے یونیفائیڈ اینڈ پوائنٹ منیجمنٹ، حفاظت، اور کمپنیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی مارکیٹ میں ایک رہنما بنانے جارہے ہیں۔ہمارے پاس مارکیٹ کے مستقبل کے کام کے لیے بڑھتی مانگ کے لیےسوفٹ ویئر کی سہولیات کا ایک ایسا وسیع سیٹ موجود ہے، جہاں پر کسی بھی مقام سے کسی بھی ڈیوائس سے کام کرنا عام ہوگیاہے۔” “ہماری صنعتی معلومات اور مکمل مصنوعات کی فراہمی کو باہم جوڑنے کے ساتھ، ایوانتی اس مقام پر آجائے گا کہ ہم اپنے وسعت پزیر صارفین کو نئے ماحول میں آئی ٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اہم آلات فراہم کریں گے۔ہم موبائل آئرن اور پلس سکیورٹی کے ملازمین، صارفین، اور شراکت داروں کو ایوانتی خاندان میں خوش آمدید کہتےہیں اور کلیئر لیک اور ٹی اے ایسوسیٹس کا اس تبدیلی اور منتقلی میں زبردست تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔”

موبائل آئرن کے سی ای او سائمن بڈسکومب کا کہناتھا”ہم ایوانتی اور پلس سکیورٹی کے ساتھ ہاتھ ملا کر بہت پرجوش ہیں کہ یہ اشتراک ہمیں کمپنیوں کو مستقبل کے کام کو جلد اورمحفوظ طریقےسے اپنانے میں مدد دے گا، جس میں ملازمین، آئی ٹی سازوسامان اور صارفین ہر جگہ موجود ہیں۔اور موبائل ڈیوائسیں ہر چیز تک رسائی دیں گی۔””اپنی تمام سہولیات کو ایک جگہ لاکر ہم کمپنیوں کو آسانی سے صارفین، آلات، ڈیٹا اور رسائی کو محفوظ بنانے کا موقع دیں گے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ منتقلی نئی نسل کے ورک فورس کو وسیع حفاظت فراہم کرے گی، ہماری ٹیم کے ملازمین کو مزید مواقع فراہم کرے گی، اور ہمارے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرے گی۔اس کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ یہ اشتراک ہمارے حصہ داران اور موبائل آئرن کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ دکھائے گا۔”

پلس سکیور کے سی ای او سدھاکر راما کرشنا کا کہناتھا “پلس سکیور کے ارتقاء کے ساتھ ہم نےکمپنیوں اورسہولت کاروں کومحفوظ رسائی کی سہولیات دینے، ہمہ وقت تیار ملازمین کے ایک گروپ کے ساتھ، مضبوط طریقے سے عمل درآمد کے لئے ایک مرکوز حکمت عملی اور ایک مربوط مصنوعات کی فراہمی جو خریداروں کی پیداواریت کو بہتر بنائے، انھیں وسیع رسائی فراہمی دینے اور ان کے تکمیلی حالت کو بہتر کرنےمیں خود کو بطورایک سرکردہ سہولت کار ثابت کیا ہے۔””سیرز ایک پرعزم شراکت دار رہاہے جو ہمارے ساتھ اس سفر میں ساتھ ساتھ کام کرتارہاہے، اور ہم ٹیم کے تعاون اور اپنے کاروبار کی قدر بڑھانے پر ان کے شکرگزارہیں۔کام کے مستقبل کی بات ہو، توایوانتی ہمارے اس یقین میں ساتھ دیتا ہے کہ “ریموٹ اب نیا رواج ہے” اور ہم محفوظ رسائی کی سہولیات جو آسان اور یکجاتی استعمال کا تجربہ فراہم کرتے ہیں، اس کے لیے ہم پر عزم ہیں۔ہم موبائل آئرن کے ساتھ ایوانتی فیملی میں شامل ہونے کے لیے پر جوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کلیئر لیک اور ٹی اے ایسوسیٹس کے فراہم کردہ وسائل کے ذریعے زیرو ٹرسٹ کی دنیا میں ہائبرڈ آئی ٹی ماحول میں محفوظ رسائی میں سب سے آگے رہنے کی اپنی حیثیت کو مزید مستحکم بنائیں گے۔”

سیرز کے شراکت دار ہلٹن رومانسکی کا کہناتھا”ہم پلس سکیور کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری اور شراکت داری کے بڑھنے پر بہت خوش ہیں۔ سدھاکر اور پلس سکیور کی تمام ٹیم نے، سیریز کی جانب سے حاصل کردہ بنیادی ٹیکنالوجی سے مارکیٹ میں رہنما حفاظت کا ایک بہترین کام انجام دیا ہے۔پلس سکیور کی کہ ڈیجیٹل کاروبار اور عالمی وباء کی وجہ سےخریداروں کی مانگ پوری کرنے کے لیے بلاسمجھوتہ استعداد، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی ترقی کے لیے طویل عرصے کی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا، کمپنی اور اس کی قیادت کرتی ٹیم کے تجربے اور معیار کا ثبوت ہے۔ہم پر امید ہیں کہ ایوانتی کلیئر لیک اور ٹی اے ایسوسیٹس کی مدد کے ساتھ پلس سکیور کی ترقی اور وسعت کو جاری رکھے گا۔”

آگست میں، کلیئر لیک کی ایک پورٹفولیو کمپنی نے ٹی اے ایسوسیٹس کی جانب سے ایک نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ٹی اے ایسوسیٹس کی سرمایہ کاری کو کلیئر لیک کے نئے سرمایے کے ساتھ، ایوانتی کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔کلیئر لیک اور ٹی اے اس حصول کے لیے فنڈز دیں گے۔یو بی ایس انوسٹمنٹ بینک نے کلیئر لیک اور ایوانتی کو اس معاملے میں صلاح دی، اور شیا اینڈ کمپنی، ایل ایل سی نے ٹی اے ایسوسیٹس کو ایوانتی میں کلیدی سرمایہ کاری پر صلاح دی۔

کلیئر لیک کے موجد اور منیجنگ پارٹنر، بیہداد اگبالی، کا کہنا تھا”ایوانتی، موبائل آئرن اور پلس سکیور کا موجودہ ملاپ تین کامل، مارکیٹ کے سرکردہ کمپنیوں کو ایک جگہ لاکر ایوانتی کو مارکیٹ میں حفاظتی سوفٹ ویئر مارکیٹ کے رہنما مقام کو کو مزید مضبوط بنائے گا۔”کلیئر لیک کے شراکت دار پرشانت مہروترہ کا کہنا تھا”یہ اجتماعی کاروبار اسکیل، استعدادی قوت، اور وسائل کے ساتھ اپنا قائدانہ کردار ادا کرنے اور اپنے صارفین کی اہم آئی ٹی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکمل پیدواری پورٹ فولیو فراہم کرےگا۔ہم جم شیپر اور ایوانتی کی انتظامیہ جب اپنی حکمت عملی کے مطابق اپنی پیش قدمی کریں گے  تو ان کی  مدد کے لیے اپنے او۔پی۔ایس® کا استعمال جاری رکھیں گے۔”

ٹی اے ایسوسیٹس کے مینجنگ ڈائریکٹروں ہیثم الناظر اور ہیری ٹیلر نے کہا، “ایوانتی، موبائل آئرن اور پلس سکیور کا جوڑ اہم قابلیت اور اعلی تجربے کار انتظامی ٹیم کا ایک انوکھا پلیٹ فارم بناتا ہے، اور نئی نسل کی مصنوعات میں لگانے کے لیے وسائل کی فراہمی کو بڑھاتاہے۔ ہم اپنےO.P.S.®  فریم ورک کا استعمال کرتے ہوئے جم شیپر اور تمام ایوانتی مینجمنٹ ٹیم کی معاونت کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں کیونکہ وہ نامیاتی اور غیر نامیاتی پیداوارکی اپنی جارحانہ حکمت عملی پر عمل کرتے ہیں۔”

مورگن سٹینلی سینیئر فنڈنگ انکارپوریشن، بی او ایف اے سکیورٹیز، یو بی ایس انوسٹمنٹ بینک، اور بی ایم اور کیپٹل مارکیٹس اس منتقلی میں قرضہ فراہم کررہے ہیں۔یو بی ایس انوسٹمنٹ بینک، بی او ایف اے سکیورٹیز، مورگن سٹینلی اینڈ کمپنی۔ایل ایل سی اور بی ایم او مارکیٹس نے ایوانتی کو موبائل آئرن اور پلس سکیور کے حصول میں صلاح ومشورہ دیا۔سڈلی آسٹن ایل ایل پی نے کرک لینڈ کے حصول میں قانونی مشاورت دی اور ایلیس ایل ایل پی نے ایوانتی کی سرمایہ کاری میں قانونی مشاورت دی۔بارکلیز نے موبائل آئرن کے خصوصی صلاح کار کا کردار ادا کیا۔پلس سکیور اور سیرز کو گولڈمین ساش اینڈ کمپنی ایل ایل سی کی جانب سے اس معاہدے میں مشاورت دی گئی۔اس معاہدے کی حتمی منظوری روایتی محکمہ جاتی حالات کے تابع ہے، جس میں انظباطی اور موبائل آئرن کے حصہ داروں کی منظوری شامل ہے۔

ایوانتی کے بارے میں

ایوانتی آئی ٹی اور سیکیورٹی آپریشن کو دریافت کرنے، سنبھالنے، محفوظ بنانے اور کلاوٗڈ سے ایج کی سہولیات کو خود کار بناتاہے۔کمپیوٹر سے موبائل ڈیوائس، وی ڈی آئی، اور ڈیٹا سینٹرتک، آئیوانتی متعلقہ مقام پر آئی ٹی اثاثے دریافت کرتاہے، کلاوٗڈ میں، اور ایج پر، آئی ٹی کی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بناتا ہے، اور خطرات کو جانچ پرکھ اور خودکاری نظام کے ذریعے ان میں کم کرتاہے۔کمپنی اس کے ساتھ کمپنیوں کو جدید ٹیکنالوجی گوداموں میں اور پوری چین سپلائی میں پہنچانے مدد فراہم کرتاہے تاکہ ترسیل کے نظام کو امدادی نظام میں تبدیلی لائے بغیر بہتر بنایا جاسکے۔ایوانتی کا یوٹا کے سالٹ لیک سٹی میں صدر مقام ہےاور اس کے دنیا بھر میں دفاتر ہیں۔مزید معلومات کے لیے www.ivanti.com پر جائیے اور GoIvanti@ کو فالو کیجینے۔

موبائل آئرن کے بارے میں

موبائل آئرن صنعت کے موبائل سے چلنے والے اولین سکیورٹی پلیٹ فارم ایوری ویئر انٹرپرائز کے ذریعے کمپنیوں کی حفاظت کے معاملے میں نئی جہتیں بنارہاہے۔ایوری ویئر انٹرپرائز میں، کاروباری ڈیٹا تمام آلات اور کلاوٗڈ میں موجود سرور میں آسانی سے چلتا ہے، جو کارکنان کو اس قابل بناتا ہے کہ انھیں جہاں ضرورت ہو وہاں سے کام کریں۔ محفوظ رسائی اور اس طرح کا مقام میں جہاں کمپنی موجود نہ ہو ڈیٹا محفوظ بنا کر، موبائل آئرن  زیرو ٹرسٹ پالیسی پر عمل کرتاہے، جو یہ اندازہ لگاتا ہے کہ نیٹ ورک میں پہلے سے برے کردار موجود ہیں اور محفوظ رسائی کی پختگی اس بات پر ہے کہ “کبھی یقین نہیں کرنا، اور ہمیشہ تصدیق کرنا” ۔مزید معلومات www.mobileiron.com پر موجود ہیں۔

پلس سکیور کے بارے میں

پلس سکیور آسان، ہمہ گیر سوفٹ ویئر کے ذریعے لوگوں، آلات، چیزوں اور سہولیات جو نظر ثانی کو مزید بہتر کرتی ہوں، حفاظت اور اپنے خریداروں کی پیداواری کے لیےمحفوظ رسائی کی سہولیات دیتاہے۔ہمارے سوٹ اور ایس اے اے ایس پلیٹ فارم انوکھے طریقے سے کلاوٗڈ، موبائل، ایپلیکیشن اور نیٹ ورک رسائی کو باہم ملاتے ہوئے زیرو ٹرسٹ ورلڈ میں ہائبرڈ آئی ٹی کو فعال کرتا ہے۔24,000سے زائد کمپنیاں اور سہولت کار مختلف جگہوں پر اپنے موبائل کارکنان کو کاروباری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئےایپلیکیشن اور ڈیٹا سینٹر میں معلومات تک محفوظ رسائی کے لیے پلس سکیورٹی پر اعتماد کرتےہیں۔مزید معلومات کے لیے www.pulsesecure.net

کلیئر لیک کے بارے میں

کلیئر لیک کیپٹل گروپ، ایل۔پی 2006 میں قائم شدہ ایک سرکردہ سرمایہ کار فرم ہے جو نجی سطح پر مربوط کاروباروں، کریڈٹ اور اور مزید متعلقہ حکمت عملیوں میں کام کرتی ہے۔سیکٹر پر مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ، فرم کوشش کرتی ہے کہ ورلڈ کلاس انتظامی ٹیموں کے ساتھ صبر، طویل المدتی سرمایے کے ذریعے شراکت کی جائےاور کام کرنے والے کاروبار جو کلیئر لیک کی آپریشنل ایمپروومنٹ اپروچ او۔پی۔ایس® سے فائدہ اٹھاسکیں۔فرم کی بنیادی مرکز نگاہ ٹیکنالوجی، صنعتی اور استعمال کے سیکٹر ہیں۔کلیئر لیک کی تقریبا 25بلین ڈالر اثاثہ جات ہیں، اس کی انتظامیہ اور اپنے تجربہ کے حامل سرمایہ کاری اصولوں کے ذریعے اس نے 200سے زائد سرمایہ کاریوں کی اکیلے یا اشتراکیہ قیادت کی ہے۔ فرم کے سانتا مونیکا اور ڈیلاس میں دفاتر ہیں۔مزید معلومات www.clearlake.com پر موجود ہیں اور ٹویٹر پر ClearlakeCap@۔

ٹی اے ایسوسیٹس کے بارے میں

ٹی اے ایسوسیٹس ایک نجی عالمی ایکوئیٹی فرم ہے۔اس کا مرکز نگاہ پانچ سیکٹر ہیں، جن میں ٹیکنالوجی، صحت، مالیاتی سہولیات، صارف اور کاروباری سہولیات شامل ہیں۔ٹی اے منافع بخش، ترقی پذیر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے جن کے پاس ٹھوس ترقی کے لیے مواقع ہوں، اور اس نے دنیا بھر میں 500سے زائد کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ سرمایہ کاری چاہے بڑی ہو یا چھوٹی، ٹی اے ایک طویل المدتی نقطہ نظر رکھتاہے، اور اعلی معیار کی ترقی پذیر کمپنیوں میں انتظامی ٹیموں کی اعلی قدر کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کرتاہے۔ٹی اے نے 1968میں وجود میں آنے سے لے کر اب تک 33.5بلین ڈالر سرمایہ بنایا ہے اور سالانہ طور پر 2بلین ڈالر تک نئی سرمایہ کاری کرنے کے لیے پر عزم ہے۔فرم کے 85سے زائد پیشہ ور سرمایہ کار بوسٹن، مینلو پارک، لندن، ممبئی اور ہانگ کانگ میں موجود ہیں۔ٹی اے ایسوسیٹس کے بارے میں مزید معلوماتwww.ta.com.  پر موجود ہیں۔

سیرز کے بارے میں

سیرز ایک سرکردہ نجی حصہ دار کمپنی ہے جو زیادہ تر ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے جو کام کے لیے اہم مصنوعات اور سہولیات، صنعتی تغیرات کا سامنا کرتی ہیں اور مزید کئی تبدیلیوں کا شکار ہیں۔ سیرز کی مواقع کے نشاندہی لیے ملکیتی تحقیق کرنا اور اس کا اپنے ایکزیکٹو شراکت داروں کے ساتھ اشتراک اس کے کام کرنے کے لیے ضروری ہے۔سیریز کے ایکزیکٹو شراکت دار تجربہ کار سینیئر کام کرنے والے لوگ ہیں جو کام کی قدر اور حکمت عملی پر عمل درآمد کے لیے معاہدے کے معاملات میں مواقع کی نشاندہی کے لیے مستعد طور پر اہم کام کرتے ہیں۔ سیرز نیو یارک اور سیلیکون ویلی میں دفاتر رکھتا ہے اور اس نے مجموعی سرمایہ کاری کے معاہدوں میں تقریباً 6بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔www.siris.com.

میڈیا رابطہ

ایوانتی کے لیے
ایمبرلی جینک
ایوانتی
801-727-5157 1+
amberly.janke@ivanti.com

ایرک جانز
ایوستا پبلک ریلیشنز
704-664-2170
ejones@avistapr.com

کلیئر لیک کے لیے

جینیفر ہرسن
لیمبرٹ اینڈ کمپنی
845-507-0571 1+
jhurson@lambert.com

ٹی اے ایسوسیٹس کے لیے 

مارشا او کارل
ٹی اے اسوسیٹس

617-574-6796
mocarroll@ta.com

فل نیونز
بیک بے کمیونیکیش
617-391-0792
phil.nunes@backbaycommunications.com

سیریز کے لیے

ڈانا گورمین
ایبرنیتھی میک گریگر
212-371-5999 1+
dtg@abmac.com

بلیئر ہینیسی
ایبرنیتھی میک گریگر
212-371-5999 1+
bth@abmac.com