Breaking News

الیکٹرو-پاپ ریکارڈ فن کار سر آئیون “اسٹیو میڈن میوزک/گبسن گٹارز ٹیسٹ میکر ایونٹ”کے ساتھ سرخیوں میں

AsiaNet 46691

نیو یارک، 11 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

الیکٹرو-پاپ ریکارڈ آرٹسٹ سر آئیون کے گراس روٹس 60ء کے ہٹ “لو فار ٹوڈے” کے نئے ورژن ، اور ان کی psychedelic ڈانس وڈیو، کی کامیابی نے ایونٹ منتظمین کو متحرک کیا ہے کہ وہ انہیں موسیقی/تفریح/فیشن صنعت کی خصوصی تقریب میں دعوت کے لیے آنے والے “اسٹیو میڈن میوزک اینڈ منگو میوزکس نائٹ آؤٹ ود گبسن گٹارز” میں مدعو کریں۔

صرف باذوق افراد کے لیے یہ تقریب 19 اکتوبر بروز بدھ نیو یارک شہر کے افسانوی ہٹ فیکٹری اسٹوڈیوز کی جگہ بننے والے گبسن گٹارز شوروم اسپیس میں ہوگی۔ اسٹیو میڈن با آسانی امریکہ کے سب سے کامیاب جوتوں کے ڈیزائنر ہیں اور 21 ویں صدی کے فیشن جوتوں کے بااثر شخص سمجھے جاتے ہیں۔

سر آئیون کا “لو فار ٹوڈے” برطانیہ میں باضابطہ طور پر سرفہرست دس ہٹ گانوں میں شامل ہے، اور رواں ہفتے میوزک ویک میگزین کے اپ فرنٹ کلب چارٹ میں 9 ویں نمبر پر ہے۔اپنے اجراء کے صرف اولین دو ہفتوں میں “لو فار ٹوڈے” وڈیو، جسے گریمی ایوارڈ یافتہ ہدایت کار روڈی ڈولیزیل نے تیار کیا ہے، یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی گئی۔ اب 15 لاکھ سے زائد نظاروں کے ساتھ گانا بل بورڈ میگزین ڈانس کلب سونگس بریک آؤٹ چارٹ میں5 ویں اور ڈی جے ٹائمز میگزین موسٹ ایڈڈ ٹریکس/کلب پلے چارٹ پر (دنیا کے نمبر ایک رقص فنکار/پروڈیوسر ڈیوڈ گوئٹا کے بعد) دوسرے درجے پر ہے۔

مزید برآں سر آئیون کا “لو فار ٹوڈے” سنگل ستمبر میں نیو یارک فیشن ویک کے دوران ٹرمپ ٹاور پر شیری ہل کے شو میں پیش کیا گیا تھا، جس میں سر آئیون پہلی صف میں کارداشین سسٹرز، ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکن کے صدارتی امیدوار رک پیری کے ہمراہ تشریف فرما تھے۔

سر آئیون کا “لو فار ٹوڈے” سنگل اور وڈیو ریلیز ان کے کیریئر کو تبدیل کر دینے والے گزشتہ ڈانس سنگل “ہرے کرشنا” کے بعد منظر عام پر آئی ہے، جس نے حال ہی میں بل بورڈ کے ڈانس کلب سونگس چارٹ میں سرفہرست میں جگہ پائی، اور صرف لیڈی گاگا، کیٹی پیری، ریحانہ، جینیفر لوپیز، اور پانچ دیگر کو سر آئیون اور نمبر 1 مقام کے درمیان چھوڑا۔

نیا سنگل پیس مین میوزک نے سرفہرست امریکی صنعت کے ڈی جے/ری مکسر ڈی جیز کے ساتھ چھ مختلف مکسز میں جاری کیا ہے، جن میں مارس، کرس کوکس، ٹونی مورن اور ویرن رنگ، اسمک این مررز، ایف-ٹیمپا اور فورڈ، جنہوں نے لو فار ٹوڈے  کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال سر آئیون کی پہلی مکمل طوالت کی 15 گانوں کی سی ڈی آئی ایم پیس مین بھی جاری کی تھی، جیسے ڈی جیز شامل ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی معیار کے بھی پیکیج میں شامل کیے گئے: اسٹون برج، بز جنکیز اور لو رش یو کے۔

1960ء کی دہائی اور اوائل 1970ء کے معروف گانوں کے ڈانس ری میکس بنانے کا آغاز سر آئیون نے 2001ء میں کیا جب انہوں نے جون لینن کے کلاسک “امیجن” کا پہلا پاپ/ڈانس ورژن بنایا ، جو اُس سال بل بورڈ کے کلب پلے چارٹ میں سرفہرست 40 بین الاقوامی ہٹ میں شامل ہوا۔

انہوں نے اپنے مکمل طوالت کے البم کی فروخت سے حاصل ہونے والے تمام ذاتی ریکارڈ آرٹسٹ حقوق کی آمدنی پیس مین فاؤنڈیشن کو دینے کا عہد کیا تھا، جو ایک خیراتی ادارہ ہے جسے 2009ء میں نفرت کے حامل جرائم اور بعد از حادثہ ذہنی تناؤ کے مرض (PTSD) سے نمٹنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔

سر آئیون کا “لو فار ٹوڈے” سنگل اور ان کا “آئی ایم پیس مین” البم ایمیزن ڈاٹ کام کے ذریعے سی ڈی پر برائے فروخت ہے، اور ڈیجیٹل طور پر آئی ٹیونز سے حاصل کیا جا سکتا ہے، جس میں بیٹ پورٹ پر خصوصی اضافی ری مکسز شامل ہیں۔

** سر آئیون پر مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.SirIvanMusic.com۔

رابطہ: جیمز سلیمان

jamessliman@optonline.net

+1-347-413-5522

ذریعہ: سر آئیون

Check Also

بیجنگ ای ٹاؤن نے خود کو اے آئی ٹاؤن بنا لیا

بیجنگ، 03 جولائی 2024،/زنہوا۔ ایشیا نیٹ/– 29 جون کو ، بیجنگ ای ٹاؤن کی اے آئی ٹاؤن انوویشن کانفرنس نیشنل انڈسٹریل پارک فار انفارمیشن ٹیکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ انوویشن میں منعقد ہوئی ، جس میں بیجنگ ای ٹاؤن کا خود کو اے آئی پر مبنی ٹاون میں تعمیر کرنے کا ترقیاتی منصوبہ جاری کیا گیا […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.