Breaking News

پیاژے نے آسکرز میں بہترین اداکار کے لیے نامزد ہونے والے جیریمی رینر اور ان کی والدہ کو اپنی جدید گھڑیوں سے آراستہ کیا

لاس اینجلس، 9 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ماریہ کیری، نک کینن اور ‘کریزی ہارٹ’ کے ٹی بون برنیٹ اور ڈائریکٹر اسکاٹ کوپر نے بھی پیاژے کی گھڑیاں پہنیں

“ہرٹ لاکر” کے جیریمی رینر کو 82 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز کے موقع پر اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ ہر لحاظ سے ایک نمایاں شخصیت کے روپ میں پیش ہوں، پیاژے نے برانڈ کے اس پرانے دوست کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کر دیں۔ معروف سویس جوہری اور گھڑی ساز نے جنیوا میں اپنی ورکشاپ سے براہ راست نئی آلٹی پلانو 43 آٹومیٹک گھڑی پیش کی۔ رینر اس گھڑی کو پہننے والے پہلے فرد ہیں، جس نے حال ہی میں دنیا کی سب سے پتلی خود کار گھڑی اور سب سے پتلی خودکار جنبش کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ نفیس گھڑیوں کے ‘ننھے سیاہ لباس’ کی نقیب قرار دی گئی نئی سفید سونے کی ‘آلٹی پلانو 43’ ہاتھ سے کندہ کی گئی گلکاری کے حامل ڈائل کی حامل ہے اور اس نے آسکر کے موقع پررینر کی وضع کو بھرپور انداز میں مکمل کیا، اور با آسانی اور عمدگی سے ان کے کوٹ کی آستین کے نیچے سے پھسلی۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100308/NY67138-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100308/NY67138-b)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100308/NY67138-c)

جیریمی رینر ممکنہ طور پر اپنی زندگی کی سب سے اہم شب میں اپنی ماں والیری کلیئرلی کو اپنے ساتھی کے طور پر لائے۔ ان کے لیے ہیروں کا انتظام کر کے سرخ قالین پر آنے میں مدد دینے پر پیاژے کو فخر ہے۔ ادارے کی نئی لائم لائٹ جیز پارٹی بالیاں، جو سفید سونے سے بنی اور ہیروں اور سیاہ اسپائنلز سے مزین تھیں، 136 ہیروں اور سیاہ اونکس سے مزین لائم لائٹ پیاژے لائم لائٹ بندوں کے ساتھ سراہے گئے۔ ان کی کلائی میں نظروں کو خیرہ کرنے والی پیاژے کی پروٹوکول ایکس ایل ایس گھڑی تھی جو سفید سونے سے بنی ہوئی ہے اور اس میں 650 سے زائد ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

سرخ قالین پر صرف انہوں نے نہیں بلکہ ماریہ کیری اور ان کے شوہر نک کینن نے بھی آسکر کے لائق گھڑیوں کے لیے پیاژے کا انتخاب کیا۔ کئی مرتبہ پلاٹینم حاصل کرنے والی گلوکارہ اور “پریشیس” کی اداکارہ نے پیاژے کی نئی لائم لائٹ جیز پارٹی کف گھڑی کا انتخاب کیا جو سفید سونے اور 591 چمکدار کٹے ہوئے ہیروں اور تین ناشپانی کی شکل کے ہیروں کی حامل تھی۔ جناب کینن نے پیاژے کی آلٹی پلانو ڈبل جیو کا انتخاب کیا جو سفید سونے اور 68 ہیروں سے مزین ہے۔ پیاژے نے آسکر نامزد یافتہ فلم “کریزی ہارٹ” کے ذمہ دار دو افراد کے لیے بھی گھڑیوں کا انتخاب قرار پایا۔ دونوں بون برنیٹ، جنہوں نے بہترین موسیقی (اصلی گانا) کا اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا، اور اسکاٹ کوپر، فلم ہدایت کار، نے اپنی آسکر سیاہ ٹائی سے مطابقت رکھنے والی پیاژے کی آلٹی پلانو گھڑیوں کا انتخاب کیا۔

ذریعہ: پیاژے

رابطہ: اینابیلے گارسیا

annabelle.garcia@piaget.com

+41-22-884-4679

جم کلوئبر

jkloiber@gckpartners.com

+1-646-361-2351

دونوں برائے پیاژے

Check Also

‫یونیسکو کی فہرست میں شامل چاول، مچھلی اور بطخ کے ماحولیاتی نظام سے ایس ڈبلیو چین کے گوئیژو (Guizhou)کو فائدہ

گویانگ، چین، 22 ستمبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– چین کے جنوب مغربی صوبے گوئیژو (Guizhou) میں واقع کانگ جیانگ (Congjiang) کاؤنٹی، جہاں بہت سے نسلی گروہ آباد ہیں، ایک قدیم اور دلکش روایتی چینی زراعت کے وارث ہیں – پہاڑی ڈھلوانوں کی وسیع وسعتیں چاول کی پیڈیوں میں بنائی گئی ہیں جہاں چاول، مچھلی اور بطخیں پھلتی پھولتی […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *