Breaking News

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج اس وقت والکر ڈیجیٹل کے ساتھ مقدمہ بازی کرنے والے اداروں کو عملی معاہدے کی نئی آزادی پیش کررہا ہے

AsiaNet 44435

نیویارک، 4 مئی 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

آئی سی اے پی کی حالیہ نیلامی میں 38.5 ملین ڈالر کے عوض راؤنڈ راک ریسرچ ایل ایل سی کا دعوی نہ کرنے کے معاہدے کی فروخت میں تاریخی کامیابی کے بعد  آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج والکر ڈیجیٹل ایل ایل سی کی جانب سے عملی معاہدے کے لیے نئی آزادی کی محدود پیش کش کر رہا ہے۔ یہ نئے معاہدے اس وقت والکر ڈیجیٹل کے ساتھ مقدمہ بازی کرنے والے اداروں کے لیے خاص طور پر تیار کیے گئے ہیں اور خریدار کو مقدمہ میں ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کی قابلیت کی فراہمی اور ان کے کاروباری خطرات کا موثر انتظام کرتے ہیں۔ معاہدے آئی سی اے پی کے نیلامی پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہیں اور فوری طور پر بھی خریدے جاسکتے ہیں۔

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈین بیکر نے کہا کہ “راؤنڈ راک ریسرچ دعوی نہ کرنے کے معاہدے کی فروخت پیٹنٹ مقدمہ بازی کے خطرات کو بے نام اور موثر طریقے سے خارج کرنے کی عملیاتی اداروں  کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔ والکر ڈیجیٹل عملی معاہدے کی آزادی خطرات میں کام کرنے والے اداروں کے لیے بھی یکساں موقع فراہم کررہا ہے اور اسے ان اداروں اور ان کے حصہ داروں کے لیے ایک قابل قدر خطرات کے انتظام  کا آلہ سمجھا جانا چاہیے۔”

ان معاہدوں کی محدود تعداد فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لیے ڈین بیکر سے Dean.Becker@us.icap.com  یا +1-561-309-0011 پر رابطہ کریں۔

ذرائع ابلاغ رابطہ: ڈین بیکر +1-561-309-0011، Dean.Becker@us.icap.com۔

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج کے بارے میں

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج آئی سی اے پی کا ملکیت دانش بروکریج شعبہ اور دنیا کا اولین پیٹنٹ نیلامی مرکز  ہے۔

آئی سی اے پی کے بارے میں

آئی سی اے پی دنیا کا اولین انٹرڈیلر بروکر اور بعد از تجارتی خدمات کا فراہم کنندہ ہے۔گروپ صوتی اور برقی نیٹ ورکس کے ذریعے شرح سود، قرض ، اشیاء، زرمبادلہ، ابھرتی ہوئی مارکیٹ، ایکوئٹیز اور ایکوئٹی سے ماخوذ تھوک مارکیٹس میں خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان تعلق  پیدا کرتا ہے۔ آئی سی اے پی پی ایل سی ایف ٹی سی ای 100 انڈکس میں 30 جون 2006ء کو شامل ہوا تھا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.icap.com۔

ذریعہ: آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج

 

Check Also

FPCCI Appoints Kashif Munir and Masood Ahmed Siddiqui to Lead Media Committee

Karachi, In a move aimed at bolstering its media presence, the Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (FPCCI) has appointed Kashif Munir as the convener and Masood Ahmed Siddiqui as the deputy convener of its Central Standing Committe...

The post FPCCI Appoints Kashif Munir and Masood Ahmed Siddiqui to Lead Media Committee appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *