Breaking News

افریقہ میں بے قابو سرطان کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ

AsiaNet 43030
لوگانو، سوٹزرلینڈ، 27 جنوری / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /
4 فروری کو سرطان کے عالمی دن 2011ء کے موقع پر افریقہ آکسفورڈ کینسر فاؤنڈیشن (ایفروکس) اور یورپین سوسائٹی فار میڈیکل اونکالوجی (اسمو) افریقہ میں سرطان کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے بارے میں بین الاقوامی شعور میں اضافے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔
ایفروکس اور اسمو اس سلسلے کو روکنے اورسرطان کے باعث اموات کی ہر ممکن روک تھام کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنے کی کوشش میں ‘افریقہ میں کینسر : بے قابو ریل ‘ ویڈیو کا آغاز کررہے ہیں (http://www.afrox.org/cancerprevention4africa) جس کا مقصد عالمی برادری کو اس ریل کو روکنے اور ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ اموات کی روک تھام کے لیے ان میں قوت پیدا کرنا ہے۔
اس ویڈیو کے علاوہ ایفروکس اور اسمو کم خرچ میں سرطان کے حوالے سے شعور اجاگر کے لیے سانچہ تخلیق کرنے اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں دہرائے جانے کے قابل حفاظتی پروگراموں کے مقصد کے ساتھ افریقی ممالک کے لیے سرطان سے بچاؤ کی آگہی کے اشتہارات کا سلسلہ شروع کررہا ہے (ڈاؤن لوڈ کے لیے یہاں http://www.afrox.org/cancerposters یا http://www.esmo.org مفت دستیاب ہیں)
اس وقت سرطان سے ہر سال 7 ملین سے زائد افراد ہلاک ہورہے ہیں اور یہ دنیا بھر میں ایڈز، ملیریا اور تپ دق سے مجموعی طور پر ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہیں ۔ اندازے کے مطابق اگر کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو صورتحال خراب تر ہوتی چلی جائے گی اور 2020ء تک توقع ہے کہ ہر سال 16 ملین نئے کیسز سامنے آئیں گے ۔
سابق برطانوی وزیر مملکت برائے صحت اور ایفروکس کے چیئرمین ایلن ملبورن نے کہا کہ “افریقہ میں سرطان کے بڑھتے ہوئے واقعات پٹری پر موجود ایک بے قابو ریل کی طرح ہے۔ اس صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو فوری حرکت کرنا ہوگی۔”
ملبورن نے مزید کہا کہ “ترقی پذیر دنیا میں ایک تہائی افراد کو ممکنہ طور پر سرطان سے بچایا جاسکتا ہے اور مزید تہائی کا علاج علاج کیا جا سکتا ہے اگر ان کی ابتداء ہی میں شناخت کرلی جائے۔ بری عادتیں اور پرہیزی خوراک، تمباکو کے استعمال اور غیر فعال زندگی سرطان کی جانب لے جاتی ہے۔ ان سے بچنا بھی سرطان سے بچاؤ کا ایک ذریعہ ہوسکتا ہے۔ ”
اسمو کے صدر پروفیسر ڈیوڈ کیر نے کہا کہ”اسمو یورپ سے باہر سرطان کے خلاف لڑنے میں اعانت کے لیے وقف ہے اور ہم افروکس کے ساتھ افریقہ میں سرطان کے مسئلہ کی عالمی آگہی اور ترقی پذیر ممالک میں واقفیت کے پروگراموں دونوں میں کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔”
پروفیسر کیر نے مزید کہا کہ “ہمیں بہت زیادہ توقعات بھی ہیں کہ غیر متعدی امراض پر اقوام متحدہ اجلاس 2011ء کے نتیجے میں سستی عالمی حکمت عملی سے ہماری کوششوں کو مدد ملے گی۔ ”
فیس بک(http://www.facebook.com/cancerprevention4africa)، ٹویٹر (http://twitter.com/myesmo یا @AfrOxFoundation) اور یوٹیوب (http://www.youtube.com/user/ESMOchannel) پر اپنی حمایت ظاہر کریں۔

ونیتا شرما
vanita.sharma@afrox.org
فون: +44(0)7967-651-601

ونیسا پاویناتو
media@esmo.org

ذریعہ: یورپین سوسائٹی فار میڈیکل اونکالوجی (EMSO)

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *