Breaking News

افغان سپاہی کا خواب زبردست عالمی ہیجان خیز فلم ‘دی جینس پروجیکٹ’ کی صورت میں حقیقت کا روپ دھارتا ہوا

سالٹ لیک سٹی، 2 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — کاؤنٹر انٹیلی جنس آفیسر اور جنگ افغانستان سے لوٹنے والےناتھن نیئرمین نے عسکری خدمات کے لیے وقف کیے گئے سالوں کو ایک نئے ہدف پر صرف کیا ہے: اپنی زندگی کے خوابوں کو فلمیں بنانے کے مشکل کاروبار میں پیش کرنا، جو بہترین تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی بنیادوں پر بھی کامیاب ہوں۔ اس وقت یہ خواب فلم پروڈکشن میں حقیقی اسکرین پلے کے آغاز کے ساتھ ریل حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں جس کے ٹریلر نے لاس ویگاس کے سیزرس ہوٹل میں فلم سازوں اور نمائش کاروں کے معروف عالمی اجتماع سینماکون میں داد و تحسین حاصل کی ہے۔

Afghan%20Vet%20writes%20a%20mind%20blowing%20Hollywood افغان سپاہی کا خواب زبردست عالمی ہیجان خیز فلم دی جینس پروجیکٹ کی صورت میں حقیقت کا روپ دھارتا ہوا

Afghan Vet writes a mind blowing Hollywood blockbuster! The Janus Project is an exhilarating Psychological Fantasy Thriller set to be produced this summer. A groundbreaking original story, The Janus Project is already on track to becoming the year’s most anticipated film, igniting a positive global movement. Visit www.thejanusprojectfilm.com

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20140402/CG96292LOGO

نیبلائے انٹرٹینمنٹ نیئرمین کے نفسیاتی واہمے پر مشتمل ایک ہیجان خیز فیچر فلم “دی جینس پروجیکٹ” کی پروڈکشن کا آغاز یکم جون سے یوٹاہ میں کرے گا جس کا اعلان اسٹیو باؤن، سینئر وی پی سیلز اینڈ مارکیٹنگ نیبلائے انٹرٹینمنٹ نے کیا۔ “یہ آنے والے سالوں میں پیش کی جانے والی سولہ فلموں میں سے ایک ہے۔ ہر فلم ایک مختلف صنف کی حامل ہے، ہر فلم اصل ہے، ہر فلم دنیا کو ہالی ووڈ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر محبت عطا کرے گی۔”

باؤن نے کہا کہ “30 ملین ڈالرز سے زیادہ کے بجٹ کے ساتھ دنیا بھر سے سرمایہ کاری کی مزید دلچسپی حاصل کرنے کے لیے ایک انوکھی مارکیٹنگ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، سینماکون میں ہمیں میزبانی کا شرف بخشنے والے فلمی صنعت کے تجربہ کار رہنماؤں کی جانب سے حاصل کردہ ردعمل مستقبل کے لیے ہماری امیدوں کو جلا بخشی ہے۔ ہم رسوم و روایات کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کے پابند نہیں، ہماری مارکیٹنگ جدت ہالی ووڈ میں جگانے کی آواز کی پیشگی نمائندگی کرے گی۔”

ایک بے مثال مارکیٹنگ تصور کو پھیلاتے ہوئے ناتھن نیئرمین نے کہا کہ “نیبلائے انٹرٹینمنٹ، ڈبلی کے ساتھ مل کر، ہماری فلم ویب سائٹ، www.thejanusprojectfilm.comپر، سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم کو تھیٹر اجراء سے 24 گھنٹے پہلے قبل دیکھنے  کے لیے  ٹکٹیں فروخت کرے گا۔ فلم کے ٹکٹ جون میں فلم کی پروڈکشن سے پہلے برائے فروخت ہوں گے۔ یہ ویب  پر پیش کردہ قبل از ریلیز فروخت ہالی ووڈ میں پہلے کبھی نہیں کی گئی۔ ہماری وسعت دنیا بھر میں کئی ملین افراد تک ہے، جو تاریخ کا حصہ بننے کے لیے پہلے ہی قطار میں ہیں۔ ٹکٹ 40 دنوں کے لیے – یکم اپریل سے 10 مئی 2014ء تک – صرف 4 ڈالرز میں پیش کیے جائیں گے۔ آپ اس اصل، مسرور کن فلم کو تھیٹروں میں پہنچنے سے پہلے دیکھنے والوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ نیئرمین نے کہا کہ “اسے ویب پر دیکھنے سے اسے بڑی اسکرین پر دوبارہ اور بارہا دیکھنے کا فائدہ بھی بڑھے گا کیونکہ ہم اس سلسلے میں انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں کہ فلمیں کس طرح کاروبار کرتی ہیں۔”

“ہمیں یقین ہے کہ فلم عالمی مارکیٹوں میں نفوذ اور انوکھی کہانی کی وجہ سے تھیٹریکل فروخت میں 500 ملین ڈالرز سے زیادہ حاصل کرلے گی۔” انہوں نے مزید کہا۔ “دی جینس پروجیکٹ” باکس آفس پیشکش کو کثیر مارکیٹنگ اور نچلے پیمانے کی حکمت عملیوں سے اضافہ ملے گا جو زیادہ سے زیادہ افراد کو تھیٹروں تک لانے کے لیے  تیار کی گئی ہیں۔  ایک ایپ نیبلائے کے ساتھ ساتھ ڈی وی ڈی/بلو-رے کا جاری ہونا عالمی سطح پر فلم کی کامیابی کے لیے تحریک فراہم کرتا رہے گا۔ نیئرمین نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “ہم فلم کے تھیٹروں میں اجراء کے ساتھ ساتھ ایک  ‘دی جینس پروجیکٹ’ کا ناول جاری کرنے بھی جا رہے ہیں۔ فلم سلسلے کی دوسری قسط کا  نظارہ بھی تھیٹر پیشکشوں میں شامل ہوگا۔”

کاروباری اعدادوشمار کے ساتھ اداکاروں کی موجودہ فہرست پر توجہ دیتے ہوئے ایک باکس آفس حکمت عملی طے کی گئی جس میں اہم کردار زبردست اداکاروں ایملی او برائن اور ایڈم گریگری کو دیے گئے۔

3 مرتبہ ڈے ٹائم ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ایملی اوبرائن انگلستان میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ “دی ینگ اینڈ دی ریسٹ لیس” میں جینا ہاکس فشر کے کردار کی حیثیت سے معروف ہیں۔

ایڈم گریگری، سنسناٹی میں پیدا ہوئے، سی ڈبلیو کی “90210″ اور سی بی ایس کے دن کے سوپ “دی بولڈ اینڈ دی بیوٹی فل” میں 2013ء کے اواخر تک کام کیا جہاں پرستاروں کو امید ہے کہ وہ دوبارہ ظاہر ہوں گے۔ ایشلے ٹسڈیل نے گریگری کو اپنی موسیقی وڈیو “اٹس آل رائٹ، اٹس اوکے” میں پیش کیا۔ گریگری اور ان کی اہلیہ شیریڈن نکول، نے 8 جنوری 2013ء کو اپنے بیٹے کینن گریگری کی ولادت کا جشن منایا۔

“دی جینس پروجیکٹ” میں شریک ستاروں کی حیثیت سے اس کرشماتی اور خوبصورت جوڑی نے بہار 2014ء سینماکون کے دوران پیش کردہ دلچسپ مووی ٹریلر کے ذریعے اسکرین کو منور کردیا۔ “لاس ویگاس راؤنڈ دی کلاک” جریدے کے فلم نقاد جوڈی تھوربرن نے پیش کاروں کو بتایا کہ یہ ایسی ہیجان خیز فلم ہے کہ دیکھنے والے نشستوں کے کناروں تک آ جائیں گے، اور فلم کے اجراء سے قبل خراج تحسین پیش کیا کہ “بہترین مووی ٹریلر جو میں نے دیکھا”۔

فلم  کے اداکاروں کی اضافی فہرست کے بارے میں بھی مثبت افواہیں گردش کررہی ہیں، جن میں سرفہرست اداکار شامل ہیں “بہترین اداکار، کثیر پہلو موضوعات اور زبردست اصل کہانی ہالی ووڈ کے باصلاحیت اداکاروں کے لیے بہت متاثر کن ہے۔ آنے والے ہفتوں میں ہم چند بڑے ناموں تک رسائی حاصل کریں گے اور انہیں شامل کریں گے۔” بروک بینٹلے، کاسٹنگ ڈائریکٹر برائے فلم نے کہا۔ “تاریخی اور اصل فلم درست ترین اداکاروں کی متقاضی ہے او رہم  فلم کی پیشرفت پر بہت خوش ہیں۔”

نیبلائے انٹرٹینمنٹ کی معروف شخصیات میں شامل ہیں مارک وکٹر ہینسن، جو “چکن سوپ فار دی سول” کے بانی اور شریک تخلیق کار اور “کریکنگ ملینیئر کوڈ” میں مارک ایلن کے ساتھ شریک مدیرکی حیثیت سے معروف ہیں۔ باب نکول لکھاری “ریممبر دی آئس” بھی نیبلائے ٹیم میں شامل ہوچکے ہیں۔ “نیئرمین نے مثبت توانائی کی بنیاد پر ٹیم اور ادارہ بنایا جو متاثر کن ترین تخلیقی خیالات کو مضبوط کرتا ہے جو دنیا کو ایک شاہکار کا لطف اٹھانے کا موقع دیتے ہیں۔ اس پر عمل ہوتا دیکھنا بہت متاثر کن ہے۔” نکول نے مزید کہا۔

یکم جون 2014ء سے شوٹنگ کا آغاز یوٹاہ اور یوٹاہ ویلی یونیورسٹی کیمپس اور سالٹ لیک سٹی اور اس کے گرد دیگر متعدد مقامات پر ہوگا۔ “نیبلائے انٹرٹینمنٹ کو یہاں پہلی شوٹنگ کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی احاطہ سال بھر کی غیر نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے معروف ہے جن میں ہائیکنگ، کیمپنگ، چٹانوں پر چڑھنا، پانی اور برف پر اسکی انگ اور کینوئنگ شامل ہیں۔ اس شاندار پس منظر کے ساتھ فلم کے اہم مناظر کو قبل از روم کے چونکا دینے والے اور الیومناٹی کے خفیہ سماج کے دہشت ناک مناظر کے ساتھ پیش کیا جائے گا جو ویرا اپسم لیانی “Vii” کہلاتا ہےاور یوں اسے رومانوی اور یونیورسٹی کیمپس ڈرامے میں بکھیرا گیا ہے۔”

یہ مکمل طور پر یوٹاہ میں فلمائی جانے والی پہلی بڑے بجٹ کی فلم ہے۔ “یوٹاہ میں کئی باصلاحیت فلم ساز ہیں اور ہم کئی سالوں سے ایسے منصوبے کا انتظار کررہے تھے۔ دی جینس پروجیکٹ صرفہ دنیا ہی کو نہیں بلکہ یوٹاہ کی لائق فلمی صنعت کو بھی منظرعام پر لائے گا جس کی وہ حقدار ہے۔” ٹارا اسٹارلنگ، 14 سالہ میک آرٹسٹ نے جذباتی انداز میں کہا۔

نیئرمین کے افغانستان اور دنیا بھر میں عسکری ساتھیوں کے ساتھ تعلقات خراج تحسین کےساتھ نیبلائے انٹرٹینمنٹ کو فنڈز بھی پیش کریں گے اور اس میں فلموں سے لے کر انسان دوست شراکت دار تک جن میں محاذ پر جانیں دینے والے خاندانوں کو مدد دینے اور ضائع شدہ یا ناپیش کردہ مواقع فراہم کرنے والے ایک غیر منافع بخش ادارے فائنل آنرز،www.finalhonors.org، جیسے شراکت دار شامل ہیں۔ “نیئرمین کا ہدف عظیم کہانیوں کو بڑی اسکرین پر لائے گا اور آمدنی سے قابل ذکر مقاصد کے لیے مدد دے گا اور یہ کئی باتوں میں سے ایک ہے جو بہت سارے افراد کے لیے نیبلائے انٹرٹینمنٹ میں کشش کا باعث ہے۔” گریگ جانسن، اٹارنی نیبلائے انٹرٹینمنٹ اور افغانستان سے واپس آنے والے نے کہا۔

نیبلائے انٹرنیٹمنٹ میں اہم شخصیات میں شامل ہیں: ناتھن ڈی نیئرمین، سی ای او/سی سی او، لنڈا باؤن، سی او او/بزنس مینیجر، اسٹیو براؤن، ایس وی پی مارکیٹنگ/سیلز، باب نکول، وی پی سیلز، گریگ جانسن، چیف لیگل آفیسر، بروک بینٹلے، ایگزیکٹو اسسٹنٹ/کاسٹنگ، ڈیلن گریوس، سوشل میڈیا اور کری ایٹو ڈائریکٹر، بری ہوفیلڈٹ، مارکیٹنگ مینیجر/سوشل نیٹ ورکنگ، سوانا لویان، سوشل میڈیا اور بلاگ ماہر اور ڈینور ہارورڈ، سین گولی اور ڈینس نیئرمین پر مشتمل ایک تخلیقی  ٹیم۔

ابھی قبل از اجراء ٹکٹ خریدنے کے لیے www.thejanusprojectfilm.comملاحظہ کیجیے ! مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں

خصوصی تعلقات عامہ آفیسر – بروس میرن، ٹیلی فون702.367.0331merrinpr@lvcoxmail.com
www.celebrityspeakersentertainment.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]