Breaking News

انسٹینٹ جیم ہر جگہ کھیلے جانے کے لیے اب ویب پر دستیاب

لاس ویگاس، 22 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

انسٹینٹ ایکشن کے آن لائن موسیقی -آہنگ کھیل یومیہ فعال استعمال کنندگان میں تیز اضافہ دیکھتے ہیں

آئی اے سی (Nasdaq: IACI) کے ماتحت کاروبار ادارے اور براؤزر – بیسڈ کھیلوں کے موجد انسٹینٹ ایکشن (ر) نے آج اعلان کیا ہے  کہ دنیا کا پہلا کنسول- معیار  کا، مفت آن لائن کھیلنے ، استعمال کرنے والے کی موسیقی لائبریریوں کے ساتھ چلنے والا موسیقی سے آہنگ کھیل ، انسٹینٹ جیم (ٹی ایم) اب ہر جگہ کھیلنے کے لیے 2Go ایمبڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے ویب پر ایمبڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔ فیس بک کے ذریعے پہلے سے دستیاب انسٹینٹ جیم  تک http://www.instantjam.com ، http://www.instantaction.com سے بھی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے یا جاوا اور آئی فریم کی مدد سے ویب سائٹس اور بلاگز پر ایمبڈ کیا جاسکتا ہے۔

( لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100816/CL50769LOGO-c )

( لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100816/CL50769LOGO-c )

انسٹینٹ جیم کھیل میں موجود ایمبڈ ربط کے ذریعے سائٹ کے ایچ ٹی ایم ایل کوڈ  یا بلاگ پر پیسٹ کر کے ویڈیو کی طرح باآسانی ایمبڈ کیا جاسکتا ہے۔

انسٹینٹ ایکشن چیف ایگزیکٹو آفیسر لوئس کیسل نے کہا کہ “کھیلوں کو صارفین کے دریافت کرنے، جانچنے، لطف اٹھانے اور حصہ لینے کے لیے آسان ہونا چاہیے۔ یہ ہر اس جگہ ہونے چاہئیں جہاں لوگ کھیلیں اور کھیلوں کے بارے میں بات کریں۔ انسٹینٹ ایکشن کی ایمبڈ ٹیکنالوجی نے انسٹینٹ جیم کے لیے افراد کی ری – راؤٹنگ کے بغیر بڑی ویب سائٹس سے براہ راست کھیلنے کو ممکن بنایا ہے۔”

ایمبڈ کے ساتھ پی سی 3 ڈی نسخہ کی بہتر اور اضافی خصوصیات بھی  شامل ہیں جیسے بامعنی تیزترین لوڈ ٹائم؛ڈبلیو ایم اے اور ایف ایل اے سی آڈیو فائل کی سہولت، دوستوں سے مقابلے؛ ان-گیم گانوں کی خریداری کے لیے اضافی انعام؛ نئے پاور-اپس؛ مزید نوٹ چارٹ و دیگر پیش قدمی اور یوزر انٹرفیس میں بہتری۔

ایپ ڈیٹا ڈاٹ کام کے مطابق ایمبڈ دستیابی کی توقع کے بعد یومیہ فعال استعمال کنندگان میں انسٹینٹ جیم کی اٹھان دیکھی گئی ہے، جس نے اسے فیس بک پر رواں ہفتے تیزی سے ترقی کرنے والے کھیلوں میں سے ایک بنادیا ہے۔

انسٹینٹ جیم فی الوقت 3 ڈی پی سی نسخہ  اور ایک فلیش ‘لائٹ’ نسخہ پی سی و میکنٹوش کے لیے دستیاب ہے ؛ ایک مکمل 3 ڈی میکنٹوش نسخہ جلد ہی پیش کیا جائےگا۔ انسٹینٹ جیم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں http://www.instantjam.com ۔

انسٹینٹ ایکشن کے بارے میں

انسٹینٹ ایکشن آن لائن کھیلوں کا موجد ہے جس نے ویب میں  AAA معیار کے کھیلوں کو پیش کیا اور انہیں براؤزر کے ذریعے کھیلنے کے قابل بنایا۔ انسٹینٹ ایکشن کے آلہ اور خدمات کھیل تخلیق کرنے والوں کو کسی بھی کھیل کو، چاہے وہ کسی بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا ہو، کسی بھی مقام پر ویب کے ذریعے فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ لاس ویگاس اور پورٹ لینڈ،اوریگون میں قائم انسٹینٹ ایکشن آئی اے سی (Nasdaq: IACI)کا کاروبار ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.instantaction.com ۔

انسٹینٹ ایکشن (ر) رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے اور انسٹینٹ جیم (ٹی ایم) انسٹینٹ ایکشن کا ٹریڈ مارک ہے۔ یہاں شامل دیگر نشانات اپنے متعلقہ اداروں کی ملکیت ہیں۔

اضافی ذرائع:

انسٹینٹ جیم ایپ صفحہ: http://facebook.com/instantjam

انسٹینٹ جیم ایف اے کیو: http://www.instantjam.com/frequently-asked-questions/

ایمبڈ ربط: <script type=”text/javascript” src=”http://www.instantaction.com/2go/1/embed.js#widgetId=0z1285362147zz2093686420&parentWidgetId=null&game=instantjam&width=580&height=572″></script><p><a href=”http://www.instantjam.com”>Instant Jam</a> is powered by <a href=”http://www.instantaction.com”>InstantAction</a></p>

ذریعہ: انسٹینٹ ایکشن

رابطہ: الزبتھ آلسن، +1-650-302-4776 ، Ebeth@InstantAction.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *