Breaking News

اگلی نسل کا مائیکروسافٹ سرفیس 23 ممالک میں قبل از وقت آرڈر کے لیے دستیاب

AsiaNet 47360

ریڈمنڈ، واشنگٹن، 17 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دنیا بھر میں کاروباری اداروں کی جانب سے سام سنگ ایس یو آر 40 برائے مائیکروسافٹ سرفیس کی قبولیت

سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی لمیٹڈ اور مائیکروسافٹ کارپوریشن نے آج اعلان کیا ہے کہ مائیکروسافٹ سرفیس کی اگلی نسل ریاستہائے متحدہ امریکہ سمیت دنیا بھر کے 23 ممالک میں سام سنگ کے ری سیلرز اور سام سنگ الیکٹرونکس کی ویب سائٹ http://www.samsunglfd.com/solution/sur40.do  کے ذریعے قبل از وقت آرڈر کے لیے دستیاب ہے ۔ سام سنگ اور مائیکروسافٹ کی جانب سے رواں سال کے اوائل میں اعلان کردہ سام سنگ ایس یو آر 40 برائے مائیکروسافٹ سرفیس میں پکسل سینس ٹیکنالوجی پیش کی گئی ہے، جو ایل سی ڈی پینلوں کو کیمرے کے استعمال کے بغیر دیکھنے کی طاقت دیتا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO)

مائیکروسافٹ سرفیس کے ڈائریکٹر سومانا پیلاکینڈا نے کہا کہ “کئی صنعتوں کے صارفین اس وقت مائیکروسافٹ سرفیس کو شامل کر رہے ہیں اور اسے اپنی کاروباری ضروریات کی مطابقت سے استعمال اور گہرے، مشترکہ اور بامعنی تجربات تخلیق کر رہے ہیں۔ دنیا بھر کے 23 ممالک میں سام سنگ ایس یو آر 40 کی دستیابی کے لیے قبل از وقت آرڈر کرنے کی سہولت کے ساتھ سرفیس کمپیوٹنگ اب تعلیم، مالیات اور پیشہ ورانہ خدمات، صحت عامہ، مہمان نوازی، خوردہ، ساخت گری اور وسائل اور دیگر کمرشل کاروباری ماحولوں کو انٹرایکٹو ڈیجیٹل مواد، فروخت میں اضافے، برانڈز کو پیش کرنے او صارفی اطمینان اور وابستگی کو بڑھانے میں مدد کے لیے فوری و باآسانی دستیاب ہوگا۔ “

سام سنگ ایس یو آر 40 بمع پکسل سینس ٹیکنالوجی لوگوں کو ایک بڑے و پتلے ڈسپلے کا استعمال کرتے ہوئے شیئر، تعاون اور تلاش کرنا ممکن بناتا ہے۔ بیک وقت ٹچ کے 50 مقامات کی شناخت کی صلاحیت کے ساتھ، جن میں انگلیاں، ہاتھ اور اسکرین پر پیش کردہ دیگر اشیاء کے ساتھ اسے دیسو ایوی ایشن، فیوجی فلم کاروریشن اور رائل بینک آف کینیڈا جیسے نئے اور پرانے سرفیس صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے جو 2012ء کے اوائل میں دنیا بھر میں یونٹس پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سام سنگ الیکٹرونکس کے نائب صدر چارلس پارک نے کہا کہ “یہ قبل از وقت آرڈر دینے کا مرحلہ سام سنگ ایس یو آر 40 برائے مائیکروسافٹ سرفیس کو اپنے صارفین کے ہاتھوں میں لانے کی جانب ایک اور قدم بڑھاتا ہے۔ سام سنگ ایس یو آر 40 انوکھا انٹرایکٹو تجربہ فراہم کرتا ہے جو اداروں کی اپنے صارفین میں مشغولیت کے طریقے کو بڑے پیمانے پر تبدیل کر دے گا۔”

سام سنگ ایس یو آر 40 بین الاقوامی کاروباروں سے ذرائع ابلاغ کے اداروں تک سے وابستہ صنعت کی اثر انداز شخصیات کی مستقل توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔ رواں ہفتے کے اوائل میں اعلان کردہ اگلی نسل کے آلے کو پاپولر سائنس جریدے کی جانب سے 2011ء” نئے میں بہترین” اعزاز کے فاتح کے طور پر نامزد کیا گیا اور اسے نیوز اسٹینڈز میں موجود خصوصی ایوارڈز شمارے میں پیش کیا گیاہے۔

پاپولر سائنس کے ایڈیٹر اِن چیف مارک جینوٹ نے کہا کہ “24 سالوں سے پاپولر سائنس ایسی اختراعات کو کو عزت بخشتا آیا ہے جو ہمیں حیران و متعجب کر رہی ہیں –ہماری آج کی دنیا پر مثبت اثرات مرتب کرنے والی اور مستقبل کے حوالے سے ہمارے نظریات کو چیلنج کرنے والی اختراعات۔ “نئے میں بہترین” ایوارڈ جریدے کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے، اور – ہزاروں امیدواروں میں سے منتخخب کردہ – 100 فاتحین اپنے شعبوں میں اعلیٰ ترین کامیابی کے نمائندہ ہیں۔”

سام سنگ ایس یو آر 40 کے لیے حل تخلیق کرنے میں دلچسپی رکھنے والے سافٹویئر ڈیولپرز سرفیس ڈیولپمنٹ سینٹر [http://www.msdn.com/windows/surface ] ملاحظہ کر کے فوری طور پر کام شروع کر سکتے ہیں۔ سائٹ سرفیس 2.0 سافٹویئر ڈیولپمنٹ کٹ، جو ان پٹ سمولیٹرپیش کرتی ہے، تک مفت و آسان رسائی فراہم کرتی ہے،  جو ڈیولپرز کے لیے کسی بھی ونڈوز 7 مشین پر سرفیس ایپلی کیشنز بنانا، اور ساتھ ساتھ مددگار ڈیولپر متعلقہ مواد ممکن بناتی ہے۔ اس وقت بھی انتہائی ماہر سرفیس سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ شراکت دار سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں جنہیں http://www.surface.com پر دیکھا جا سکتا ہے۔

قبل از وقت آرڈر 23 ممالک میں کمرشل کاروباروں کے لیے دستیاب ہیں: آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیم، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، بھارت، آئرلینڈ، اطالیہ، کوریا، نیدرلینڈز، ناروے، قطر، سعودی عرب، سنگاپور، ہسپانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ۔

سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی لمیٹڈسیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونی کیشنز، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجیز بنانے والا عالمی رہنما ادارہ ہے جو 2010ء میں 133.8 ارب امریکی ڈالرز کی زبردست آمدنی کا حامل رہا۔ 72 ممالک میں 206 دفاتر میں تقریباً 2 لاکھ 6 ہزار ملازمین کا حامل ادارہ آٹھ آزاد کام کرنے والے کاروباری شعبوں پر مشتمل ہے: وژوئل ڈسپلے، موبائل کمیونی کیشنز، ٹیلی کمیونی کیشن سسٹمز ، ڈیجیٹل اپلائنسز، آئی ٹی سلوشنز، ڈیجیٹل امیجنگ، سیمی کنڈکٹر اور ایل سی ڈی۔ تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی برانڈز میں سے ایک کی حیثیت سے تسلیم شدہ سام سنگ الیکٹرونکس ڈیجیٹل ٹی ویز، میموری چپس، موبائل فونز اور ٹی ایف ٹی-ایل سی ڈیز کا معروف بنانے والا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.samsung.com۔

مائیکروسافٹ سرفیس کے بارے میں

مائیکروسافٹ سرفیس معلومات اور ڈیجیٹل مواد کے تجربے اور استعمال کا نیا طریقہ فراہم کرتا ہے، جو حواس کو مشغول، اشتراک کو بہتر اور لوگوں کو تعامل کے لیے قوت بخشتا ہے۔ مائیکروسافٹ سرفیس ایسے سافٹویئر اور ہارڈویئر کی تیاری میں صف اول میں ہے جو وژن بیسڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے کمپیوٹنگ آلات کو استعمال کرنے کے طریقوں کو بنیادی سطح سے تبدیل کر دیں۔ مزید معلومات http://www.surface.com پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مائیکروسافٹ کے بارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ سافٹویئر، سروسز اور حلوں کو پیش کرنے میں عالمی رہنما ادارہ ہے جو انفرادی شخصیات اور کاروباری اداروں کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے ادراک میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ: نتالی سوروویچکی، ایڈلمان برائے مائیکروسافٹ سرفیس،

+1-206-268-2230، natalie.surowiecki@edelman.com؛ یا

مائیکل اسٹیونسن، ایلیسن اینڈ پارٹنرز برائے سام سنگ انٹرپرائز بزنس ڈویژن،

+1-917-821-3830، Divisionmike@allisonpr.com

ہدایت برائے مدیران: مزید معلومات، خبروں اور مائیکروسافٹ کے تناظر جاننے کے لیے http://www.microsoft.com/news پر مائیکروسافٹ نیوزسینٹر ملاحظہ کیجیے ۔ ویب روابط، ٹیلی فون نمبرز اور خطابات اشاعت کے وقت درست کیے گئے تھے، لیکن یہ تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔ اضافی معلومات کے لیے صحافی اور تجزیہ کار مائیکروسافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://www.microsoft.com/news/contactpr.mspx پر مندرج موزوں روابط سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *