Breaking News

این ٹی ٹی کام کی تھائی لینڈ میں مزید توسیع

ٹوکیو، 21 ستمبر/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (این ٹی ٹی کام) نے 21 ستمبر کو اعلان کیا ہے کہ اس کا ماتحت ادارہ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ 30 ستمبر سے ایوتھایا، تھائی لینڈ میں ایک شاخ کھولے گا۔ نئی ایوتھایا شاخ ادارے کی تیسری شاخ ہوگی اور تھائی لینڈ میں کثیر القومی اداروں کو نیٹ ورک، ڈیٹا سینٹر اور سیکورٹی، سسٹم انٹیگریشن اور انٹرنیٹ ایکسس سروس جیسے آئی سی ٹی سلوشنز فراہم کرے گی۔

بنکاک سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایوتھایا نے ماضی میں ایک دارالحکومت کی حیثیت سے ترقی کی اور 1990ء کی دہائی میں بڑے پیمانے پر صنعتی علاقہ کے قیام کا آغاز کیا اور کئی کمپنیوں کے لیے ایک پرکشش صنعتی ضلع قائم کیا۔ 500 سے زائد جاپانی و دیگر کثیر القومی کمپنیاں، جن میں برقی مصنوعات اور گاڑیاں بنانے والے ادارے بھی شامل ہیں، اس وقت خطے میں موجود ہیں۔

ایوتھایا شاخ کا اضافہ این ٹی ٹی کام کے ماتحت اداروں اور دفاتر کے نیٹ ورک میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں 29 ممالک/خطوں کے 73 شہروں تک پھیلاتا ہے۔

ایوتھایا شاخ کے مینیجر اور بیک وقت این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (تھائی لینڈ) کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سویوشی کاواشیما نے کہا کہ “نئی ایوتھایا شاخ کا قیام این ٹی ٹی کام کو قریبی صنعتی علاقوں، جیسا کہ تھائی لینڈ کا سب سے بڑا صنعتی علاقہ روجانا انڈسٹریل پارک، ساٹھ فیصد سے زائد کمپنیاں جاپانی کمپنیوں کا حامل ہائی-ٹیک انڈسٹریل پارک اور تھائی لینڈ کے پہلے صنعتی علاقے ناوا ناکورن، تک 30 منٹ کے اندر رسائی فراہم کرے گا، این ٹی ٹی کام صنعتی علاقوں میں کسی بھی مسئلے کی صورت میں بہتر سپورٹ اور انجینئرز کی فوری فراہمی کی توقع رکھتا ہے۔”

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز دنیا بھر میں صارفین کو عالمی نیٹ ورکس، مینجمنٹ سلوشنز اور آئی ٹی خدمات کی وسیع رینج فراہم کرتی ہے۔ کمپنی قابل بھروسہ، اعلی معیار کی سیکورٹی، ہوسٹنگ، وائس، ڈیٹا اور آئی پی خدمات کے ساتھ ساتھ مینیجڈ نیٹ ورکس میں مہارت اور آئی پی وی 6 ٹرانزٹ ٹیکنالوجی میں قائدانہ کردار کے باعث شہرت رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے جامع انفرا اسٹرکچر میں آرک اسٹار (ٹ م) گلوبل آئی پی-وی پی این اور گلوبل ای-وی لین کے ساتھ ساتھ ٹائیر-1 آئی پی بیک بون شامل ہیں جو بڑے انٹرنیٹ خدمات فراہم کنندگان اور ایشیا، شمالی امریکہ اور یورپ میں واقع محفوظ ڈیٹا سینٹرز کے ساتھ شراکت کے ذریعے 150 سے زائد ممالک تک فراہم کی جاتی ہیں۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے جو دنیا کے بڑے ٹیلی کام اداروں میں سے ایک ہے جس کا اندراج ٹوکیو، لندن اور نیو یارک کے بازار حصص میں ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html۔

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ: (محترمہ) چیمی وتانابے

یا (محترمہ) یوکاری یاسو

گلوبل بزنس ڈویژن

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

ٹیلی فون: +81-3-6733-8150

ای-میل: marketing-gl@ntt.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *