Breaking News

این ٹی ٹی کوم نے روس میں گلوبل آئی پی-وی پی این میں توسیع کر دی

ٹوکیو اور ماسکو، 4 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آئی سی ٹی حل فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (NTT Com) اور روس کا سب سے بڑا فائبر-آپٹک نیٹ ورک چلانے والے ادارے کمپنی ٹی ٹی کے (TTK) نے 4 مارچ کو روس میں این ٹی ٹی کوم کی آرک اسٹار (ٹ م) گلوبل آئی پی-وی پی این اور ٹی ٹی کے کی آئی پی-وی پی این خدمات کے باہمی ربط اور روس بھر میں آرک اسٹار گلوبل آئی پی-وی پی این سروس کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔

اب جبکہ جاپانی اور دیگر کثیر القومی ادارے اپنے آپریشنز کو ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ سے آگے روس کے انتہائی مشرقی اور دیگر علاقوں تک توسیع دے رہے ہیں، اس لیے موثر آئی سی ٹی نیٹ ورکس کے لیے اُن کی ضروریات بڑھتی جا رہی ہیں۔ اپنے دو نیٹ ورکس کو منسلک اور بنیادی خصوصیات و طریقوں کو ہم آہنگ کر کے این ٹی ٹی کوم اور ٹی ٹی کے کثیر القومی صارفین کو قابل بھروسہ، ہموار، عالمی سطح پر اور روس بھر میں دفاتر کے درمیان کم خرچ رسائی فراہم کرے گا۔

این ٹی ٹی کوم کے نائب صدر برائے سروس ڈپلائمنٹ ان گلوبل بزنس ڈویژن یوسوکے سیکی کا کہنا ہے کہ “این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کثیر القومی اداروں کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی وسیع تر رینج کی فراہمی کے ذریعے انہیں عالمی توسیع میں مدد کے لیے جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے۔ روس ہمارے صارفین کے لیے ابھرتی ہوئی کلیدی مارکیٹ ہے، اور جنوری 2009ء میں این ٹی ٹی کمیونی کیشنز روس کا قیام اس کی اہم وجہ تھی۔ ٹی ٹی کے 2006ء سے ہمارا اسٹریٹجک شراکت دار ہے جب ہم نے ہوکائیڈو-سخالین کیبل نظام میں تعاون کا آغاز کیا تھا۔ ہماری آئی پی-وی پی این سروسز کا انٹرکنکشن اب ہمیں اپنے صارفین کے آئی سی ٹی آپٹمائزیشن منصوبوں میں مدد کے لیے روس بھر میں مکمل منظم آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔”

ٹی ٹی کے کے سینئر نائب صدر برائے بین الاقوامی سیلز و مارکیٹنگ ایگور کیل شیف کا کہنا ہے کہ “ہمارے روس بھر میں پھیلے نیٹ ورک کے ساتھ این ٹی ٹی کوم اپنے گلوبل آئی پی-وی پی این نیٹ ورک کے لیے وفاق روس میں اچھی سروس کوریج حاصل کرنے کے قابل ہوگا۔ ہمارے لیے یہ اپنے تعاون میں ایک آگے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

این ٹی ٹی کوم اور ٹی ٹی کے کے درمیان اسٹریٹجک شراکت کا آغاز 2006ء میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کے ذریعے ہوا تھا جس کا مقصد ڈیٹا نیٹ ورکس کا قیام تھا، اس کا نتیجہ ہوکائیڈو-سخالین کیبل نظام کی تعمیر اور اجراء کی صورت میں نکلا جو 570 کلومیٹر طویل 640 گیگابٹ کی دوسری زیر آب فائبر-آپٹک کیبل تھی جو اشیکاری، ہوکائیڈو اور نیویلسک، سخالین کو جوڑتی ہے جو جاپان اور روس کے درمیان مختصر ترین راستہ ہے۔

آرک اسٹار گلوبل آئی پی-وی پی این سروسز 159 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

سی جے ایس سی ٹرانس ٹیلی کوم (کمپنی ٹی ٹی کے) کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ttk.ru/www/nsf/esite.nsf

ذریعہ: این ٹی ٹی کارپوریشن

رابطہ:

(محترمہ) چیمی واتانابے یا (محترمہ) شیہوکو کاٹو

گلوبل بزنس ڈویژن

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

ٹیلی فون: +81-3-6733-8150

ای میل: marketing-gl@ntt.com

(جناب) یاسوہیرو کاجیکی

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز روس ایل ایل سی

ٹیلی فون: +7-495-287-4001

(جناب) ایلیا ایس فیبرچ نیکوف (انگریزی و روسی دونوں دستیاب ہیں)

سربراہ ماس میڈیا ریلیشنز

کمپنی ٹی ٹی کے

ٹیلی فون: +7-495-784-6670 ایکسٹینشن 7371

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *