Breaking News

ایک بالکل نئی قسم کی پیٹنٹ نیلامی – آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج کا 27 تا 29 ستمبر 2011ء لاس اینجلس میں اولین معاہدہ برائے عدم مقدمہ نیلامی کا اعلان

AsiaNet 44494

شکاگو، 6 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

لاس اینجلس ملکیت دانش کی بے مثال نئی قسم کی سرگرمی کا مقام ہو گا – ایک عالمی نفاذ کے ساتھ۔ یہ دنیا کے معروف پیٹنٹ نیلام کرنے والے ادارے آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج کی جانب سے منعقدہ اولین معاہدہ برائے عدم مقدمہ (کوویننٹ ناٹ ٹو سو) کی نیلامی ہے۔

نیلامی 27 تا 29 ستمبر لاس اینجلس میں منعقد ہوگی اور متواتر سلسلے کی بولی کا طریقہ استعمال کرے گی۔ متواتر سلسلے کی بولی کے طریقے میں شریک بولی دہندگان طے شدہ مرحلوں میں پہلے سے مقررہ ساکن منافع کے مطابق اپنی بولیاں پیش کریں گے۔ ہر مرحلے کے اختتام ہے “مرحلے کے فاتح” کا تعین کیا جائے گا اور اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا۔ مال کو جیتنے والے بولی دہندہ کا تعین اسی وقت ہوگا جب کسی مرحلے میں صرف ایک بولی دہندہ اہل ہو۔

معاہدہ برائے عدم مقدمہ (CNS) ایک معاہدہ ہے جس کا مسودہ ایک پیٹنٹ یافتہ نے بنایا ہے جو چند یا تمام پیٹنٹ یافتگان کے پیٹنٹس کی خلاف ورزی پر فریق مخالف پر مقدمہ نہ کرنے کے وعدے پر مشتمل ہے۔ ملکیت دانش کی پیچیدہ دنیا میں بڑھتی ہوئی سرگرمی کے ساتھ سی این ایس عمل کو سادہ بنانے کی زبردست قوت کا حامل ہے – جو کارپوریٹ آئی پی حکمت عملی میں کلیدی کردار حاصل کر رہا ہے۔

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج کے سی ای او ڈین بیکر نشاندہی کرتے ہیں کہ “یہ نیلامی راؤنڈ راک ریسرچ کوویننٹ ناٹ ٹو سو کی 38.5 ملین ڈالر کی ہماری فروخت کی بنیاد پر ہو رہی ہے، ہمارے ستمبر کے ایونٹ کے لیے متعدد معاہدہ برائے عدم مقدمہ پہلے ہی ارسال کیے جا چکے ہیں۔”

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج اب متحرک طور پر سی این ایس کی درخواست قبول کر رہا ہے۔ نیلامی کے لیے سی این ایس کا مکمل فہرست نامہ ممکنہ طور پر وسط اگست میں دستیاب ہوگا۔ مکمل معلومات کے لیے ڈین بیکر سے Dean.Becker@us.icap.com  یا (561) 309-0011 پر رابطہ کریں۔

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج کے بارے میں

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج (http://www.icappatentbrokerage.com)آئی سی اے پی کا ملکیت دانش بروکریج شعبہ اور دنیا کا مشہور پیٹنٹ نیلامی ادارہ ہے۔

آئی سی اے پی کے بارے میں

آئی سی اے پی انٹر ڈیلر بروکر اور بعد از تجارت خدمات فراہم کرنے والا دنیا کا معروف ادار ہ ہے۔ گروپ صوتی اور برقی نیٹ ورکس کے ذریعے شرح سود، قرضہ، مال و اسباب، غیر ملکی زر مبادلہ، ابھرتی ہوئی مارکیٹوں، ایکوئٹیز اور ایکوئٹی سے متعلقہ معاملات پر ہول سیل مارکیٹوں میں خریداروں اور فروخت کنندگان کو برابر لاتا ہے۔ آئی سی اے پی پی ایل سی 30 جون 2006ء کو ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس میں شامل کیا گیا تھا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.icap.com۔

ذریعہ: آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج

رابطہ:

کیلی مونوز از آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج،

+1-512-322-3938،

Cali.Munoz@us.icap.com

Check Also

FPCCI Appoints Kashif Munir and Masood Ahmed Siddiqui to Lead Media Committee

Karachi, In a move aimed at bolstering its media presence, the Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (FPCCI) has appointed Kashif Munir as the convener and Masood Ahmed Siddiqui as the deputy convener of its Central Standing Committe...

The post FPCCI Appoints Kashif Munir and Masood Ahmed Siddiqui to Lead Media Committee appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *