Breaking News

تاج ایئرپورٹ گارڈن ہوٹل کولمبو اک نئے روپ میں

کولمبو، سری لنکا، 11 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– گیٹ وے ہوٹلزاینڈ ریزورٹس کا سری لنکا میں میں پہلا بین الاقوامی ہوٹل

تاج ایئرپورٹ گارڈن ہوٹل، کولمبو اب  گیٹ وے ہوٹل ایئرپورٹ گارڈن کولمبو بن گیا۔ اس منتقلی کے بعد اب سری لنکا کا سفر کرنے والے افراد اپنی نظریں گیٹ وے کے تجربے سےلطف اٹھانے پر مرکوز رکھ سکتے ہیں۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/ihc/48912/

گیٹ وے ہوٹل ایئرپورٹ گارڈن کولمبوجنوبی ایشیا کے سب سے بڑے ہاسپٹلٹی گروپ تاج گروپ کی جانب سے گیٹ وے برانڈ کا پہلا بین الاقوامی ہوٹل ہے۔

صارفین کے سفر کے ہر قدم پر مہمانوں کو ایک آرام دہ، خوش آئند اور جدید ہوٹل تجربہ حاصل کرنے کے لیے انتہائی احتیاط سے ترتیب دیا گیا ہے۔ برانڈ عہد کی تکمیل کے لیے خاص منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں – تمام خدمات تک ہمہ وقت رسائی؛ صحت کے حوالے سے فکر مند مہمانوں کے لیے ایسے کھانے جو کم گلیس مک انڈیکس کھانوں اور اینٹی آکسیڈنٹس اور فائٹو کیمیکلز کے حامل ہوں، کی پیشکش؛ ایٹ ان- کمرے کے اندر ایک تازہ دم فہرست طعام؛ ہر کمرے میں یوگا کے لیے چٹائیاں؛ ویک اپ –صحت بخش اور لذیذ آپشنز کی وسیع کا حامل بوفے ناشتہ؛ اور ایکسپلور – پیکیجز جو مہمانوں کو ایسے مقامات تلاش کرنے دیتا ہے جہاں ہوٹل واقع ہے۔

مہمان کے تجربے کا آغاز ہوٹل آمد کے ساتھ ہوتا ہے، جو 38 ایکڑ پر پھیلے ناریل کے باغات کے وسط میں واقع ہے، جس کے گرد نوگومبو کا تالاب ہے۔ سرسبز و شاداب علاقے میں گھرا ہوا یہ تالاب امن و سکون کا نمونہ اور کئی اقسام کے آبی پرندوں کا گھر ہے، جو کمروں سے حسین ترین منظر پیش کر رہا ہے۔ اک نئے روپ میں ڈھالنے کے عمل کے حصے کے طور پر ہوٹل کو تعمیر نو سے گزارا گیا۔ مہمانوں کے کمروں کی بڑی تعداد کی تزئین و آرائش کی گئی۔ کمروں میں قالینوں کی جگہ لکڑی کا چمکدار فرش، ہموار فرنیچر، ایل سی ڈی ٹیلی وژنز اور جدید ڈیزائن اجزاء شامل ہیں۔ تمام روز طعام فراہم کرنے والا جدید ریستوراں اور بار BUZZ کثير اقسام کے کھانوں کی فہرست طعام پیش کرتا ہے جس میں مزیدار و تازہ کھانوں کی تیاری اور مشروبات کی طویل فہرست شامل ہے۔

گیٹ وے ہوٹل اور ریزورٹس کے بارے میں

گیٹ وے ہوٹل اینڈ ریزورٹس (وضعدار مکمل خدمات کے حامل ہوٹلز) ہوٹلوں اور ریزورٹس کا ایک کل ہندوستان نیٹ ورک ہے جو کاروباری اور تفریحی مسافروں کو ایسے ہوٹل فراہم کرتا ہے جو جدید سیاحت پسند افراد کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دیے گئے ہیں۔ گیٹ وے ہوٹل میں ہم چیزوں کو سادہ رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہوٹل 7 سادہ حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں – اسٹے، ہینگ آؤٹ، میٹ، ورک، ورک آؤٹ، ان ونڈ اور ایکسپلور۔ کیونکہ اکثر سفر ہم آہنگی کے بجائے مشکلات اور سکون کےبجائے تناؤ  کا باعث بنتا ہے، اس لیے جدید مسافر زیادہ بہتر انتخاب کی جانب دیکھتے ہیں۔ کمال کو حاصل کرنے کے جذبے سے تقویت پاتے ہوئے ہم اپنے صارفین کو کبھی بھی اور کہیں بھی ایک تازہ دم قابل تفریح اور پریشانیوں سے آزاد ماحول میں خوش آمدید کہتے ہیں۔  معیار، خدمات اور انداز میں اعلی ترین معیار پیش کرتے ہوئے ہم نئے معیارات مرتب کرتے ہیں اور غیر ضروری تعجب خیزیوں کو سفر سے باہر کر دیتے ہیں۔ ہمارا گرمجوش خیرمقدم صارفین کو گھر سے دور گھر جیسا سکون فراہم کرتا ہے اور ہماری تیز اور خوش اخلاق خدمت انہیں زیادہ موثر انداز میں بہت کچھ کرنے کا موقع دیتی ہے۔ اور اپنے وسیع ترین نیٹ ورک کے ذریعے ہم آسان، سادہ خدمت فراہم کرتے ہیں جو کبھی بھی پریشان کن نہیں ہوتیں اور ہمیشہ گرمجوش رہتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.tajhotels.com/gateway /http://www.thegatewayhotels.com/

http://www.facebook.com/GatewayHotels یا

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

محترمہ شافعہ کریم

ٹیلی فون: +94-11-2498900

ای میل: shafiya.careem@jwt.com

ذریعہ: تاج

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *