Breaking News

دوحہ میں بین الاقوامی اسپورٹس سیکورٹی کانفرنس بے مثال ہے – قطر بین الاقوامی اسپورٹس سیکورٹی پر مذاکرے کا آغاز کرنے والا پہلا ملک

AsiaNet 43704

دوحہ، قطر، 11 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– پہلی بین الاقوامی اسپورٹس سیکورٹی کانفرنس، دوحہ 9 تا 10 مارچ 2011ء کے کلیدی نتائج

– باہمی حوالہ: تصویر ای پی اے یورپین پریس فوٹو ایجنسی کے ذریعے دستیاب ہے اور یہاں سے مفت ڈاؤنلوڈکی جا سکتی ہے: http://www.presseportal.de/pm/83446 –

قطر کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے دنیائے کھیل اور سیکورٹی سے وابستہ 150 اعلی شخصیات کا قطر میں خیر مقدم کر کے پہلی بین الاقوامی اسپورٹس سیکورٹی کانفرنس افتتاح کیا جو 9 سے 10 مارچ کو دوحہ (قطر) میں منعقد ہوئی۔ وزیر نے اس کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کیا جس میں پہلی مرتبہ کھیلوں اور سیکورٹی کے شعبوں کی فیصلہ کن شخصیات اور ماہرین نے شرکت کی اور دنیا بھر میں اپنے تجربات کو شیئر کیا۔ وزیر نے انتہائی واضح انداز میں سیکورٹی کی کلیدی اہمیت کو اجاگر کیا کہ “سیکورٹی کے بغیر کوئی کھیل نہیں ہے۔”

شرکت کے اعتبار سے یہ کانفرنس بہت زیادہ کامیاب رہی جس نے ذمہ داری اور شرکاء کی مہارت کی اعلی سطح دی۔ شرکا کھیلوں کے بین الاقوامی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری/عوامی شعبوں اور نجی سیکورٹی کمپنیوں میں کلیدی عہدوں کے حامل تھے۔ جیسا کہ کانفرنس کے چیئر لارڈ جان اسٹیونز نے حوالہ دیا کہ “اس کمرے میں جمع افراد 3.500 سالوں سے زائد کا مجموعی تجربہ رکھتے ہیں۔ اگر ہم اس سوچ کو آگے نہ بڑھائیں اور چند نتائج پر نہ پہنچیں، تو کون پہنچ سکتا ہے؟”

دو روزہ کانفرنس میں بہت پرزور گفتگو ہوئی۔ کلیدی نتائج یہ رہے:

ا) ایجنسیوں، کھیلوں اور مختلف جغرافیوں میں تعاون کی ضرورت

ب) بین الاقوامی اداروں اور ایجنسیوں کے درمیان رابطے کی ضرورت جو ماہرین کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن سکتا ہے

ج) کھیلوں کے وقار کے منافی حرکات (مثلا ڈوپنگ، غیر قانونی جوا، میچ فکسنگ) کے خلاف بے رحمانہ جنگ کی ضرورت

د) ایونٹس کے لیے بڈ دیتے ہوئے بین الاقوامی اداروں اور ایونٹ میں محفوظ حاضری کے لیے عام افراد دونوں کے لیے سیکورٹی کے مختلف پہلوؤں کی بے عیب آگہی کی ضرورت

ہ) سیکورٹی کے حوالے سے کھلاڑیوں کے ساتھ زیادہ سلیس گفتگو کی ضرورت

کانفرنس کے پہلے روز QIASS کے صدر جناب محمد ھنزب کی جانب سے شرکاء کے لیے انٹرنیشنل سینٹر فار اسپورٹس سیکورٹی (ICSS) کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ آئی سی ایس ایس دنیائے کھیل و سیکورٹی کا ایک غیر منافع بخش ادارہ ہوگا،جس کا مقصد “حقیقی مسائل سے عملی طور پر نمٹ کر، اور بہترین تربیت، تحقیق اور اسپورٹ تحفظ میں خصوصی مشاورت  فراہم کر کے دنیائے کھیل میں سیکورٹی اور تحفظ کو بہتر بنانا۔

جیسا کہ انٹرنیشنل سینٹر فار اسپورٹ سیکورٹی (آئی سی ایس ایس) کے صدر محمد ھنزب نے کہا کہ “کانفرنس کے اندر اپنے خیالات اور تجربے کو شیئر کرنےکا شکریہ۔ کانفرنس کے بعد، ہم بہت زیادہ پرامید ہیں کہ کھیلوں اور مختلف جغرافیوں میں زیادہ تعاون کی ضرورت پر اتفاق ہوگا۔ یہی نظریہ ہمارے ذہنوں میں تھا جب ہم نے آئی سی ایس ایس پر کام شروع کیا، اور ہمیں خوشی ہے کہ ہماری سوچ نے ہمارے خیالات کی تصدیق کی ہے کہ آئی سی ایس ایس جیسے ایک ادارے کی ضرورت ہے۔” مزید برآں، انہوں نے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ آپ اگلے سال کانفرنس میں دوبارہ آئیں گے اور ہمارے ساتھ اپنے خیالات شیئر کریں گے۔ آپ نے اس عمل کے دوران ہمیں روشنی دکھائی ہے، اور اور یہ اسی وقت مناسب ہوگا جب آپ اگلے سال واپس اور اپنے نتآئج شیئر کریں۔”

آئی سی ایس ایس نے کل (9 مارچ کو) ہیلمٹ سپاہن (جرمنی 2006ء فیفا عالمی کپ کے سابق سربراہ برائے سیکورٹی اور جرمنی فٹ بال فیڈریشن کے موجودہ سربراہ برائے سیکورٹی) کی بطور نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کا اعلان بھی کیا تھا جس کا آغاز ستمبر میں ہو رہا ہے۔ جناب ہیلمٹ سپاہن اس نئے پیشہ ورانہ چیلنج کے لیے اپنے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے اور محمد ھنزب سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئی سی ایس ایس کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے بھرپور سعی کریں گے۔

مزید برآں، آئی سی سی ایس نے گزشتہ روز (9 مارچ کو) اپنے مشاورتی بورڈ کی تشکیل کا بھی اعلان کیا۔ مشاورتی بورڈ آئی سی ایس ایس کے صدر کو مرکز کی اسٹریٹجک سمتوں کے بارے میں مشاورت فراہم کرے گا۔ آج آئی سی ایس ایس کے مشاورتی بورڈ کے اولین اراکین کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں شامل ہوں گے:

  1. i.            لارڈ جان اسٹیونز (سابق کمشنر میٹروپولیٹن پولیس)
  2. ii.            علی صوفان (سی ای او صوفان گروپ)
  3. iii.            رک پیری (سابق سی ای او لیورپول فٹ بال کلب اور ایف اے پریمیئر لیگ)
  4. iv.            پیٹر راین (سربراہ سیکورٹی برائے سڈنی 2000ء اولمپک کھیل)، اور
  5. v.            ایرک ڈروسارٹ

آخری میں آئی سی ایس ایس نے جرمنی میں ہونے والے فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2011ء کے لیے تعاون کا اعلان کیا۔

آج کے ایونٹ کے لیے وی این آر ڈاؤنلوڈ

ہوسٹ: ftp1.imgmedia-delivery.com

یوزر نیم: international

پاس ورڈ: M3d1ahouse

ہدایت برائے مدیران:

QIASS

کانفرنس کی منتظم قطر انٹرنیشنل اکیڈمی فار سیکورٹی اسٹڈیز (QIASS) http://www.qiass.org ایک ماہر ادارہ ہےجو خلیج کے خطے اور دنیا بھر میں سیکورٹی معیارات، معلومات اور تعاون کو بڑھانےکے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔ تعلیم اور تحقیق میں مہارت حاصل کرنے اور اقوام اور ثقافتوں کے درمیان پائیدار سیکورٹی شراکت داریاں قائم کرنے کے ذریعے صارفین بے مثال تربیت اور جدید تکنیک کے ذریعے جدید دور کے پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

روابط:

پہلی بین الاقوامی اسپورٹس سیکورٹی کانفرنس کے بارے میں ذرائع ابلاغ سوالات کے لیے سربراہ انٹرنیشنل لایژن اینڈ کمیونی کیشنز سے info@ic4ss.org +97-466892-188 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.internationalsportssecurityconference.com

ذریعہ: QIASS

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *