Breaking News

سام سنگ نے تیز رفتار ، Hi-Resolution اور LTE ٹیکنالوجی کا حامل 4G اسمارٹ فون تخلیق کر لیا

لاہور: اکتوبر ، 2011 – سام سنگ الیکٹرانکس عالمی سطح پر ڈیجیٹل میڈیا اور مخلوط ٹیکنالوجی کا سرفہرست ادارہ ہے، جس نے اب گیلکسی S II LTE اور گیلکسی S II HD LTE اسمارٹ فون متعارف کروا دئے ہیں۔یہ 4G اسمارٹ فون LTE ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور 3G کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ رفتار سے ٹرانسمیشن کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر ، جناب ہی چانگ ژی نے کہا کہ: دنیا کی جدید ترین اسمارٹ فون ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ، سام سنگ اپنے صارفین کے لئے ذہین ترین LTE آلات ، بے مثال تجربات اور باسہولت طرز زندگی تخلیق کر رہا ہے۔ اس ادارے کا عزم ہے کہ نت نئی مصنوعات پیش کرنے میں پیش پیش رہے گا اور LTE کی مارکیٹ میں بھی اپنی سبقت برقرار رکھے گا۔

دنیا بھر میں سام سنگ گیلکسی اسمارٹ فونز کی مجموعی فروخت اب ایک کروڑ یونٹ تک پہنچ چکی ہے۔ گیلکسی S II LTE سام سنگ کا پہلا فون ہے جو LTE ٹیکنالوجی سے مزین ہے اور بے مثال خصوصیات پیش کرتا ہے۔ گذشتہ ماڈلوں میں جدت پیدا کرتے ہوئے ، اس فون کے حجم کو کم کر کے 9.5 ملی میٹر کر دیا گیا ہے۔ اس کی صلاحیت اور کارکردگی بھی بہتر بنائی گئی ہے۔ اس میں جدید ترین اینڈرائیڈ 2.3 پلیٹ فارم موجود ہے ، 4.5 انچ (800X480)کی اسکرین WVGA اور Super AMOLED Plus پر مبنی ہے اور 1.5 گیگا ہرٹز Dual Core ایپلی کیشن پراسیسر بھی موجود ہے۔

سام سنگ نے دنیا کا پہلا HD اسمارٹ فون گیلکسی S II HD LTE بھی متعارف کروا دیا ہے۔ جو HD کی دنیا میں ایک نئے اور جدید دور کا آغاز کرے گا۔ اس میں HD Super AMOLED کی اسکرین موجود ہے جو HD (1280X720) کی جدید resolution پیش کرتی ہے۔ اس میں 300 پکسل فی انچ (PPI) کی عام تصویر کے بجائے 316 (PPI) کی شفاف اور واضح ترین تصویر دکھائی دیتی ہے۔

LTE کا جدید مواصلاتی نیٹ ورک Hi-resolution معلوماتی اور تفریحی مواد کا ایک بہت وسیع ذخیرہ پیش کرتا ہے۔ اس میں Hi-resolution ویڈیو ٹیلی فونی ، Real Time VOD سہولت، اور نیٹ ورک گیمز شامل ہیں۔ گیلکسی S II HD LTE آپ کی ہتھیلی پر ایک پورا HD سنیما ہے ، جس کی 4.65 انچ اسکرین پر آپ 16:9 کے Screen Ratio سے فلموں کا بھر پور لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ فون 110 فیصد قدرتی رنگ پیش کرتا ہے، Flash کی سہولت کے ساتھ یہ 180 ڈگری کے ہر زاوئیے سے صاف منظر پیش کرتا ہے۔اس فون میں LTE کے علاوہ جدید ترین HSPA+ (SKT and KT)نظام بھی موجود ہے۔ Rev.A (For LGU+) کے علاوہ WCDMA/GSM رومنگ کی سہولیات بھی موجود ہیں، جن سے ایک تسلسل کے ساتھ رابطہ قائم رہتا ہے اور تیز ترین وائرلیس انٹر نیٹ کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس کا باریک خطوط پر مبنی ڈیزائن بھی نہایت دلکش ہے۔

سام سنگ کے ان دونوں جدید ترین اسمارٹ فون آلات میں اعلیٰ ترین ملٹی میڈیا صلاحیتیں موجود ہیں ، مثلاً؛ 8 میگا پکسل کیمرہ، 1080 پکسل لیول فُل HD ویڈیو، Mobile High Definition Link Adapter پر مبنی TV Out کی سہولت۔ اس میں Embedded 1 6GB میموری، کے علاوہ 1850mAh گنجائش والی طاقتور بیٹری، Near Field Communication NFC، WiFi a/b/g/n اور بلیو ٹوتھ 3.0+HS کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
فون: 042-3586121 9/ 0300-8522254

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *