سسویل ٹیکنالوجی کا آئی ایف اے 2010ء میں نئے 3ڈی ٹائل فارمیٹ کا براہ راست مظاہرہ

برلن، 14 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

3ڈی براڈکاسٹنگ بیک وارڈز موزوں

– آئی ایف اے 2010ء میں سسویل ٹیکنالوجی 3ڈی ٹائل فارمیٹ کا مظاہرہ کر رہا ہے، ایک نیا حل جو دو اسٹیریواسکوپک تصاویر کی ترتیب بندی کے تخلیقی طریقے سے 3ڈی براڈکاسٹنگ کو بہتربناتا ہے

– یہ نئی ٹیکنالوجی ایچ ڈی 3ڈی مواد کو موجودہ سلوشنز کے مقابلے میں زیادہ بہتر معیار کے ساتھ نشر  کرنا ممکن بناتی ہے اور نشریات کاروں کو 2ڈی اور 3ڈی دونوں ناظرین کے لیے واحد وڈیو سروس نشر کرنے کی سہولت دیتی ہے

-3ڈی ٹائل فارمیٹ کی بیک وارڈز موزونیت ضمانت دیتی ہے کہ روایتی 2ڈی ٹی وی سیٹ کے حامل صارفین بدستور 2ڈی سروس سے لطف اندوز ہو سکیں

آئی ایف اے 2010ء میں سسویل کے بوتھ پر 3ڈی ٹائل فارمیٹ کا مکمل – پیداوار، نشریات سے تقسیم تک- براہ راست مظاہرہ کیا گیا۔ نشریات کے مظاہرے نے زبردست توجہ حاصل کی۔ 3ڈی ٹائل فارمیٹ مارکیٹ کی جانب سے قبول کیے جانے کے لیے تیار ہے اور فیلڈ ٹرائلز مستقبل قریب میں شروع کیا جانا ممکن ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100906/PH59926)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100906/PH59926)

صارف دوست خودکار 2ڈی/3ڈی فارمیٹ ریکگنیشن – 3DSwitch  کو متعارف کرانے کے بعد سسویل ٹیکنالوجی، جو سسویل گروپ کا ایک ذیلی ادارہ ہے، تحقیق، پیشرفت اور تکنیکی مشاورت سے وابستہ ہے اور 3ڈی ٹی وی کے شعبے  میں اختراعات جاری رکھے ہوئے ہے۔

3ڈی ٹائل فارمیٹ ایچ ڈی تھری ڈی مواد کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے جو موجودہ سلوشنز (سائیڈ بائی سائیڈ یا ٹاپ اینڈ باٹم) سے زیادہ اعلی معیار کا حامل مواد ہوتا ہے اور نشریات کار کو 2ڈی اور 3ڈی ناظرین کے لیے واحد سروس ٹرانسمٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ 3ڈی آلات کے حامل صارفین 3ڈی نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جبکہ روایتی 2ڈی ٹی وی کے حامل افراد 2ڈی سروس حاصل کریں گے۔

3ڈی نشریات میں موجودہ مسائل

3ڈی وڈیو کے پس پردہ خیال دو علیحدہ تصاویر (بائیں اور دائیں)  کی ٹرانس میشن کرنا ہے، تاکہ انسانی اسٹیریواسکوپک وژن کو ایک واحد اسٹریم میں بند کرکے ازسر نو پیش کرنا ہے۔ موجودہ نظام بائیں اور دائیں تصاویر کو ایک واحد ہائی ڈیفی نیشن فریم میں اکٹھا کرتے ہیں اور سروس فراہم کنندگان موجودہ پروڈکشن کے حصوں اور پورے تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کو کو ازسرنو استعمال کرتے ہیں۔

یہ طریقہ نہ صرف وڈیو کے معیار میں گراوٹ کا سبب بنتا ہے، یعنی اصل تصویر کے افقی و عمودی ریزولیوشن کو نصف کر دیتا ہے، بلکہ 3ڈی نشریات کو 2ڈی ٹی وی کے حامل افراد کے دیکھنے کے لیے نامناسب کر دیتا ہے۔

موجودہ فریم پیکنگ کی تکنیک کی خرابیوں سے بچنا ایک چیلنج تھا۔

3ڈی ٹائل فارمیٹ – 3ڈی نشریات کے بہتر بنانے کے لیے سسویل ٹیکنالوجی کا حل

ان خرابیوں پر قابو پانے کے لیے سسویل ٹیکنالوجی نے 3ڈی ٹائل فارمیٹ تخلیق کیا – جو دو اسٹیریواسکوپک 720پی کے فریمز کی مکمل اسٹوریج کو ایک واحد 1080پی کے فریم میں کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ نتیجے میں تخلیق پانے والی بائیں اور دائیں تصاویر اپنا اصل ریزولیوشن برقرار رکھتی ہیں اور عمودی و افقی ریزولیوشن کے عدم توازن سے متاثر نہیں ہوں گی۔

ٹائل فارمیٹ میں تصاویر کی ترتیب، اسٹینڈرڈ کمپلائنٹ ٹیکنالوجیز کے ساتھ جو سسویل ٹیکنالوجی نے تیار کی ہیں، 3ڈی نشریات میں سے 2ڈی وڈیو کی ڈیکوڈنگ کی آسانی سے سہولت دیتی ہیں۔

سسویل ٹیکنالوجی کے سی ای او جناب پاؤلو ڈی ایماٹو نے کہا کہ “ہماری تیار کردہ 3ڈی ٹائل فارمیٹ ٹیکنالوجی نشریات کاروں سے لے کر ٹی وی سازوں اور صارفین تک پوری مارکیٹ کے لیے زبردست فوائد کی حامل ہے، معیارات مرتب کرنے والی انجمنیں ہمارے ٹائل فریمنگ سسٹم کو اختیار کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ 3ڈی ٹائل فارمیٹ کا شکریہ، یہ سسٹم سادہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ ایچ ڈی سیٹ ٹاپ باکسز اور ٹی وی سیٹس کی آخری نسل میں بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔”

3ڈی ٹائل فارمیٹ ٹیکلالوجی اس وقت آئی ایف اے 2010ء (ہال 2.2 بوتھ 114) پر نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور مستقبل میں ایمسٹرڈیم میں منعقدہ آئی بی سی (ہال 5، بوتھ A15) پر پیش کی جائے گی۔

سسویل ٹیکنالوجی کے بارے میں

سسویل ٹیکنالوجی حقوق دانش کو منظم کرنے اور پیٹنٹ حقوق کو قدر کو زیادہ سے زیادہ کرنے والے معروف عالمی ادارے سسویل گروپ کی تحقیقی، پیشرفت اور تکنیکی مشاورت کمپنی ہے، جس کے پاس اعلی معیار کی خدمات، موثر پیشرفت، تکنیکی مدد، مسابقتی فیس اور لچکدار شرائط پیش کرنے والے انتہائی قابل ماہرین کی کثیر الشعبہ جاتی ٹیم موجود ہے۔ سسویل ٹیکنالوجی سرکاری و نجی شعبے دونوں میں موجود اداروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے، خصوصا تحقیقی اداروں کے ساتھ، تاکہ آر اینڈ ڈی پروگرامز کو نافذ کیا جا سکے، اور جدید تکنیکی حل پیدا کیے جاسکیں جوکاروباری اعتبار سے کارآمد پیٹنٹس اور ٹیکنالوجیز کی راہ ہموار کریں۔

سسویل ٹیکنالوجی اس وقت 3ڈی ٹی وی کے شعبے میں نئی تکنیکیں تیار کرنے پر کام کر رہا ہے تاکہ 3ڈی مواد کی پیداوار اور تقسیم سے وابستہ نشریات کاروں اور مواد پیش کاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.sisveltechnology.com

ذریعہ: سسویل ٹیکنالوجی

رابطہ: سسویل ٹیکنالوجی نمائندہ: گیووانی بالوچا

ٹیلی فون: +39(011) 9904770

giovanni.ballocca@sisveltech.com

 

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: فیڈریکا بروٹو

ٹیلی فون: +39 (011) 9902301

federica.brotto@sisvel.it

 

امریکی ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ:

لیری بوچی، ٹربو پی آر برائے سسویل گروپ،

ٹیلی فون: +1-781-620-0278،

larry@turbopr.com

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *