Breaking News

سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں فرنچائز تقرریوں کے ذریعے انٹرپرائز کی توسیع کا عمل جاری

– انٹرپرائز رینٹ-اے-کار نیٹ ورک پورے یورپ میں توسیع کے لیے تیار

لندن، 12 دسمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ ہااکستان –

بیلجیئم، لکسمبرگ اور سوئٹزرلینڈ میں نئی فرنچائزی تقرریوں نے انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کو اپنی یورپی توسیع میں اہم سنگ میل حاصل کرنے میں مدد دی: ایک مستقل نیٹ ورک جو انٹرپرائز کو پورے یورپی اتحاد میں پھیلا دے گا۔

Enterprise%20Rent سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں فرنچائز تقرریوں کے ذریعے انٹرپرائز کی توسیع کا عمل جاری

Enterprise Rent-A-Car Logo.

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-d)

یہ نئی شراکت داریاں ادارے کو اپنے ہدف کو حقیقت کا روپ دینے میں مزید اگلے قدموں پر لے آئی ہیں جو کار کرائے پر لینے والے تمام صارفین کے لیے انٹرپرائز برانڈ کو پیش کرنا ہے، چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی سفر کر رہے ہوں، اور یوں انتخاب کے بہتر مواقع اور مقامی کرایہ داروں اور بین الاقوامی مسافروں دونوں کے لیے ادارے کی صارفی خدمات کی بہتر اخلاقیات کی کا مظاہرہ کریں۔

توسیعی منصوبہ بندی پروگرام کے تازہ ترین حصے کے تحت کاروباری ادارے نے نیٹ ورک بڑھانے میں مدد کے لیے اپنے شعبے کے دو بہترین کاروباروں کو منتخب کیا ہے۔

بیلجیئم اور لکسمبرگ میں گروپ بوڈن کا شعبہ جنرل لیز “رینٹ اے کار” برانڈ کے تحت کام کرتا ہے۔ وہ بیلجیئم میں متبادل گاڑی مارکیٹ میں رہنما ادارے کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کا 40 سے زائد شاخوں کا نیٹ ورک ہے۔ جنرل لیز اس وقت ہوائی اڈوں اور شہری مراکز میں موجودگی کو بڑھانے  پر توجہ رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ بین الاقوامی اور مقامی مسافروں کی ضروریات کو پورا کرے۔

آٹو-انٹرلیزنگ (اے آئی ایل) ایک خاندانی کاروبار ہے جو 80 سال پرانا ہے اور سوئٹزرلینڈ کے بڑے فلیٹ مینجمنٹ اور ڈیلرشپ اداروں میں سے ایک ہے۔ اے آئی ایل کا آٹوموٹو اور مارکیٹ تجربہ ملک بھر میں نقل و حمل کے کلیدی مراکز پر انٹرپرائز رینٹ-اے-کار برانڈ کو متعارف کروانے میں اہم ہوگا۔

انٹرپرائز میں گلوبل فرنچائزنگ کے نائب صدر پیٹر اے اسمتھ نے کہا کہ “ہم یورپی مارکیٹوں میں انٹرپرائز برانڈ کو مرحلہ وار توسیع دینے کا ہدف حاصل کر رہے ہیں  تاکہ دنیا کے مصروف ترین سفری مقامات میں سے چند پر پسند و اہمیت کا زیادہ اختیار دے سکیں۔

“جنرل لیز اور اے آئی ایل اپنی متعلقہ مارکیٹوں میں مضبوط کاروباری ادارے ہیں اور معیاری خدمات پیش کرنے میں مستحکم ساکھ رکھتے ہیں۔  یہ انٹرپرائز کے کاروباری خاندان میں دو اہم نئے اراکین ہیں اور ہمارے برانڈ میں نئے اہم عنصر کا اضافہ کرتے ہیں، کیونکہ یہ ہمیں یورپ کے قلب میں پھیلا ہوا شاخوں کا مستقل جال فراہم کرتے ہیں۔

“یہ تازہ ترین فرنچائز معاہدے انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کے لیے کلیدی لمحہ ہیں، جو پورے براعظم میں ہمارے قدموں کو مضبوط کرتے ہیں۔ ہمارے فرنچائزی تعلقات کی مضبوط پہلے ہی ہمارے صارفین کو کہیں بہتر خدمات، اور ساتھ ساتھ تمام کاروباری شراکت داروں کے لیے مواقع فراہم کرنے کا مظاہرہ کرچکی ہے۔”

جنرل لیز کے سی ای او فلپ بوڈن نے کہا کہ “انٹرپرائز نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کرنے میں ہماری خواہش اپنے موجودہ علاقوں میں کاروباری ادارے کی حیثیت سے توسیع اور ساتھ ساتھ کرائے پر گاڑیاں فراہم کرنے والوں کے ایک بڑھتے ہوئے اور متحرک نیٹ ورک میں اپنا کردار ادا کرنا بھی ہے۔ اس وقت کرائے پر کاریں حاصل کرنا مسافروں اور اس شہر کے باسیوں کے لیے بھی نئے مواقع کھول رہا ہے۔

“بیلکس خطہ سیاسی و کاروباری دونوں  لحاظ سے اہم یورپی مرکز ہے اور یورپ اور دیگر براعظموں سے سفر کرنے والوں کے لیے ایک بین الاقوامی مرکز بھی ہے۔ یہ ہمارے لیے ممکن بناتا ہے کہ ہم اپنے خطے میں انٹرپرائز نیٹ ورک میں اضافے میں کلیدی حصہ ادا کریں۔ ہمارا مستحکم شہری نیٹ ورک اور متبادل گاڑیوں کے صارفین کے ساتھ تجربہ انٹرپرائز کے انشورنس اور مرمت کنندہ مارکیٹوں کے لیے فراہم کنندہ کی حیثیت کے عین مطابق ہے۔”

اے آئی ایل کے چیئرمین اور سی ای او بیٹ امونکیلرائیڈ نے کہا کہ “سوئٹزرلینڈ کاروباری سفر کے لیے بدستور کلیدی مقام ہے اور انٹرپرائز نیٹ ورک میں شمولیت، بالخصوص آنے والے ایگزیکٹو مسافروں کے لیے، اپنی خدمات کو توسیع دینے کا ایک شاندار موقع تخلیق کرتی ہے۔

” سوئٹزرلینڈ بھر میں انٹرپرائز نیٹ ورک کو بیان اور مستحکم کرنے میں مدد کے لیے فلیٹ اور آٹوموٹو شعبے میں اپنے تجربے کو ایک زبردست اثاثہ سمجھتے ہیں۔ کاروباری حاضرین کو سمجھنے کے ساتھ ہم شاندار کسٹمر کیئر کے مشترکہ ہدف کی فراہمی سے بھی بڑا فائدہ حاصل کریں گے۔ ہماری نظریں دنیا کے سب سے متاثر کن کار ہائر کاروبار کے ساتھ ایک طویل اور کامیاب تعلق کے آغاز پر مرکو زہیں۔”

انٹرپرائز رینٹ-اے-کار سینٹ لوئس میں قائم دنیا میں کار رینٹل سروس کے سب سے بڑے فراہم کنندہ انٹرپرائز ہولڈنگز کا حصہ ہے۔  انٹرپرائز برطانیہ، جرمنی، آئرلینڈ، فرانس، اسپین، امریکہ اور کینیڈا میں مکمل ملکیتی آپریشنز چلاتا ہے، جبکہ دنیا بھر میں 8,100 دفاتر رکھتا ہے۔ حال ہی میں اس نے دنیا بھر میں ہوائی اڈوں اور نقل و حمل کے مراکز پر اپنے برانڈڈ اپریشنز کو تیزی سے توسیع دی ہے۔

انٹرپرائز ہولڈنگز امریکین میں نیشنل کار رینٹل اور الامو رینٹ اے کار برانڈز بھی چلاتا ہے، اور اپنے ملحقہ ادارے انٹرپرائز فلیٹ مینجمنٹ کے ذریعے نقل وحمل کا ایک مکمل حل فراہم کرتا ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز اور انٹرپرائز فلیٹ مینجمنٹ – جس میں جامع کار رینٹل اور کار شیئرنگ سروسز، کمرشل ٹرک رینٹل، کارپوریٹ فلیٹ مینجمنٹ اور ریٹیل کار سیلز شامل ہیں – مشترکہ طور آمدنی میں 16.4 ارب ڈالرز کے ذمہ دار ہیں، 78,000ملازمین رکھتے ہیں جو اور مالی سال 2013ء میں دنیا بھر میں 1.4 ملین گاڑیاں چلاتے ہیں۔ اپنے علاقائی ماتحت اداروں کے ذریعے چلنے والا انٹرپرائز ہولڈنگز آمدنی، بیڑے اور ملازمین کی تعداد کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا کار رینٹل ادارہ ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز کی سالانہ آمدنی سیاحتی صنعت میں سرفہرست کے قریب ہے، اور یہ دیگر تمام رینٹل کار کمپنیوں، اور بیشتر ایئرلائنز، کروز لائنز، ہوٹلوں، ٹور آپریٹرز اور آن لائن ٹریول ایجنسیوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

جنرل لیز این وی گروپ بوڈن کا ایک حصہ ہے، جو 1979ء سے ایک آٹوموٹو کاروبار میں ایک خاندان کا متحرک کاروبار ہے جو اوپیل اور شیورلے برانڈز کی ڈیلرشپس اور 1987ء سے کار رینٹل کا احاطہ کرتا ہے۔ کار رینٹل شعبہ تقریباً 2,000 گاڑیوں کا بیڑہ رکھتا ہے تاکہ مددگار/متبادل کاروباری کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری اور انفرادی شعبوں کے لیے بیلجیئم بھر میں 40 سے زائد مقامات پر خدمات فراہم کرسکے۔

اے آئی ایل ہولڈنگز ایک قدیم مستحکم خاندانی کاروبار ہے جو سوئٹزرلینڈ میں آٹوموٹو شعبے میں متحرک ہے۔ ان کے مرکزی کاروباری شعبے میں اوپیل، بی ایم ڈبلیو، منی، سٹروئن، ہونڈا، مورگن اور ماسیراتی جیسے برانڈز کی کار ڈیلر شپس بھی شامل ہیں۔ ماتحت اداروں میں سے ایک گروسپیٹر اے جی، سوئٹزرلینڈ میں جی ایم/اوپیل کے قدیم ترین اور بڑے ڈیلرز میں سے ایک ہے۔ دیگر اہم کاروباروں میں دو لیزنگ کمپنیاں شامل ہیں: آٹو-انٹرلیزنگ اےجی کی توجہ ادارے کے کاروں کے بیڑے کے انتظام پر ہے۔ ای ایف ایل آٹولیزنگ اے جی صارفین کے مالیاتی شعبے سے وابستہ ہے اور نجی صارفین کے لیے چند آزاد لیزنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

اے آئی ایل ہولڈنگ اے جی 100 فیصد امونکیلرائیڈ خاندان کی ملکیت ہے۔

آٹو-انٹرلیزنگ اے جی سوئٹزرلینڈ کی ایک آزاد فلیٹ مینجمنٹ کمپنی ہے جس کے صدر دفاتر باسل میں ہیں۔ آٹو-انٹرلیزنگ اے جی 1949ء میں مکمل طور آزاد بھرپور خدمات فرہم کرنے والے چند اداروں میں سے ایک کی حیثیت سے پیش کیا گیا تھا جس کی توجہ بالخصوص کاروبارسے کاروبار صارفین پر ہے۔ یہ ایک خاندانی ملکیت ادارہ ہے اور کسی بینک یا کار بنانے یا درآمد کرنے والے ادارے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ آٹو-انٹرلیزنگ کے زیر انتظام تقریباً 12,000 گاڑیاں ہیں اور یہ سوئس مارکیٹ میں نمبر 2  فلیٹ مینیجر ہے۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]