Breaking News

لیاگو نے 2017ء سے 2022ء تک کے لیے ٹوٹن ہیم ہاٹ اسپرز فٹ بال کلب کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کا اعلان کردیا

لیاگو نے 2017ء سے 2022ء تک کے لیے ٹوٹن ہیم ہاٹ اسپرز فٹ بال کلب کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کا اعلان کردیا

لندن، 18 اگست 2017ء/پی آرنیوزوائر/– لیاگو نے لندن میں 2017ء سے 2022ء تک کے لیے ٹوٹن ہیم ہاٹ اسپرز فٹ بال کلب کے ساتھ پنج سالہ باضابطہ شراکت داری  کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ یوں لیاگو پہلا اور خصوصی موبائل فون برانڈ بن گیا ہے جو ٹوٹن ہیم ہاٹ اسپرز فٹ بال کلب کو اسپانسر کرتا ہے۔

https://photos.prnasia.com/prnvar/20170818/1923161-1

فٹ بال طاقت، صلاحیت اور مل کر کام کرنے میں زبردست چیلنج دینے والا کھیل ہے، اور ہمیشہ تماشائیوں کو ہیجان اور حیرت عطا کرتا ہے۔ ٹوٹن ہیم ہاٹ اسپرز فٹ بال کلب ایک ابھرتا ہوا اسٹار کلب ہے جس نے 2016/2017ء ای پی ایل میچز میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ footballdatabase.com کے مطابق تمام اسکورز، درجہ بندیوں اور اعداد و شمار پر غور کریں تو 17 اگست کو ٹوٹن ہیم ہاٹ اسپرز فٹ بال کلب دنیا میں نمبر 6درجے پر آتا ہے۔

ٹوٹن ہیم ہاٹ اسپرز کے خصوصی عالمی موبائل فون شراکت دار  کی حیثیت سے لیاگو مسلسل پانچ سال تک کلب کو اسپانسر کرے گا۔ ان کئی ملین پاؤنڈز کے معاہدے سے لیاگو جن حقوق کا لطف اٹھاتا ہے ان میں کلب کے اپنے میدان پر کھیلے گئے مقابلوں میں اشتہاری بورڈز شامل ہیں۔ لیاگو تقریباً ہر اس جگہ پر جائے گا جہاں ٹوٹن ہیم ہاٹ اسپرز ہوگا۔ لیاگو پہلے ہی اسپرز کی باضابطہ ویب سائٹ اور فیس بک پر ہے۔

دو ٹیموں کے تعاون کے ذریعے لیاگو عالمی فٹ بال شائقین کی زبردست نظروں میں ہوگا۔ اور اسپرز پوری موبائل صنعت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کروڑوں موبائل فون صارفین کی توجہ بھی حاصل کرے گا۔

اعلان کی تقریب میں لیاگو نے اپنے نئے پرچم بردار موبائل فون کا خصوصی ایڈیشن ٹی5 برائے اسپرز متعارف کروایا ۔ ٹی5 مکمل دھاتی وجود پر اسپرز لوگوں کا گہرا نیلا رنگ اور پشت پر دوہرا کیمرا رکھتا ہے تاکہ لمحے کو قید کیا جائے، سافٹ ویئر بھی اسپرز سے میل کھانے رکھنے کےلیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک ماہ بعد اسپرز کے پرستار اس ڈیوائس کا یہ ورژن حاصل کریں گے۔

لیاگو انٹرنیشنل کو عالمی موبائل فون مارکیٹ میں برانڈ کو بنانے میں تین سال لگے، اے پی اے سی سے ای ایم ای اے سے، اور سی آئی ایس سے ای یو تک۔ اب سے، آئندہ 5 سالوں میں، لیاگو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ شائقین کے لیے مزید جادو پیدا کرکے فٹ بال کی روح کے ساتھ صارفین کے ذہن میں جڑیں پکڑ لے گا۔

یہ اعلان عالمی موبائل فون مارکیٹ میں ایک موثر کمیونی کیشنز برانڈ بننے کے لیے لیاگو کی آرزو اور وابستگی کو صاف ظاہر کرتا ہے۔

لیاگو کے بارے میں

ایک نوعمر عالمی موبائل فون برانڈ جس کی توجہ اپنے صارفین کو بہترین جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر ہے، لیاگو پرجوش نوجوانوں کے لیے سستے اور اسٹائلش مصنوعات بناتا ہے۔ ٹاکنگ ڈیٹا 2016ء دوسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ادارہ ملائیشیا میں ٹاپ 10 اسمارٹ فون برانڈز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ اگلے 5 سال میں موثر بین الاقوامی کمیونی کیشن برانڈ بننے کا ہدف رکھتا ہے۔

ٹوٹن ہیم ہاٹ اسپرز ایف سی کے بارے میں

1882ء میں قائم ہونے والے ٹوٹن ہیم نے 1901ء میں پہلی بار ایف اے کپ جیتا، جس نے اسے واحد نان-لیگ کلب بنایا جس نے 1888ء میں فٹ بال لیگ کے قیام کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔ 2016/1720ء سیزن کے ای پی ایل کے گیمز میں انہوں نے دوسرا مقام حاصل کیا اور اس وقت footballdatabase.com کے مطابق سرفہرست 10 عالمی فٹ بال کلب میں شامل ہیں بمطابق 20170817۔

تقسیم کے لیے رابطہ کیجیے Sofya@leagoo.com۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20170818/1923161-1

Check Also

‫ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی …