Breaking News

لیری سولر نے سمندر پار توسیع کے عزائم ظاہر کردیے

شنگھائی، 6 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– سیان، چین میں صدر دفتر کے حامل مونو-کرسٹلائن سولر ماڈیول بنانے والے معروف عالمی ادارے لیری سولر نے آج سمندر پار مارکیٹ میں اپنے مونو ماڈیولز کی قدر و اہمیت لانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو پھیلانے کے نئے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ جاپان، بھارت، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، ابوظہبی اور جنوبی افریقہ میں تکنیکی اور قابل بینکاری مظاہروں کے بعد لیری سولر مقامی مارکیٹ کے لیے ادارے کی جدید مونو مصنوعات کے ساتھ ساتھ طویل المیعاد مسابقت بھی ظاہر کر رہا ہے۔

لیری سولر کی خصوصیت بنانے والے، ای پی سی اور سب سے بڑے کر مالک/سرمایہ کار کے ماڈیول کی قدر پر مبنی ہے۔ لیری سولر کی ٹیکنالوجی حکمت عملی انتہائی موثر مونو-کرسٹلائن سلیکون سیلز کو ساخت گری کی مالکانہ تحریک کے استعمال کے ذریعے طویل المیعاد اعلیٰ کارکردگی ماڈیولز بنانا ہے تاکہ ساخت گری کی لاگت کو کم اور دھوپ سے بجلی بنانے کی لاگت کو برابر کیا جائے۔

لیری سولر کے سربراہ برائے سمندر پار کاروبار جناب رچرڈ فور نے کہا کہ “بھارت اور ملائیشیا میں اپنی ساخت گری تنصیبات کو بڑھانے کے علاوہ ہم اب ٹوکیو، فرینکفرٹ اور سان ہوزے میں ماتحت ادارے بنا چکے ہیں۔ یہ نئے سمندر پار آپریشنز ادارے کو ایک حقیقی عالمی شمسی توانائی رہنما بنانے کی رفتار بڑھائیں گے۔”

آنے والے روڈ شو ایونٹس:
7 تا 9 ستمبر۔ پی وی سسٹم اوساکا
بوتھ: 37-2

7 تا 9 ستمبر۔ ری نیو ایبل انرجی انڈیا 2016ء
نئی دہلی، بھارت
بوتھ: 5.101

12 تا 15 ستمبر۔ سولر پاور انٹرنیشنل
لاس ویگاس، نیواڈا، امریکا
بوتھ: 2017

4 تا 6 اکتوبر۔ سولر انرجی یو کے
این ای سی برمنگھم
بوتھ: اے 20

18 تا 19 اکتوبر۔ سولر آئرلینڈ کانفرنس
ڈبلن، آئرلینڈ

29 تا 30 نومبر۔ سولر انرجی ساؤتھ ایسٹ ایشیا کانفرنس
بنکاک، تھائی لینڈ

لیری سولر کے بارے میں

لیری سولر انتہائی موثر مونو-کرسٹلائن شمسی سیلز اور ماڈیولز بنانے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ ادارہ 2007ء میں قائم کیا گیا تھا اور بعد ازاں 2014ء میں لونگی گروپ نے حاصل کرلیا۔ لونگی گروپ (ایس ایچ 601012) دنیا بھر میں مونو-کرسٹلائن سلیکون ویفرز کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے، جس کے کل اثاثہ جات 1.89 بلین ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔ (دوسری سہ ماہی 2016ء تک)۔ ادارے کے صدر دفاتر سیان میں اور شاخیں جاپان، یورپ، شمالی امریکا، بھارت اور ملائیشیا میں ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور تقویت شدہ اور مونو-کرسٹلائن سلیکون کے شعبے میں لونگی گروپ کے وسیع تجربے کی بدولت لیری سولر نے 2015ء میں 760 میگاواٹ کی مصنوعات فراہم کیں اور 2016ء کی پہلی ششماہی میں 923 میگاواٹ کی تکمیل کی۔

مونو-کرسٹلائن سلیکون مصنوعات کی آر اینڈ ڈی، پیداوار اور سیلز و مارکیٹنگ پر سخت توجہ کے ساتھ لیری سولر بہترین ایل سی او ای حل فراہم کرنے اور ساتھ ساتھ مونو-کرسٹلائن ٹیکنالوجی کی عالمی سطح پر قبولیت کو ترویج دینے سے وابستہ ہے۔

ویب سائٹ: LERRI.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]