Breaking News

مائیکروسافٹ ملائیشیا کے خوردہ فروشوں کے توسیع کے جرات مندانہ منصوبوں کی مدد کرے گا

نیویارک، 12 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

2010ء میں اسٹورز کی تعداد کو تین گنا کرنے میں مدد کے لیے بہتر اور تقریباً-اصل-وقت (ریئل ٹائم) معلومات کی ضرورت

مائیکروسافٹ کارپوریشن نے آج اعلان کیا ہے کہ MYDIN محمد ہولڈنگز برہاڈ آف ملائیشیا (MYDIN) نے ریٹیل کے لیے مائیکروسافٹ ڈائنامکس اور اپنی رپورٹنگز اور ڈیش بورڈز کے لیے مائیکروسافٹ آفس شیئرپوائنٹ سرور 2007ء کے انتخاب کا فیصلہ کیا ہے۔ MYDIN نے 2010ء میں اپنی پر عزم آن لائن ترقی میں مدد کے لیے اپنے ڈیٹا ویئرہاؤس اور آن لائن اینالیٹکل پروسیسنگ (OLAP) کیوبز کے لیے پروفٹ بیس اسٹوڈیو کا فیصلہ کیا ہے۔ MYDIN کے ترقی کے جرات مندانہ مقاصد کو اپنے فیصلہ سازوں اور فیصلے کو تحریک دینے والے فراہم کنندگان کے لیے بہتر اور تقریباً-اصل-وقت معلومات کی ضرورت ہے۔ یہ اعلان کے جاوٹز کنونشن سینٹر، نیویارک میں ہونے والے میں نیشنل ریٹیل فیڈریشن (NRF) کے سالانہ کنوکشن اور نمائش کے موقع پر کیا گیا۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO)

اسٹور سسٹمز، بزنس انٹیلی جنس (BI) اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ آئی ٹی سلوشنز فار  ریٹیل میں رہنما کی حیثیت سے مائیکروسافٹ MYDIN جیسے اداروں کو آج کی مشکل اقتصادی صورتحال میں مسابقتی برتری قائم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ملائیشیا کا سب سے بڑا قومی خوردہ فروش MYDIN 2012ء تک اپنے موجودہ اسٹورز کی تعداد کو تین گنا، یعنی 49 سے بڑھا کر 125 تک، کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ MYDIN کی آئی ٹی ٹیم درپیش سب سے بڑے چیلنج، 200 ملین ٹرانزیکشنز، کو ممکن بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ تقریباً-اصل-وقت میں بہتر کاروباری فیصلے کیے جا سکیں۔ موجودہ رپورٹنگ نظام لچکدار نہیں تھا– جو ایک رپورٹ کو مکمل کرنے میں دو ہفتے لگا دیتا تھا اور وقتی تجزیہ معدوم تھا۔

MYDIN کے آئی ٹی ڈائریکٹر ملک مراد علی کا کہنا ہے کہ “ہم ایسی صورتحال سے دوچار ہیں جہاں رپورٹنگ کے لیے آئی ٹی کا بنیادی ڈھانچہ اسٹورز تشکیل اور ان کی تعداد میں اضافے کا متحمل نہیں رہ سکتا۔ ہم اس وقت دو انٹرپرائز ریسورس پلاننگ اور دو پوائنٹ-آف-سیل سسٹمز کے حامل ہیں۔ ہم اگلے دو سالوں میں اپنے مرکزی ERP سے مائیکروسافٹ ڈائنامکس AX پر منتقل ہو رہے ہیں، لیکن تب تک ہمیں ضرورت ہیں ایک ایسے طریقے کی جو ان نظاموں سے ہمارے ڈیٹا کو یکجا کر سکے اور رپورٹس اور ڈیش بورڈز فراہم کر سکے جن کی ہمارے افراد اور فراہم کنندگان کو بہتر فیصلے کے لیے ضرورت ہے۔”

MYDIN ریٹیل کے لیے مائیکروسافٹ ڈائنامکس اے ایکس کا نفاذ کر رہا ہے تاکہ اسٹورز سے رسدی زنجیر تک ریٹیل کے پورے عمل کو خودکار کیا جا سکے اور تکمیل کے ذریعے اہم عملیاتی بہتریوں کو چلایا جا سکے۔ یہ ریٹیل اسٹورز کی مرکزی انتظامیہ کو بھی تقریباً-اصل-وقت معلومات کی سہولت دے گا جو MYDIN کو منصوبے کے وقت کاروباری پیشرفت کے لیے تیار کرے گا۔

ترقی کی حکمت عملی جاری رہنے کے ساتھ MYDIN کی آئی ٹی ٹیم نے ایک اسٹریٹجک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈنگ اور اسے تقویت دینا، ایک ایسے ڈیٹا ویئرہاؤس اور OLAP کیوب سلوشن کو اختیار کرنا شامل ہے جو ایسوسی ایشن فار ریٹیل ٹیکنالوجی اسٹینڈرڈز (ARTS) ڈیٹا معیار پر پورا اترتا ہو، اور جس میں موجودہ معلومات اور مستقبل کے کاروباری نظاموں کی معلومات کو یکجا کیا جا سکے۔

MYDIN نے دو انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) اور دو پوائنٹ-آف-سیل (POS) سسٹمز کو یکجا کرنے کے لیے آسان استعمال کے ڈیولپمنٹ ماحول اور استعمال کے لیے فوری تیار OLAP کیوب سانچے برائے ریٹیل کے باعث پروفٹ بیس 2009ء کا انتخاب کیا، جو ARTS کے ڈیٹا معیار پر پورا اترتا ہے۔ ریٹیل سانچے فوری طور پر حرکت میں لائے جا سکتے ہیں اور اشیاء کی فروخت، گھنٹہ وار فروخت، گھنٹہ وار اشیاء فروخت، موثریت اور دیگر کی مقدار فراہم کر سکتے ہیں۔ این آر ایف کی ARTS مقداروں اور کلیدی کارکردگی اشاریہ جات (KPIs) کی قسم بندی اور فلٹرنگ کے لیے معیاری پیمائش فراہم کی گئی ہیں اور اس میں اسٹور، اسٹور ٹائپ، شعبہ، زمرہ، شے، گھنٹہ، دن، ہفتہ اور مہینہ شامل ہیں۔ مزید برآں ERP جنرل لیجرز کو گروپ کرنے کے لیے پروفٹ بیس فنانس OLAP کیوب سانچہ استعمال کیا جائے گا اس طرح ادارے کی یکجا مالیاتی حیثیت خودکار طور پر دستیاب ہوگی۔

مائیکروسافٹ کی ٹیکنالوجی برائے معلومات فراہمی و تجزیہ

MYDIN اپنے ادارے کی تمام سطحوں اور اپنے فراہم کنندگان کو معلومات کی فراہمی کے لیے مائیکروسافٹ آفس شیئرپوائنٹ سرور 2007ء کو حرکت میں لا رہا ہے۔ معیاری مالیاتی اور خوردہ KPIs کے حامل ڈیش بورڈز اور اسکور کارڈزبورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایگزیکٹو مینجمنٹ سے لے کر مرکزی مرچنڈائزرز، برانچ آپریشن مینیجرز اور فراہم کنندگان سب کے لیے حرکت میں لائے جائیں گے۔ مزید برآں بھرپور ڈیٹا مائننگ اور وقتی تجزیے کے لیے جائزے کی صلاحیت فراہم کی جائے گی۔

مائیکروسافٹ میں ورلڈوائیڈ ریٹیل انڈسٹری گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر برینڈن او’میارا کا کہنا ہے کہ “MYDIN واضح کرتا ہے کہ اس مشکل اقتصادی صورتحال میں ترقی کے لیے تیار ہونے کے لیے خوردہ فروشوں کو آئی ٹی کا کس طرح استعمال کرنا چاہیے۔ آئی ٹی کا جدید استعمال خوردہ فروشوں کو اپنے اخراجات میں ڈرامائی حد تک کمی کرنے، صارفین کو برقرار رکھنے اور نئے صارفین کو کھینچے اور مسابقتی غلبہ حاصل کرنے کے لیے کاروباری ترقی کی رفتار کو تیز تر کرنے کو ممکن بنا سکتا ہے۔ بہتر منسلک خریداری تجربات کی فراہمی کے ذریعے آن لائن خوردہ فروش جیسا کہ MYDIN، اپنے برانڈ بہتر بنا سکتا ہے اور آج کے ماحول میں، جہاں صارفین کا ضابطے میں رہنے کا بڑھتا ہوا رحجان ہے، مناسب قدر کی شمولیت کے ذریعے صارفین کی ثابت قدمی کو ممکن بنا سکتا ہے۔”

علی نے کہا کہ “پروفٹ بیس-مائیکروسافٹ بی آئی سلوشن کے ساتھ ہم زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات پر بہتر نظرکی امید رکھتے ہیں، جو ہمیں سہولت دے گا کہ ہم اپنے گوداموں میں ضروری سامان کی سطح کو برقرار رکھیں۔ ہم اپنے مصنوعاتی فہرست کی سطحوں کو اپنے فراہم کنندگان کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں تاکہ وہ ہمارے اسٹورز کو بہتر انداز میں خدمات مہیا کر سکیں۔ بحیثیت مجموعی بہتر نظر اور نتائج کی بیش کارکردگی اور عملی فیصلہ سازی کے ذریعے ہم نتائج پر کم از کم 5 فیصد تک مثبت اثرات کی امید رکھتے ہیں۔”

مائیکروسافٹ ان ریٹیل کے بارے میں

مائیکروسافٹ عالمی خوردہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سلوشنز فراہم کرنے والا ایک معروف عالمی ادارہ ہے۔ مائیکروسافٹ اسٹور سسٹمز میں ریٹیل پوائنٹ-آف-سروس آپریٹنگ سسٹمز کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے۔ مائیکروسافٹ بزنس انٹیلی جنس میں بھی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ خوردہ فروشوں کی بڑی اکثریت فیصلہ سازی میں مدد کے آلے کے طور پر ایکسل (Excel) کا استعمال کرتی ہے۔ مائیکروسافٹ جامع ترین اینڈ-ٹو-اینڈ سلوشنز کے ذریعے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی بھی قیادت کرتا ہے۔ اس کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سلوشنز اسٹیک (ونڈوز، ونڈوز سرور، ایس کیو ایل سرور، ڈاٹ نیٹ، وژول اسٹوڈیو) سے آن لائن (کامرس سرور) سے موبائل (ونڈوز موبائل)، اور ڈیجیٹل تشہیر (بنگ، ایڈ سینٹر) سے تفریح (ایکس بکس، ایکس بکس لائیو، زیون، سلورلائٹ) تک پھیلے ہوئے ہیں۔ مائیکروسافٹ آپ کی ڈیجیٹل دنیا میں آسان رسائی کے لیے اسٹورز، کامرس اور انٹرپرائز کے لیے “تین اسکرینوں” (پی سی، براؤزر، موبائل) کے ذریعے منسلکہ تجربات فراہم کرتا ہے۔

مائیکروسافٹ کا ریٹیل گروپ سافٹ ویئر فراہم کرتا ہے جو خوردہ فروشوں کو آج کی مسابقتی عالمی مارکیٹ میں انتہائی ذاتی اور منسلکہ خریداری تجربے کی طلب کو پورا کرنے کے ذریعے ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ مائیکروسافٹ خوردہ فروشوں کو مستقل ملٹی چینل انٹیگریشن اور جدید ٹیکنالوجیز اور موبائل اور نئے سوشل نیٹ ورکنگ چینلز کے ذریعے ایک یکساں خریداری تجربہ فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ مائیکروسافٹ اور شراکت داروں کی بنیاد پر پیش کردہ حل کے مجموعے کے ذریعے خوردہ فروش ڈیٹا کو بصیرت، خیالات کو عمل اور تبدیلی کو موقع میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے ریٹیل گروپ کے بارے میں مزید معلومات http://www.microsoft.com/retail پر مل سکتی ہیں۔

مائیکروسافٹ کےبارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: MSFT) سافٹ ویئر، خدمات اور حل پیش کرنے والا ایک معروف عالمی ادارہ ہے، جو افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے ادراک میں مدد دیتے ہیں۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ

رابطہ: وینڈی گروور از مائیکروسافٹ،

+1-425-705-7609

wegrover@microsoft.com

ہدایت برائے مدیران: اگر آپ مائیکروسافٹ کے حوالے سے مزید معلومات کے خواہاں ہیں تو مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ انفارمیشن پیجز پر مائیکروسافٹ ویب پیج http://www.microsoft.com/presspass ملاحظہ کیجیے۔ اس اعلامیہ کے اجراء کے وقت تمام ویب روابط، ٹیلی فون نمبر اور خطابات درست کیے گئے تھے، لیکن ان میں تبدیلی کا امکان ہے۔ اضافی مدد کے لیے صحافی اور تجزیہ کار مائیکروسافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا

http://www.microsoft.com/presspass/contactpr.mspx  پر موجود روابط میں سے مناسب فرد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Check Also

Meezan Bank Achieves Milestone as Pakistan’s First PCI 3DS Certified Bank

Karachi, Meezan Bank has been certified by Risk Associates as the first bank in Pakistan to meet the PCI 3DS (Payment Card Industry Three Domain Secure) standard. This certification marks a significant step in enhancing secure online transactions and d...

The post Meezan Bank Achieves Milestone as Pakistan’s First PCI 3DS Certified Bank appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *