Breaking News

مسلم ممالک نے ویکسین کی پیداوار میں خود انحصاری کی اہمیت کو تسلیم کر لیا

باڈونگ، انڈونیشیا، 9 اگست/انتارا-ایشیانیٹ/

مسلم ممالک نے ویکسین کی پیداوار میں خود انحصاری کی اہمیت کو تسلیم کر لیا ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے قریبی تعاون کرنے سے وابستگی اختیار کر رہے ہیں، جیسا کہ باڈونگ، انڈونیشیا میں منعقدہ سیلف-ریلائنس ان ویکسین پروڈکشن (SRVP) کے چھٹے سالانہ اجلاس میں طے کیا گیا۔

SRVP کو اسلامی ترقیاتی بینک (IDB) کی مدد حاصل ہے، جبکہ سہ روزہ اجلاس جو پیر (9 اگست) کو اختتام کو پہنچا، نے بائیو فارما کو منصوبوں کے نفاذ کی مانیٹرنگ کے لیے نئے محرق اور ایران کے رضی انسٹیٹیوٹ کو ٹریننگ مینیجر کے طور پر منتخب کیا؛ دونوں ادارے اس ذمہ داری کے سلسلے میں اپنے متعلقہ عملے کے اراکین کے نام و رابطے کے پتے آئی ڈی بی کو فراہم کریں گے۔

شرکاء نے عوام کی صحت کے لیے ضروری ویکسین کی تیاری اور پیداوار کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عائد کی گئی حالیہ پابندیوں کے بھاری منفی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی کہیں زیادہ کڑی شرائط کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی پابندیوں پر غور کرتے ہوئے ایس آر وی پی کے اراکین نے اپنے اراکین میں سے ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے پر رضامندی کا اظہار کیا تاکہ وہ ڈبلیو ایچ او کی نئی ڈرافٹ پری کوالیفکیشن گائیڈلائنز پر پورا اترنے کے لیے تجاویز پیش کر سکے۔ انڈونیشیا او آئی سی کے ممالک میں سے ویکسین تیار کرنے والوں کو مدد فراہم کرے گا تاکہ وہ ڈبلیو ایچ او کی پری کوالیفکیشن کے حصول کے عمل کو تیز تر کر سکیں۔

آنے والے سال میں ایس آر وی پی کے پروگرام کے نفاذ کو عمل کو تیز تر کرنے کے لیے، انہیں متعلقہ ماہرین و مشیران کی ریسورس بنیاد تیار کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ منظورہ شدہ منصوبوں کے نفاذ اور نئی تجاویز کی تیاری کے عمل کی نگرانی میں مدد مل سکے۔ اس سلسلے میں ایس آر وی پی کے ہر رکن سے اپنی معلومات کو ایس آر وی پی کے ویب پورٹل پر اپنی معلومات اپلوڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے: بائیو فارما اس سرگرمی کو مانیٹر کرے گا۔

او آئی سی کے ویکسین تیار کرنے والوں کی جانب سے حلال ویکسین کی پیداوار کو فروغ دینے کی اہمیت کے پیش نظر آئی ڈی بی سے متعلقہ مشاورت کا آغاز کرنے اور اس نئی صنعت کے لیے متعلقہ حوالہ جات اور رہنما اصول مرتب کرنے کے لیے مذہبی اداروں سے صلاح مشورہ لینے کی درخواست کی گئی ہے: مانیٹرنگ ٹیم بائیو فارما، نائن بایو اور رضی انسٹیٹیوٹ پر مشتمل ہوگی۔

ویکسین کی تیاری اور پیداوار سے متعلقہ زیادہ اخراجات اور زیادہ خطرے، خصوصا منہ اور پیر کی بیماری (FMD) کی ویکسین،  کو سوچتے ہوئے ایس آر وی پی گروپ نجی شعبے کی شمولیت، خصوصا سرکاری نجی شراکت داری اور آئی ڈی بی کی سپورٹ کے ساتھ گلوبل الائنسز فنانشرز کے ساتھ تعاون کو بہت ضروری سمجھتا ہے۔ انڈونیشیا نئی ویکسینز کی تیاری کے لیے اپنے نئے پلیٹ فارم ٹیکنالوجی برائے نظام حوالگی کے استعمال کے ذریعے او آئی سی ممالک کو کھلی رسائی فراہم کرے گا۔

اجلاس میں انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، مالی، موزمبیق، نائیجیریا، پاکستان، سینی گال، تیونس اور آئی ڈی بی، ڈبلیو ایچ کے نمائندوں سمیت آسٹریلیا اور بیلجیم سے متعلقہ ماہرین نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

ایم رحمن رستان

کارپوریٹ سیکرٹری

پی ٹی۔ بائیو فارما (پرسیرو)

فون: +6222-2033755

ویب سائٹ: www.biofarma.co.id

ذریعہ: پی ٹی بائیو فارما (پرسیرو)۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *