Breaking News

مقامی خیراتی ادارے کی امداد کیلئے اتحاد ایئرویزنے میراتھن اسپانسر کیا

لاہور: دسمبر201 1 ۔ اتحاد ایئرویز ، متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن ہے جس کے تعاون سے 11 دسمبر کو ڈپلومیٹک اینکلیو میں اسلام آباد ڈیشرز کے نام سے پہلی سالانہ ہاف میراتھن ریس منعقد ہوئی۔ یہ مقابلہ کینیڈین ہائی کمیشن اور اسلام آباد ڈیشرز نامی تنظیم کی مشترکہ کاوش تھی۔اس دلچسپ اور صحت افزا سرگرمی کے ذریعے 5لاکھ 25ہزار روپے کے عطیات اکھٹے ہوئے جن کو مشال اسکو ل کی تعمیر اور لاہورمیں کینسر ہسپتال کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

اتحاد ایئرویز کے کنٹری منیجر پاکستان عامر خان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسے پرعزم اور باصلاحیت افراد کی معاونت کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اتحاد ایئرویز ایسے عظیم فلاحی منصوبوں کا حصہ بنے جن سے عوام کی خوشحالی ممکن ہو۔ اس صحت افزاء سرگرمی کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ، مجھے امید ہے کہ اتحاد ایئرویز کو ایسے مزید منصوبوں میں شرکت کے مواقع ملتے رہیں گے۔

اسلام آباد ڈیشرز کی نمائندہ مس سادیہ سلمان نے اتحاد ایئرویز اور تمام شرکاء کا بے حد شکریہ ادا کیا جنہوں نے پہلے سالانہ ہاف میراتھن کو کامیاب بنایا۔

اس کے علاوہ، خصوصی قرعہ اندازی میں جیتنے والے دو شرکاء کو اتحاد ایئرویز کی اسلام آباد سے ابو ظہبی تک کے مفت ریٹرن ٹکٹ بھی پیش کئے گئے ۔ یہ قرعہ اندازی بھی مالی امداد اکٹھی کرنے کی اس کاوش کا حصہ تھی۔

اتحاد ائیرویز سے متعلق: اتحاد ائیر ویز متحدہ عرب امارات کی قومی ائیر لائن ہے جس کا مرکز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو دھابی میں ہے۔آج اتحاد ائیر ویز دنیا بھرکے مختلف خطّوں میں 60 سے زائدمنازل تک فضائی سفر کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ، جن میں مشرق وسطیٰ، یورپ، شمالی امریکہ، افریقہ، ایشیاء اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ پاکستان سے ہر ہفتے اتحاد ائیرویز کی 23 پروازیں ابودھابی کے لئے روانہ ہوتی ہیں، جن میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے روزانہ کی ایک پرواز، جبکہ پشاور سے ہفتے میں دو پروازیں شامل ہیں ۔

مزید معلومات کیلئے: رضوان شاہ
فون: 042-35861219
0300-8522254

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *