Breaking News

میکسیکو: کروز لائن میں دنیا کا نمبر ایک مقام

میکسیکو میں کروز صنعت میں 7.1 فیصد اضافہ

میامی، 13 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

میکسیکو نے کروزلائن کے نمبر ایک میزبان کی حیثیت سے اپنی معروف حیثیت برقرار رکھی ہے۔ 2011ء میں 800,000 کروز بحری جہازوں نے میکسیکو کے دھوپ سے منور ساحلوں پر لنگر اندازی کی، اور یوں آمدنی اور ملازمتوں کے سلسلے میں میکسیکو کی معیشت میں 500 ملین ڈالرز سے زائد کا حصہ ڈالا۔ میکسیکو پہلے ہی جنوری 2012ء میں، سال بہ سال، اس شعبے میں 7.1 فیصد اضافہ ظاہر کر چکا ہے۔

2011ء میں بذریعہ فضائی رستے میکسیکو میں آنے والے 22.7 ملین عالمی سیاحوں کے ساتھ، اضافی پانچ ملین سیاحوں نے بذریعہ کروز لائن دورہ کیا۔

میکسیکو کی وزیر سیاحت گلوریا گیویرا نے کہا کہ “دنیا میں جہاز رانی کے اہم ادارے میکسیکو پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے ملک میں اپنے وسائل کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جو آمد اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔”

میکسیکو کی وزارت سیاحت اور میکسیکو ٹور ازم بورڈ (MTB) کے عہدیداران اس ہفتے میامی میں ہیں، جہاں صنعت کے سب سے بڑے مواقع میں سے ایک کروز شپنگ میامی 2012ء ٹریڈ شو اور کانفرنس میں میکسیکو پویلین کی میزبانی کر رہے ہیں، جو 90 سے زائد شرکا کو ایک جگہ لائے گا، جس میں ملک بھر کے ریاستی و وفاقی سیاحتی عہدیداران، بندرگاہوں کے نمائندے اور ٹور آپریٹرز شامل ہوں گے۔

“ہم میکسیکو میں کروز شعبے کی غیر معمولی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے یہاں ہیں، جو دنیا بھر میں کروز کی آمد کے لحاظ سے اب بھی سرفہرست ہے۔

“ہر سال پانچ ملین سے زائد سیاح میکسیکو کی عمدہ بندرگاہوں پر لنگر انداز ہوتے ہیں اور ہماری شاندار ثقافت، موسم، ساحلوں اور یونیسکو کے عالمی ورثہ میں شامل مقامات کا تجربہ اٹھاتے ہیں۔”

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *