Breaking News

ناقص پی آئی پی اور روفل میڈرو چھاتی کی پیوند کاریوں کے متعلق آئی سیپس کا باضابطہ بیان

AsiaNet 47911

ہینوور، نیو ہمپشائر، 4 جنوری 2012ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

فرانسیسی حکومت کی جانب سے پی آئی پی اور روفل میڈرو  کے پیش کردہ 2001ء  سے چھاتی کی پیوند کاری کے حالیہ جائزے کے دوران طبی ماہرین کو پتہ چلا کہ ان میں سے اکثر صنعتی معیار کے سلیکون سے بھرے ہوئے ہیں جو طبی معیار کے سلیکون کے درکار معیار کے مطابق نہیں ہے۔ ان پیوند کاریوں کے پھٹنے کی شرح دیگر پیوند کاریوں کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے۔ جس کا مطلب ہوا کہ یہ پیوند کاریاں قانونی  ضروریات اور صنعتی معیارات پر پورا نہیں اترتیں۔پھٹنے کی زیادہ شرح اور سلیکون جیل  کی رسائی اور تقسیم کے باعث پی آئی پی چھاتی کی پیوند کاری اپریل 2010ء سے یورپ میں ممنوع ہے جہاں  پہلے ہی پی آئی پی چھاتی کی پیوند کاری پھٹنے  کے 1,000 سے زائد واقعات درج کیے جا چکے ہیں۔ پی آئی پی چھاتی کی پیوند کاری کے ساتھ مریضوں کی مکمل تعداد تقریباً 30,000 کے لگ بھگ ہے۔

انٹرنیشنل سوسائٹی آف استھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی سیپس) فرانسیسی تجاویز کی بھرپور حمایت کرتی ہے کہ بریسٹ ایمپلانٹ  مریضوں کو اپنے معالج یا ہسپتال سے تصدیق کروانی چاہیے اگر ان کے ایمپلانٹس فرانسیسی ادارے پولی ایمپلانٹ پروتھیسس (پی آئی پی) کے تیار کردہ ہیں یا پھر  وہ نیدرلینڈز میں روفل میڈرو کی جانب سے تیار کردہ ایم – پلانٹس کی حامل ہے۔پھٹنے کے طبی نشانات نہ ہونے کے باوجود مزید طبی خطرات سے بچنے کے لیے ان پیوند کاریوں  کو ہٹا دینا یا پھر فوراً تبدیل کروا لینا چاہیے۔

حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں پی آئی پی چھاتی کی پیوند کاریوں اور سرطان کے امکانات میں تعلق نہیں پایا گیا؛ تاہم پیوند کاری کے پھٹنے کا نتیجہ دیگر طبی پیچیدگیوں کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔ وہ خواتین جو ان دو اداروں کے تیار کردہ پیوند کاریاں نہیں رکھتیں وہ متاثر نہیں ہوں گی اور انہیں خود کو محفوظ محسوس کرنا چاہیے۔

اکتالیس – سال سے قائم انٹرنیشنل سوسائٹی آف استھیٹک پلاسٹک سرجری 93 ممالک میں 2,100 سے زائد اراکین کے ساتھ نجی بورڈ کے سند یافتہ (یا مساوی) جمالیاتی پلاسٹک معالجین کی سب سے بڑی بین الاقوامی سوسائٹی ہے۔  معالجین کو سوسائٹی میں شامل ہونے کی قابلیت کے تعین کے لیے ایک کٹھن درخواست کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ آئی سیپس کے مقاصد دو سمتی ہیں: جمالیاتی پلاسٹک سرجری اور ادویات کے شعبے میں جدید تکنیکوں میں پلاسٹک معالجین کی تعلیم کو جاری رکھنا اور  مریضوں کے تحفظ کا فروغ۔  آئی سیپس پی آئی پی یا روفل میڈرو چھاتی کی پیوند کاریوں کی ماہر پلاسٹک سرجنوں سے جلد از جلد جانچ کے لیے تمام خواتین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ تمام آئی سیپس اراکین ویب سائٹ پر درج ہیں http://www.isaps.org۔

معلومات کے لئے:

کیتھرین بی۔ فوس

ایگزیکٹو ڈائریکٹر

انٹرنیشنل سوسائٹی آف استھیٹک پلاسٹک سرجری

45 لیم روڈ – سیوئٹ 304

ہانوفر، نیو ہمپشائر 03755 ریاستہائے متحدہ امریکا

فون: 1-603-643-2325   فیکس: 1-603-643-1444

ای میل – isaps@conmx.net

ویب – http://www.isaps.org

ذریعہ: انٹرنیشنل سوسائٹی آف استھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی سیپس)

Check Also

چائنا کے درآمد شدہ دھلے ہوئے پر اور نیچے کی پہلی کھیپ، کسٹم کلیئرنس نگرانی میں اصلاحات کے لئے پائلٹ سامان، گوانگژی میں کامیابی سے کسٹمز کلیئر ہوگئے۔

گویگانگ، چین، 11 اپریل، 2024 /شنہوا-ایشیا نیٹ /– گویگانگ میں جیالو فیدر پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *