نیشنل ایئر کارگو کا دنیا بھر میں فراہمی کی 20 ویں سالگرہ کا جشن

AsiaNet 46811

بفیلو، نیو یارک، 15 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

14 اکتوبر 1991ء کو اپنی پہلی شپمنٹ کرنے والا امریکی ایئر فریٹ فارورڈر نیشنل ایئر کارگو  یورپ، مشرق وسطیٰ، مشرق بعید اور افریقہ میں موجودگی اور 500 سے زائد ملازمین کے ساتھ معروف عالمی فریٹ فارورڈ کی حیثیت سے ابھرا۔نیشنل ایکسپریس کارگو ڈلیوری میں مہارت رکھتا ہے اور بے مثال صارفی سروس و کارکردگی کے لیے عالمی ساکھ بنا چکا ہے اور دنیا بھر میں انتہائی ترجیحی شپمنٹ فراہم کرتا ہے۔ نیشنل نے حال ہی میں امریکی سینٹرل کمانڈ میں تمام کارگو کے 15 فیصد سے زائد کو حاصل کیا ہے اور امریکی محکمہ دفاع کی مدد کے لیے تمام انٹرا-تھیٹر کمرشل کارگو کا 40 فیصد سے زائد حصہ رکھتا ہے۔ فریٹ فارورڈ صنعت میں زبردست ترقی اور کامیابی کا تجربہ کرنے کے بعد نیشنل نے اپنی ایئرلائن حاصل کرنے پر نظریں مرکوز ہیں۔ 2006ء میں نیشنل نے ایئر مرے حاصل کیا اور اسے نیشنل ایئرلائنز کے نام سے ری برانڈ کیا، جو نیشنل ایئر کارگو ہولڈنگز کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔ نیشنل اب بی 747-400 ایف، بی 757 کومبی، بی 757-200 اور ڈی سی-8ایف طیاروں کے بیڑے کا حامل ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111014/DE86719-a)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111014/DE86719-b)

نیشنل کے سی ای او جناب کرس الف کا کہنا ہے کہ “ہماری مسلسل ترقی ہمارے لوگوں سے پھوٹتی ہے، جنہوں نے ‘ہم کر سکتے ہیں’ کا کلچر تخلیق کیا اور بہترین سے بہترین سے وابستگی ظاہر کی جس کا صنعت میں کوئی مقابلہ نہیں۔”

10 اکتوبر 2010ء کو نیشنل نے عالمی مارکیٹ میں خود کو انتہائی مسابقتی راہ پر ڈالنے کے لیے اپنے بیڑے میں توسیع کا اعلان کیا۔ توسیع میں تین بی 747-400بی سی ایف طیارے بھی شامل ہیں جو ادارے کے طویل رینج کے وائیڈ-باڈی فریٹرز ہیں۔ اس قدم نے نیشنل کو صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ترین اور ایندھن بچت بیڑے میں تبدیلی کو ممکن بنایا ہے۔ بی 747-400 بی سی ایف کی افتتاحی پرواز 9 ستمبر 2010ء کو فرینکفرٹ جرمنی سےکویت شہر، کویت اور وہاں سے بگرام، افغانستان پہنچی اور وہاں سے بذریعہ ہانگ کانگ، واپس فرینکفرٹ پہنچی۔ 4 اپریل 2011ء کو نیشنل نے دبئی ورلڈ سینٹرل، المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی پہلی لینڈنگ کی۔ اب تک نیشنل دبئی ورلڈ سینٹرل میں قائدانہ آپریٹر ہے اور 300 سے زائد پروازیں مکمل کر چکا ہے۔ توسیع کے حصے کے طور پر نیشنل نے پانچ بی 757-200 بھی حاصل کیے ہیں، جن میں سے چار کومبی (10 پیلنٹ پوزیشنز اور 46 مسافر نشستوں) میں تبدیلی اور ایک بی 757-200 مکمل مسافر طیارے میں تبدیل کیے جا رہے ہیں، جن میں آخر الذکر میں 12 فرسٹ/بزنس کلاس نشستیں اور 152 کوچ نشستیں شامل ہیں۔ نیشنل ایئرلائنز نے بین الاقوامی مسافر چارٹرز کا آغاز کیا ہے اور اپنے بی 757-200 مسافر طیاروں کے استعمال کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں مسافر چارٹرز کے آغاز کے لیے پر تول رہا ہے۔ اپنے فریٹ فارورڈ کے قوی بازو اور نئی جدید ایئر لائن نیشنل حال ہی میں 33 لیز شدہ یا ملکیتی طیاروں کے بیڑے کے ذریعے 220 سے زائد ممالک میں کارگو پہنچایا ہے۔

نیشنل کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر نیشنل ایئر کارگو گروپ کی بورڈ رکن محترمہ لوری الف نے کہا کہ “ناممکن کو کر دکھانے کا چیلنج نیشنل کی ٹیم میں ایک جذبہ ہے اور ہماری نظریں اپنے صارفین پر مکمل توجہ کے ذریعے مختلف شعبوں میں بہتری کو یقینی بنانے پر مرکوز ہیں۔”

ذریعہ: نیشنل ایئر کارگو

رابطہ: گلین گیٹس

+1-800-635-0022

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=201649

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=201650

Check Also

چائنا کے درآمد شدہ دھلے ہوئے پر اور نیچے کی پہلی کھیپ، کسٹم کلیئرنس نگرانی میں اصلاحات کے لئے پائلٹ سامان، گوانگژی میں کامیابی سے کسٹمز کلیئر ہوگئے۔

گویگانگ، چین، 11 اپریل، 2024 /شنہوا-ایشیا نیٹ /– گویگانگ میں جیالو فیدر پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *