Breaking News

ٹی یو وی رہائن لینڈ بیلنس شیٹ برائے 2010ء: متحرک ترقی کے ساتھ اچھا سال

AsiaNet 44135

کولون، جرمنی، 8 اپریل / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        آمدنی میں 1.3 بلین یورو تک بذریعہ 10.3 فیصد اضافہ

–        منافع میں 112.1 ملین یورو تک بذریعہ 20 فیصد ترقی

–        8.6 فیصد کی ای بی آئی ٹی  گنجائش

–        سرمایہ کاری میں 79 ملین یورو تک اضافہ

–        دنیا بھر میں 14,400 سے زائد ملازمین

ٹی یو وی رہائن لینڈ نے 2010ء مالیاتی سال میں اپنی متحرک ترقی کو مزید تیز کر لیا ہے۔ عالمی سطح پر مشاہداتی خدمات فراہم کنندہ نے اپنے آمدنی کو 1.3 بلین یورو تک بذریعہ 10.3فیصد تک بڑھا لیا ہے۔ 2010ء میں مجموعی آمدنی ادارے کی تاریخ میں بہترین تھی۔ ای بی آئی ٹی نے گزشتہ سال کے نتائج 91.9 ملین یورو کے مقابلے میں 112.1 ملین یورو  تک کا اضافہ کرلیا۔ یہ 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔ دریں اثناء ٹی یو وی رہائن لینڈ نے اپنے ای بی آئی ٹی گنجائش کو 2009ء مالیاتی سال میں 7.8 فیصد کے بعد 2010ء کے لیے 8.6 فیصد تک مزید بڑھا لیا ہے۔

ٹی یو وی رہائن لینڈ اے جی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فریڈرچ ہیکر نے کہا کہ “ہم نے سب سے کامیاب پائیدار اور خودمختار معیار و حفاظتی معائنے کا ادارہ بننے کے اپنے مقصد کے لیے اچھی پیش رفت کی ہے۔اپنی 140 سالہ تاریخ میں اپنی بہترین آمدنی شرح کے ساتھ ہم نے 2010ء کے اہداف کو حاصل کیا جیسا کہ ہم نے پچھلے ہدف تک رسائی کی تھی۔”

گزشتہ سالوں کی طرح جرمنی دنیا بھر میں ادارے کا سب سے مستحکم خطہ ہے۔ یہاں ٹی یو وی رہائن لینڈ نے 713 ملین یورو آمدنی کی جو 2009ء میں 689 ملین یورو سے زائد ہے(جمع 3.5 فیصد)۔ جرمنی سے باہر ادارے نے 590 ملین یورو پیدا کیے۔ یہ 2009ء کے مقابلے میں 19.9 فیصد  اضافہ کے برابر ہے۔

ایک بڑی سرمایہ کاری ساؤ پاؤلو، برازیل میں جیرس انجینئریا ای سرویسوس  کی حصول دستیابی تھی۔ جیرس خاص طور پر تیل و گیس صنعت، توانائی پیدا کرنے اور فراہم کرنے والوں کے ساتھ ساتھ رہائشی تعمیرات اور رسد میں بنیادی منصوبوں کے لیے تکنیکی خدمات  پیش کرتا ہے۔ ادارے نے 2010ء میں مستحکم ترقی کا تجربہ کیا اور تقریباً 30 ملین یورو کی سالانہ آمدنی حاصل کی۔ ٹی یو وی رہائن لینڈ نے ریل سائنس کے حصول سے ریاستہائے متحدہ امریکا کی ریل ٹیکنالوجی شعبے کو بھی وسیع کیا۔

2010ء میں ملازمین کی تعداد میں اضافہ: 2010ء میں ملازمین کی اوسط تعداد 13,804 سے 4.4 فیصد اضافہ کے بعد 14,412  تک بڑھ گئی۔ 2007ء سے ٹی یو وی رہائن لینڈ نے اپنے عملے  میں نصف سے زائد ملازمین کو جرمنی سے باہر حاصل کیا ہے۔ 2010ء میں سالانہ اوسط 7,640  بالمقابل گزشتہ سال 7,050 رہی۔ چین اور جنوبی امریکا دونوں میں ٹی یو وی رہائن لینڈ تقریباً 2,000 بشمول مغربی یورپ میں 1,600 ملازمین کا حامل ہے ۔ جرمنی میں یہ تعداد معمولی اضافے کے ساتھ 6,770 تک پہنچی ہے۔

ایکوئٹی اور کیش کے بہاؤ میں بھی اچھی ترقی ہوئی۔ 22.2 فیصد ایکوئٹی تناسب  کے ساتھ 2010ء میں ایکوئٹی 288.6 ملین یورو رہی۔ 2009ء میں تناسب 19.7 فیصد تھا۔ کیش فلو  2009ء میں 77.8 ملین یورو کے  اضافے سے 2010ء میں 100 ملین یورو سے کچھ زیادہ ہوگئے ہیں۔ چیف فنانشل آفیسر اولریخ فٹز نے بیان کیا کہ “نتیجتاً ہم اقتصادیات میں شاندار مقام رکھتے ہیں اور سرمایہ کاری یا دلچسپ حصول دستیابی کر رہے ہیں۔”

تمام کے تمام ٹی یو وی رہائن لینڈ سرمایہ کاری 2010ء میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد سے 79 ملین یورو تک بڑھی ہے۔ موجودہ مالیاتی سال کے لیے ادارہ  نے اپنی سرمایہ کاری کو 85 ملین یورو تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

140 سال قبل قائم ہونے والا ٹی یو وی رہائن لینڈ نجی مشاہداتی خدمات میں عالمی رہنما ہے۔ گروپ 14,500 ملازمین کے ساتھ 61 ممالک میں تقریباً 500 مقامات پر موجودگی برقرار رکھے  ہوئے ہے۔ سالانہ کاروبار 1.3 بلین یورو ہے۔ خود مختار ماہرین زندگی کے تقریباً تمام پہلوؤں میں افراد،  ماحول اور ٹیکنالوجی کے معیار اور تحفظ کے لیے موجود ہیں۔ ٹی یو وی رہائن لینڈ تکنیکی آلات، مصنوعات و خدمات کا معائنہ ، منصوبوں کی نگرانی اور  اداروں کے لیے طریقہ کار بنانے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔اس کے ماہرین کیریئر اور صنعتوں کی وسیع صف میں لوگوں کو تربیت دیتے ہیں۔ اپنے رخ پر ٹی یو وی رہائن لینڈ منظور شدہ لیبارٹریوں، جانچ پڑتال اور تعلیمی مراکز کے ایک عالمی نیٹ ورک کا حامل ہے۔ 2006ء سے ٹی یو وی رہائن لینڈ ماحول دوستی اور بدعنوانی کی جنگ کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ عالمی معاہدے کا رکن رہا ہے۔ ویب سائٹ: http://www.tuv.com

رابطہ:

ہارٹموٹ میولر – گربز، کارپوریٹ میڈیا ریلیشنز و مارکیٹنگ کے سربراہ، فون: 0049-221-8062657، ای-میل: presse@de.tuv.com۔

ذریعہ: ٹی یو وی رہائن لینڈ اے جی

Check Also

FC continuing efforts for provision of better health, education facilities in Balochistan

FC Balochistan is continuing with its efforts for provision of better health, education and housing facilities to people of Balochistan. FC Balochistan (South) organized more than 20 free medical camps to provide medical facilities in remote areas o...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *