Breaking News

ڈبلیو ٹی سی نے نئے عالمی ایونٹ سلسلے کا آغاز کردیا

ٹامپا ، فلوریڈا، 6 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

دنیا بھر میں اپنی آئرن مین اور آئرن مین 70.3 ریسز کے باعث مشہور ورلڈ ٹرائتھلون کارپوریشن (ڈبلیو ٹی سی) نے آج نئے عالمی ایونٹ سلسلے بنام 5150 کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ 5150 ٹرائتھلون سلسلے کے ایونٹس میں ایک 1.5 کلومیٹر تیراکی ، 40 کلومیٹر موٹر سائیکل اور 10 کلومیٹر کی دوڑ شامل ہیں۔ایونٹ کی معلومات بشمول آن لائن رجسٹریشن کی تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں www.5150.com پر دستیاب ہوں گی۔

2011ء میں شروع ہونے والی 5150 سیریز دنیا کی  سب سے طویل فاصلے  کی  ٹرائتھلون سیریز ہوگی، یہ اپنی نوعیت کا دوڑ کا پہلا نان-ڈرافٹنگ بین الاقوامی مقابلہ ہوگا جو تجربہ کار اورہم عمر ایتھلیٹس کو مسابقتی پلیٹ فارم پیش کرے گا۔ 2011ء کے ایونٹ کا شیڈول متعدد بین الاقوامی مقابلوں کے ساتھ 13 مقامی ایونٹ بھی پیش کرے گا ۔ 5150 یو ایس چیمپین شپ کی میزبانی ہائی- وی ٹرائتھلون کرے گا جس میں تجربہ کار ایتھلیٹس کو 10 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم جیتنے کا موقع ملے گا۔  یورپ اور ایشیا –پیسیفک میں ہونے والے دیگر بین الاقوامی مقابلوں  کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

2011ء 5150 سیریز (ریاستہائے متحدہ)

——————————-

13 مارچ   میامی انٹرنیشنل ٹرائتھلون (میامی ، فلوریڈا)

یکم مئی       سینٹ اینتھونیز ٹرائتھلون (سینٹ پیٹرز برگ، فلوریڈا)

15 مئی     5150 نیو اورلینز (نیو اورلینز ، لوزیانا)

22 مئی     میمفس ان مے  ٹرائتھلون (ٹیونیکا ، مسیسپی)

19 جون   واشنگٹن ڈی سی ٹرائتھلون (واشنگٹن ، ڈی سی)

25 جون   5150 پرو و (پروو ، یوٹاہ)

10 جولائی بولڈر پیک ٹرائتھلون (بولڈر ، کولمبیا)

7 اگست    ناٹیکا نیویارک سٹی ٹرائتھلون (نیویارک ، این وائی)

4 ستمبر      ہائی– وی ٹرائتھلون/ 5150 یو ایس چیمپین شپ

11 ستمبر   (ڈیس مونیس، آیووا) 5150 لیک لانیئر (گینس ول، جارجیا)

2 اکتوبر     5150 لیک لاس ویگاس (ہینڈرسن ، نیواڈا)

23 اکتوبر  5150 گیلوسٹون (گیلوسٹون، ٹیکساس)

12 نومبر   5150 کلیئر واٹر / 5150 سیریز فائنل (کلیئر واٹر ، فلوریڈا)

 

2011ء 5150 سیریز (بین الاقوامی)

——————————-

5 جون      5150 فرینکفرٹ (فرینکفرٹ، جرمنی)

12 جون   5150 کلاگنفرٹ (کلاگنفرٹ ، آسٹریا)

9 جولائی    5150 زیوریخ (زیوریخ ، سوئٹزرلینڈ)

5150 کی مزید معلومات کے لیے www.5150.com دیکھتے رہیں۔ ایتھلیٹ کے حوالے سے سوالات AthleteServices@5150.com پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

ورلڈ ٹرائتھلون کارپوریشن کے بارے میں

ورلڈ ٹرائتھلون کارپوریشن ٹمپا میں واقع ایک ادارہ ہے جو کہ ایتھلیٹس کی برتری، مختلف ایونٹس اور معیاری مصنوعات کے باعث پہچانا جاتا ہے۔ ڈبلیو ٹی سی کے ابھرتے ہوئے پورٹ فولیو میں آئرن مین، آئرن مین 70.3، 5150، آئرن گرل اور آئرن کڈ برانڈ شامل ہیں  جو کہ مجموعی طور پر ہر سال دنیا بھر میں  115 سے زائد ایونٹ منعقد کرواتے ہیں۔ فورڈ، ٹائمیکس، فوسٹر گرانٹ اور پاور بار جیسے شراکت داروں کے تعاون کا حامل آئرن مین دنیا بھر میں صارفی بنیاد پر اول نمبر کا برانڈ ہے اور  1978ء میں اپنے آغاز سے ٹرائتھلون میں ایک معتبر نام ہے۔

ذریعہ: ورلڈ ٹرائتھلون کارپوریشن

رابطہ: جیسیکا ویڈنسال، +1-813-868-5914 یا  Jessica@ironman.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *