Breaking News

کارل زائس نے نصف – سال کے مثبت اعداد و شمار پیش کردیئے

شٹوٹگارٹ، جرمنی، 24 مئی 2012 / پی آر نیوز وائر / —

وسیع پورٹ فولیو کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی گروپ میں متدائر لہراؤ  کے لیے زیادہ تلافی کرے گا

مالی سال 2011/12 کی پہلی ششماہی میں کارل زائس نے 2.105 ارب یورو کی آمدنی کی ہے (گذشتہ سال: 2.143 ارب یورو)۔ منافع (ای بی آئی ٹی) مجموعی طور پر 232 ملین یورو (گذشتہ سال: 355 ملین یورو)۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مائیکل کیشک نے کہا کہ”ہم نے ایک اچھا آغاز حاصل کرلیا ہے۔ آمدنی اور منافع ہمارے مقررکردہ ہدف سے تجاوز کر گیا ہے۔ اپنے وسیع تنوع کے ذریعے  ہم سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی گروپ میں زیادہ متدائر انحطاط کے لیے زیادہ تلافی کرنے کے قابل ہوئے۔ انڈسٹریل میٹرولوجی اور میڈیکل ٹیکنالوجی کاروباری گروپس نے خاص طور پر آمدنی میں حقیقی اضافہ  شامل کیا۔

(فوٹو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120524/533423 )

مالی سال کی صرف پہلی ششماہی کے دوران کارل زائس نے دنیا بھر میں 600 سے زائد نئی ملازمتیں تخلیق کیں اور پلانٹ، جائیداد اور ساز و سامان پر 108 ملین یورو  کی سرمایہ کاری کی۔ تحقیق و ترقی پر کی جانے والی سرمایہ کاری پر 10 فیصد تک اضافہ ہوا۔

پورے سال کے لیے کارل زائس تقریباً  چار ارب یورو کی مجموعی آمدنی  کا ہدف رکھتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے http://www.zeiss.com

کارل زائس

کارل  زائس گروپ بصریات اوپٹو-الیکٹرانکس کی دنیا میں ایک بین الاقوامی رہنما ہے۔ مالی سال 2010/11 میں ادارے کے لگ بھگ 24 ہزار ملازمین نے تقریباً 4.237 ارب یوروز کی آمدنی پیدا کی تھی۔ اپنی جدت طراز ٹیکنالوجی اور جدید حلوں کے ساتھ کارل زائس سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی، صنعتی میٹرولوجی، مائیکرو اسکوپی، میڈیکل ٹیکنالوجی، وژن کیئر اور کنزیومر آپٹکس/آپٹرونکس کے شعبوں میں کامیاب ہے۔ کارل زائس دنیا بھر کے 30 سے زائد ممالک میں 30 پیداواری اور 50 سے زیادہ سیلز اینڈ سروس مقامات کے ذریعے نمائندگی رکھتا ہے۔ کارل زائس اے جی مکمل طور پر کارل زائس اشٹفٹنگ (کارل زائس فاؤنڈیشن) کی ملکیت ہے۔ 1846ء میں جینا میں قائم ہونے والے ادارے کا صدر دفتر اوبر کوخن، جرمنی میں واقع ہے۔

ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ:

یورگ نشکے، کارل زائس، گروپ ترجمان

فون +49(0)7364-20-3242، ای میل: j.nitschke@zeiss.de

ذریعہ: کارل زائس اے جی

Check Also

UBG Endorses Government’s Privatization Plans and Transparency Efforts

Karachi, The United Business Group (UBG) has expressed strong support for the Pakistani government's recent announcement to privatize all state-owned enterprises (SOEs), emphasizing the decision to conduct these processes transparently and publicly. Th...

The post UBG Endorses Government’s Privatization Plans and Transparency Efforts appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *