Breaking News

کونٹور گلوبل کی 250 ایم ایم ڈالر کی حل سرمایہ کاری کے لیے یورومنی کے پروجیکٹ فنانس میگزین کی جانب سے پاور پورٹ فولیو آف دی ایئر کا اعزاز

AsiaNet 43166

نیویارک، 8 فروری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

کوئلہ تسخیر کرنے والا کواڈ جنریشن منصوبے انتہائی موثر توانائی فراہم کررہے ہیں اور مشروبات اور کھانے کی مصنوعات کے لیے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو 95 فی صد تک کم کرتے ہیں۔

کونٹور گلوبل نے آج اعلان کیا ہے کہ اسے یورومنی کے  پروجیکٹ فنانس میگزین کی جانب سے اپنے ماتحت ادارے کونٹور گلوبل سلوشنز کی جولائی 2010ء میں 250 ایم ایم ڈالر سرمایہ کاری مکمل کرنے پر یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ پاور پورٹ فولیو آف دی ایئر 2011ء کا اعزاز دیا گیا ہے۔ کونٹور گلوبل کے نمائندگان یہ ایوارڈ 9 فروری 2011ء کو لندن میں سالانہ یورومنی منصوبہ مالیاتی ایوارڈ عشائیہ کے مواقع پر منصوبہ کے توسط سے وصول کریں گے۔ ایوارڈ آج یورومنی پروجیکٹ فنانس میگزین کے فروری 2011ء کے شمارے میں شائع کیا گیا ہے۔

کونٹور گلوبل سلوشنز 13 ممالک، بشمول شمالی آئرلینڈ، پولینڈ، یوکرین، روس، رومانیا، جمہوریہ چیک، سربیا، سلوواکیہ، آسٹریا اور نائیجیریا، میں مشترکہ حرارت و توانائی (سی ایچ پی) کارخانے تعمیر کرتا اور انہیں چلاتا ہے۔ ان میں سے بیشتر کارخانوں میں کونٹور گلوبل کی ملکیتی “کواڈ – جین” ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے  جو اس کے پہلے سے مؤثر سی ایچ پی  کے ذریعے کم و بیش تمام کاربن اخراج کو گرفت میں لیتی اور صاف کرتی ہے، جس سے تجارتی استعمال کے لئے فوڈ گریڈ کاربن ڈائی آکسائڈ بنائی جاتی ہے۔

کونٹور گلوبل نے اپنے پورٹ فولیو کے لیے ایک پورٹ فولیو کریڈٹ سہولت بنائی ہے یورپ اور ایشیا میں انتہائی مختلف ممالک میں کونٹور گلوبل کے کواڈ – جین کارخانوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔یہ سرمایہ کاری تمام سی ایچ پی کارخانوں کے اثاثہ جات کو موثر تقویت پہنچانے کے لیے بھی تخلیق کی گئی جس کے لیے ان ممالک میں جہاں امریکی حکومت کی سمندر پار نجی سرمایہ کاری کارپوریشن (او پی آئی سی) برائے سی ایچ پلانٹس  کے پروگرام دستیاب ہیں، سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل  کیا گیا۔

یورومنی کے پروجیکٹ فنانس میگزین کے فروری 2011ء کے اجراء میں شائع ہونے والے اس ایوارڈ کےساتھ حوالے میں منصوبے کی جدید سرمایہ کاری اور قانونی ڈھانچے کی جانب متوجہ کیا ہے جو  ممالک میں سرمایہ کاری کے قابل بناتا ہے جہاں مالیاتی منصوبہ اور دوسرے کریڈٹ مشکل سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

کونٹور گلوبل سلوشنز صارفی مصنوعات اداروں  جیسے بیئر ، بوتل اور مشروب و ناشتہ کی مصنوعات بنانے والوں کو اپنی مصنوعات کی مسلسل تیاری کے قابل بنانے کےلیے توانائی کے جدید کارخانے تعمیر کر کے “ون – ون” حل فراہم کرتا ہے۔ کونٹور گلوبل پورے یورپ اور افریقہ میں کوکا – کولا ہیلنک بوٹلنگ کمپنی (سی سی ایچ) کے ساتھ بوتل بھرنے کے 19 کارخانوں میں ٹھنڈا پانی، کم – قیمت توانائی  و بھاپ اور گرم پانی کی فراہمی کے لیے کام کررہا ہے۔ سی سی ایچ مشروب صنعت میں سب سے مستحکم ترقی یافتہ ہموار ماحولیاتی پروگراموں میں سے ایک ہے۔ اپنی ذمہ داری کے حصہ میں کونٹور گلوبل ممالک میں توانائی پیدا کرنے والی سہولیات تخلیق اور تنصیب کرتا ہے جو سائٹ پر خرچ ہونے والی تمام توانائی کے قابل اعتماد اور معیار میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ توانائی کے کارخانے میں کاربن ڈائی آکسائڈ اخراج کے 95 فی صد گرفت میں لے کر تقریباً صفر کاربن پیداوار کے ساتھ سی سی ایچ  کو فراہم کرتا ہے۔

کاروباری معاملہ کی ساخت مالی اور کارپوریٹ مالیاتی دونوں منصوبے کی خصوصیات یکجا کرتی ہے اور اس طرح ڈیزائن تیار کیا جاتا ہے کہ ساخت کو تمام مختلف دائرہ اختیار اور نسبتا کم قیمت پر استعمال کیا جاسکے ۔خاص طور پر پورٹ فولیو کی طاقت اور اس کے نتیجے میں مرکب کریڈٹ کی پروفائل  ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں آگے بڑھنے کے لیے طویل – مدعتی سرمایہ کاری کی اجازت دیتی ہے جو مالیاتی لین دین منصوبے کے لئے کم از کم خطرے کی حامل ہے۔ سرمایہ کاری صرف او پی آئی سی کے زیر دستخط ہے۔

کونٹور گلوبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر جوزف برینڈٹ نے کہا کہ “اس شاندار منصوبے اور سرمایہ کاری کو دی گئی قدر شناسی پر بہت ہم پرجوش ہیں۔ ہم او پی آئی سی کے ساتھ اپنی شراکت داری کی بہت قدر کرتے ہیں اور اس جدید سرمایہ کاری کے لیے دیے گئے ایوارڈ پر بہت خوش ہیں جو ہمیں ایسی جگہوں مثلاً رومانیا، یوکرین اور نائیجیریا میں سرمایہ کاری کے لئے مؤثر طریقے سے پورٹ فولیو مالیاتی منصوبوں کو فعال کرے گی جہاں کریڈٹ مشکل سے حاصل ہوتا ہے۔

کونٹور گلوبل کے بارے میں

کاؤنٹرگلوبل بجلی و توانائی پیدا کرنے اور چلانے والا ادارہ ہے اور دنیا بھر میں تقریباً 900 ملازمین کے ساتھ اس کا صدر دفتر نیو یارک میں واقع ہے اور یہ 1300 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کررہا ہے، ادارہ امریکہ، یورپی اتحاد، برازیل، کولمبیا، ٹوگو، روانڈا، نائیجیریا اور یوکرین سمیت مختلف مارکیٹوں میں زیر تعمیر منصوبے یا متحرک ترقیاتی منصوبوں کا حامل ہے۔ ادارہ حکومتوں یا کثیر القومی اداروں کے لیے دنیا بھر میں برقی یا کمبائنڈ ہیٹ اینڈ پاور تنصیبات تیار کرتا اور انہیں چلاتا ہے۔ ادارہ ترقی یافتہ مارکیٹوں میں تیزی سے ابھرتی ہوئی  اور میں کم خدمات کی حامل مارکیٹوں دونوں پر توجہ مرکوز  رکھتا ہے – جیسے قابل تجدید توانائی اور مشترکہ حرارت و توانائی (سی ایچ پی)۔ کونٹور گلوبل کو ویب پر ملاحظہ کریں http://www.contourglobal.com۔

او پی آئی سی کے بارے میں

او پی آئی سی امریکی حکومت کی ایک ایجنسی کے طور پر 1971ء میں قائم ہوئی۔ یہ امریکی کاروباروں کو نئی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی کے فروغ، نجی اداروں کو غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ لاحق خطرات کے انتظام میں مدد اور ریاستہائے متحدہ امریکا کی خارجہ پالیسی کی معاونت کرتا ہے۔ کیونکہ  او پی آئی سی اپنی مصنوعات کے لیے مارکیٹ کی بنیاد پر معاوضہ لیتا ہے اس لیے ٹیکس دہندہ کے لیے خالص لاگت کے بغیر سیلف – سسٹیننگ کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔

او پی آئی سی کے سیاسی خطرے کی انشورنس اور سرمایہ کاری ہر سائز کے امریکی کاروباروں کو دنیا بھر میں 150 سے زائد ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر اقوام میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد کرتا ہے۔ او پی آئی سی منصوبوں نے امریکی برآمدات میں 72 ارب ڈالر پیدا کیے اور 274,000 سے زائد امریکیوں کے روزگار میں معاونت کی۔

او پی آئی سی کو ویب پر ملاحظہ فرمائیں http://www.opic.gov

ذریعہ: کونٹور گلوبل

رابطہ: لی مولر

+1-212-610-9142

Lee.Muller@ContourGlobal.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *