کوٹی انکارپوریٹڈ نے پتریس دے تلہوئے کو چیف فنانشل آفیسر مقرر کردیا

مارس انکارپوریٹڈ کے سینئر فنانس ایگزیکٹو 2014ء کے اوائل میں عالمی بیوٹی کمپنی میں شمولیت اختیار کریں گے

نیو یارک، 3 دسمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

آرائش حسن کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: COTY) نے آج پتریس دے تلہوئے کی سی ایف او کی حیثیت سے تقرری کا اعلان کیا جو 2014ء کے اوائل سے نافذ العمل ہوگی۔ وہ سرجیو پیدریرو کی جگہ سنبھالیں گے جو جناب دے تلہوئے کو عہدے کی ہموار انداز میں منتقلی، اور ساتھ ساتھ کوٹی کے مالی سال 2014ء کی دوسری سہ ماہی کی آمدنی کے مکمل اجراء، کے لیے مارچ 2014ء تک کوٹی میں برقرار رہیں گے۔

Coty%20logo کوٹی انکارپوریٹڈ نے پتریس دے تلہوئے کو چیف فنانشل آفیسر مقرر کردیا

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130917/NY80540LOGO)

مارس انکارپوریٹڈ کے لیے کارپوریٹ فنانس آفیسر امریکاز اور فنانس ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے جناب دے تلہوئے نے ادارے کی عالمی مالیاتی کارگزاری کو تبدیل کرنے کے کئی سالہ منصوبے کی کامیابی سے رہنمائی کی، آپ نے خطے میں انتظام و انصرام اور احکامات کی تکمیل کی نگرانی کی اور مارس یونیورسٹی فار فنانس کے ڈین بھی تھے۔ اس سے قبل پانچ سال تک انہوں نے مارس گلوبل چاکلیٹ کے لیے سی ایف او یورپ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ مارس انکارپوریٹڈ میں شمولیت سے قبل جناب دے تلہوئے نے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ الکاٹیل-لیوسنٹ میں اعلیٰ مالیاتی عہدوں پر گزارا، عمیق مالیاتی تجربہ اور یورپ اور امریکین دونوں میں عالمی اداروں کے ساتھ کام کرنے کی مہارت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سوسائٹی جنرال سے کیا جہاں انہوں نے چار سال گزارے۔

وہ اقتصادیات اور بین الاقوامی مینجمنٹ میں بیچلر کے ساتھ ساتھ مالیات، اکاؤنٹنگ اور کارپوریٹ لاء میں ماسٹرز کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ای او مچیل اسکیناوینی نے کہا کہ “میں کوٹی کے نئے سی ایف او کی حیثیت سے پتریس کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ پتریس عمیق اور کثیر الجہتی پروفائل اور مشہور زمانہ کثير القومی اداروں کے ساتھ بڑے مالیاتی آپریشنز میں ثابت شدہ و کامیاب ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔”

جناب پیدریرو نے 2009ء عالمی مالیاتی بحران کے دوران کوٹی میں شمولیت اختیار کی اور ایسی حکمت عملی نافذ کی جس نے کوٹی کی آمدنی میں بہتری اور شرح میں اضافے میں مستحکم انداز میں حصہ ڈالا۔ جناب پیدریرو نے انتظام و انصرام اور احکامات کی تکمیل کو بھی استحکام بخشا، جس میں ایس او ایکس کا نفاذ بھی شامل ہے، اور یہ سب جون 2013ء میں کوٹی کو عوامی مارکیٹ میں لانے کے لیے رہنمائی میں اہم تھے۔

اسکیناوینی نے مزید کہا کہ “کوٹی کی ایگزیکٹو ٹیم کے ساتھ، میں سرجیو کی کئی صلاحیتوں کو سراہنا اور گزشتہ پانچ سال سے زیادہ کے عرصے میں منافع بخش ترقی میں ان کے حصے پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ہم ان کی کاروباری فراست اور اس کے ساتھ بے مثال بین الشخصی مہارت کو بہت زیادہ سراہتے ہیں۔ ان کی کمی محسوس کی جائے گی اور ہم مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔”

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کا ایک معروف عالمی ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والی مالی سال پر 4.6 ارب ڈالرز تھیں۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک خالص پلے بیوٹی کمپنی ہے جس کے پورٹ فولیو میں معروف خوشبویات، کلر کاسمیٹکس اور اسکن و باڈی کیئر مصنوعات شامل ہیں جو 130 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی مصنوعاتی پیشکشکوں میں ایڈیڈاس، کیلون کلائن، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

Check Also

Pakistan working tirelessly to eradicate polio from country: PM

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif says Pakistan is working tirelessly to eradicate polio from the country and a sustained effort is required by all international partners to reach the goal of a polio-free Pakistan. He was talking to founder and...