Breaking News

گریفولز نے پوسٹ-پولیو سنڈروم کے علاج کے لیے فارمالنک اے بی کے حقوق دانش حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

بارسلونا، اسپین، 20 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

گریفولز ایس اے نے آج قبل از پولیو مرض (PPS) کے علاج کے حوالے سے حقوق دانش (IP) کی مختلف اقسام کے حصول کے لیے سویڈش کمپنی فارمالنک اے بی کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ حصول کے مراحل اگلے چند ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے اور اس میں دستاویزکاری، معلومات اور زیپول کے تجارتی نام سے سویڈن میں  انضباطی منظوری بھی شامل ہیں۔مزید برآں، گریفولز نے مخصوص پی پی ایس طریق علاج کے لیے امریکی، یورپی اور جاپانی پیٹنٹس میں حاصل کیے ہیں جو انسانی امیونوگلوبلین سے استفادہ کرتے ہیں اور طریق علاج میں مدد دینے والے فارمالنک کے موجودہ طبی تجرباتی ڈیٹا کا لامحدود استعمال کرے گا۔

پی پی سی ڈرگ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا حصول گریفولز کے لیے نئی طبی تحقیق اور امراض کے لاعلاج تخلیق کرتا ہے۔ گریفولز کے ڈائریکٹر برائے گلوبل سیلز اینڈ مارکیٹنگ ریمون ریئرا کہتے ہیں کہ “پی پی ایس کا علاج تلاش کرنا پرانی بیماریوں کے شکار یا کم سہولیات کے حامل مریضوں کے لیے طریق علاج دریافت کرنے کے مقصد کے عین مطابق ہے،” اس وقت پی پی ایس کے علاج کے لیے کوئی طریقہ موجود نہیں ہے۔

پی پی ایس کو بڑے پیمانے پر ایک نایاب بیماری تسلیم کیا گیا ہے اور امریکی ایف ڈی اے نے پی پی ایس کے علاج میں انسانی امیونوگلوبلین کے استعمال کے لیے اسے ‘اورفن ڈرگ’ کا درجہ دے رکھا ہے۔ پولیو سے بچنے والے افراد کی زندگیوں اور خود مختاری کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے والے معروف ادارے سینٹ لوئس، مسوری میں واقع پوسٹ-پولیو ہیلتھ انٹرنیشنل (پی ایچ آئی) کے ڈائریکٹر جون ایل ہیڈلے نے کہا کہ “پوسٹ پولیو سنڈروم کی ناتواں کر دینے والی علامات کے شکار ہزاروں افراد نے ممکنہ علاج پر تحقیق کے وعدے کا خیر مقدم کیا ہے،” ہیڈلے نے مزید کہا کہ “اس صورتحال کے لیے طریق علاج تلاش کرنا ایک چیلنجنگ کام رہا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ گریفولز پی پی ایس کمیونٹی میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔”

پی پی ایس کے علاج کے لیے انسانی امیونوگلوبلین کے استعمال پر طبی تجربات کو فارمالنک نے اسپانسر کیا تھا جس کے لیے گریفولز کے ملکیتی انٹروینس امیونوگلوبلین کا استعمال کیا گیا۔ گریفولز کی جانب سے فارمالنک پی پی ایس پروجیکٹ کا حصول گریفولز کو اس ڈیٹا کے لامحدود استعمال کی اجازت دے گا اور تحقیق سے قبل پیدا ہونے والے متعلقہ طبی تحقیقی سوالات کو جانچنے کے لیے گریفولز کے لیے میدان تیار کرے گا۔

حصول میں امریکی، یورپی اور جاپانی پیٹنٹ بھی شامل ہیں جو گریفولز کو طریق  علاج کے خصوصی حقوق موثر انداز میں عطا کریں گے۔

پی پی ایس کے بارے میں

شدید پولیو انفیکشن سے متاثر ہونےکی متعدد دہائیوں کے بعد بچ جانے والے عام طور پر پی پی ایس کا شکار ہوتے ہیں جسے پٹھوں میں نئی اور بڑھتی ہوئی کمزوری، تھکن اور درد کے ذریعے پہچانا جا سکتا ہے۔ جاری اعصاب بندی  پولیو انفیکشن سے ربط رکھنے والی بڑھتی ہوئی پٹوں کی کمزوری کے لیے عام طور پر تجویز کی جاتی ہے۔ پی پی ایس کے حامل مریضوں کی دماغی اعصابی رطوبت میں mRNA کے لیے سوز دینے والے سائٹوکنز کا بڑھتا ہوا اخراج ہوتا ہے جو مرکزی اعصابی نظام میں سوز و جلن کے عمل کو بڑھاتا ہے۔ بے تناسب کمزوری کے حامل چند مریض جوڑوں اور پٹھوں، بشمول سانس لینے میں استعمال ہونے والے پٹھوں، میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ حالانکہ یہ بہت کم ہی مہلک ہوتا ہے لیکن پی پی ایس کے اعصابی اور عضلی علامات تاعمر اور کمزور کرنے والی ہیں۔

مغربی ممالک میں پولیو کی وبا کی تازہ ترین 1950ء کے قریب اپنے عروج پر پہنچی تھی۔ بیماری کے زیادہ تر حملے کیونکہ بچوں پر ہوئے، اس لیے آجکل معذوری کی مختلف حالتوں موجود پولیو زدگان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈس آرڈرز اینڈ اسٹروک (NINDS) پی پی ایس کے نفوذ کے لیے 25 سے 50 فیصد وقفہ دیتا  ہے (بنیادی پولیو انفیکشن زدگان میں)، ڈبلیو ایچ کا 40 فیصد نفوذ؛ اگر 30 فیصد نفوذ کا تصور کیا جائے تو صرف اہم مغربی ممالک میں پی پی ایس کے مریضوں کی تعداد 300،000 ہوگی۔

اس وقت پی پی ایس کا کوئی فارمالوجیکل طریق علاج موجود نہیں۔ متعدد تھراپیٹک ایجنٹس مثبت نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ علاج کے طریقوں میں فزیوتھراپی، نہ تھکانے والی ورزق اور مددگار آلات کا استعمال شامل ہیں۔ امیونوگلوبلین کے ساتھ امید افزاء نتائج چند پی پی ایس مریضوں کے مطلوبہ نتائج کو حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ کیرولنسکا یونیورسٹی (سویڈن) کے معالجین کی ایک ٹیم نے فارمالنک اے بی کی مدد سے متعدد طبی تجربات کیے تھے، جس میں امیونوگلوبلین نے آخر میں اہم اور طبی طور پر بامعنی نتائج ظاہر کیے تھے جیسا کہ پی پی ایس کے مریضوں کے اعصابی نظام میں جلن کی کمی کے ذریعے درد، چلنے کی صلاحیت اور معیار زندگی (ایس ایف-36 اسکورز)۔

فارمالنک کے بارے میں

فارمالنک سویڈن کی ایک مخصوص فارما کمپنی ہے جو مخصوص علامات کے لیے اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کر رہا ہے۔ فارمالنک ادویات سازی کی مصنوعات کی تیاری کے وسیع تجربے اور سویڈن میں طبی سائنس میں اپنی فضیلت کو ایسی اہم طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے جنہیں اب تک پورا نہیں کیا گیا۔ فارمالنک 15 سے زائد ادویات سازی کی مصنوعات مارکیٹ میں متعارف کروائی ہیں۔  از سر نو تجویز اور نئی نسخہ سازی کی حکمت عملی کو استعمال کرتے ہوئے فارمالنک مصنوعات کی تیاری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ ادارے کی حکمت عملی ادویات کو طبی شواہد کے ساتھ تیار کرنے اور پھر کسی کمرشل شراکت دار کے ساتھ اسے آؤٹ-لائسنس یا محروم کرنا ہے۔ فارمالنک اس وقت طبی مرحلے میں موجود دو منصوبوں میں شامل ہے، ایک نیفکون (ر) اور دوسرا بوسولیپو (ر)، جو کسی بھی کمرشل شراکت دار کے لیے آؤٹ-لائسنسنگ کے لیے تیار ہیں اور اپنی فہرست میں امید افزاء نئے منصوبوں کی ان-لائسنسنگ کے لیے متحرک ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.pharmalink.se ملاحظہ کیجیے۔

گریفولز کے بارے میں

گریفولز ایک ہسپانوی ہولڈنگ کمپنی ہے جو ادویات سازی-ہسپتال کی صنعت میں مہارت اور 90 سے زائد ممالک میں موجودگی رکھتا ہے ۔ 2006ء سے اس کے حصص ہسپانوی اسٹاک ایکسچینج (“مرکادو کونتینو”) پر پیش ہیں اور آئی بیکس-35 کا حصہ ہیں۔ اس وقت یہ پلازما ماخوذ  شعبے میں یورپ کا سب سے پہلا اور پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا ادارہ ہے ۔ آنے والے سالوں میں گریفولز مارکیٹ میں ماضی و مستقبل کی سرمایہ کاریوں کے ذریعے مکمل ادارے کی حیثیت سے اپنے قائدانہ کردار کو مضبوط کرے گا، جس کی ذمہدار حالیہ سرمایہ کاری ہے۔  خام مال کی صورت میں گریفولز اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ وہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں قائم 80 پلازمافیرسس مراکز کو پلازما کی فراہمی کو یقینی بنانے کی سہولت دے اور بارسلونا اور لاس اینجلس میں پیداواری تنصیبات بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کی سہولت دیں گی۔  باوجود اس کے،ادارہ  آنے والے 8 سے 10 سالوں میں ترقی کے لیے تیار ہو رہا ہے اور سرمایہ کاری کا ایک حوصلہ مندانہ منصوبہ جاری کر چکا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.grifols.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: گریفولز ایس اے

رابطہ: راکیل لمبریراس لنچاس

raquel_lumbreras@duomocomunicacion.com، یا

بورخا گومیز وازکوئیز

borja_gomez@duomocomunicacion.com،

دونوں برائے گریفولز ایس اے؛ یا

گریفولز کارپوریٹ کمیونی کیشنز

+34-91-311-92-89، یا +34-91-311-92-90

موبائل، +34-659-57-21-85

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *